مشکل کام!!!

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں اپنا چائے کا کپ دے سکتا ہوں لیکن کتاب، جی نہیں، میں کتاب کسی کو نہیں دے سکتا۔
کتاب کیوں نہیں دے سکتے؟ وہ تو ایک بہترین تحفہ ہے نا۔ اور کسی کو تحفہ دینے کے لئے وہی چیز دینی چاہئیے جو آپ کو خود بھی پسند ہو۔
چائے کے کپ کا کیا ہے۔۔۔ وہ تو دو گھونٹ کا کام ہے۔ یا پھر چائے کا کپ دینا ہی ہے تو تا عمر دینے کا وعدہ کیجئے۔:grin:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس کے لیے آپ میری بھتیجی سے رابطہ کریں۔

اور کتاب کے لیے بھی اسی سے رابطہ کریں کہ وہ آپ کو اچھے سے بک سیلر کا ایڈریس دے دے گی۔
ضرور۔۔۔ اگر اپ کی بھتیجی ہمیں چائے دینے کا ذمہ لیتی ہیں تو ہمیں بھلا کیا اعتراض۔ آپ کھانے سے غرض ہے نا کہ پیڑ گننے سے۔
کیا مطلب؟ بُک سیلر؟ ادائیگی ہمیں اپنی جیب سے کرنی ہو گی کیا؟
 

ماہی احمد

لائبریرین
اس کے لیے آپ میری بھتیجی سے رابطہ کریں۔

اور کتاب کے لیے بھی اسی سے رابطہ کریں کہ وہ آپ کو اچھے سے بک سیلر کا ایڈریس دے دے گی۔
بھتیجی کو کہتا ہوں آپ سے رابطہ کرے۔
نیکی اور پوچھ پوچھ۔ چائے کے ساتھ آئیں گئ نا؟
میں حاضر!!!:):):):)
بتایے ہمارے لائق کوئی خدمت؟؟؟ یا آپس میں طے ہو چکے معاملات؟؟
 

سیما علی

لائبریرین
لگتا ہے کہ ہم نے کوئی مشکل کام کہہ دیا ہے جو ابھی تک کسی نے حامی نہیں بھری ہمیں کتابوں کا تحفہ دینے کی۔
کتابوں میں آپ کی پسند کا خیال رکھنا ضروری ہے پہلے آپ اپنی پسند بتائیں ایسی کیا بات ہے !!! کتابوں سے بہتر کوئی تحفہ نہیں ہوسکتا۔:)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں حاضر!!!:):):):)
بتایے ہمارے لائق کوئی خدمت؟؟؟ یا آپس میں طے ہو چکے معاملات؟؟
معاملہ یہ ہے کہ ہم نے یہاں کتابوں کا ذکر سُنا ۔
ہم سمجھے تحفے بٹ رہے۔ جھٹ سے اپنا نام بھی پیش کر دیا۔
شمشاد بھائی نے کہا کہ وہ اپنا چائے کا کپ دے سکتے ہیں لیکن کتابیں نہیں۔
ہم نے کہا کہ تا زندگی چائے پلانے کا وعدہ دے دیجئے تو انھوں نے آپ کے ذمہ لگا دیا یہ کام۔
ہمارے پاس نہ کوئی وڈا پرس ہے ۔ بس دو تین سو کرون ہیں جو موبائل کے کور میں ہی رکھ لیتے ہیں۔ اب اگر یہ پیسے کتابوں پر خرچ کر دئیے تو گاڑی کا پٹرول کہاں سے آئے گا۔
جب تک آپ یہ مشکل کام انجام تک نہ پہنچا دیں تب تک ہم کیسے بتا سکتے ہیں کہ معاملات طے ہوئے یا نہیں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کتابوں میں آپ کی پسند کا خیال رکھنا ضروری ہے پہلے آپ اپنی پسند بتائیں ایسی کیا بات ہے !!! کتابوں سے بہتر کوئی تحفہ نہیں ہوسکتا۔:)
ہماری پسند کی لسٹ تو شیطان کی آنت جیسی لمبی ہے۔
ایک وقت تھا کہ ہم 30 کلو کے حساب سے کتابیں منگوایا کرتے تھے پاکستان سے۔ ذہن میں سوچ یہ تھی کہ کیا پتہ جب بڑھاپے میں ہمارے پاس زیادہ ٹائم ہو پڑھنے کے لئے تو اس وقت اتنی کتابیں نہ منگوا پائیں۔ وقت کے ساتھ اخراجات بھی تو بڑھ جاتے نا۔ مگر پھر یوں ہوا کہ روم کی سیٹنگ از سرِ نو کرنی تھی۔ ہماری عقل ملاحظہ کیجئے کہ ہم نے ایک بڑے باتھ ٹب کو کتابوں سے بھرا۔ یاد رہے کہ باتھ ٹب ابھی باتھ روم میں فٹ ہونے کے انتظار میں سٹنگ روم میں ہی پڑا تھا۔ پھر ہمارہی غیر موجودگی میں کسی علم کے دشمن نے نجانے کس جنم کا بدلہ لیا اور ہماری کتابیں باہر کنٹینر میں پھینک دیں جو کہ ری یوز میٹیریل جمع کرنے کے لئے رکھے ہوئے تھے۔ یہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہے۔ بس وہی کتابیں بچ پائیں جو سٹور روم کی الماری میں رکھی تھیں۔
مختصر یہ کہ ہمیں اپنا بڑھاپا اچھے سے گزارنے کا اہتمام کرنا ہے مطالعے کی بھرپور سہولت اور مواد کے ساتھ۔
 
Top