مشہور شخصیات کی قبروں پر لگے کتبوں پر کیا تحریر کیا گیا ہے آئیے پڑھیے

نیلم

محفلین
ہندوستان کے بادشاہ جہانگیر کی بڑی صاحبزادی اور ممتاز محل کی شہزادی جہان آراء بیگم جنکی آخری آرام گاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار کےاحاطے میں ہے ۔ ایک فارسی گو شاعرہ اور مصنفہ تھیں ۔انکی قبر کی لوح پر یہ شعر درج ہے ۔
بغیر سبزہ نپوشد کسی مزارمرا
کہ قبر پوش غریباں ھمین گیاہ بس است
یعنی ،
صرف سبزہ ہی میری قبر کی چادر ہو
ہم غریبوں کے لیئے یہ بھی بہت کافی ہے ۔
اچھی شیرنگ ہے نیلم ۔۔۔ :)
واہ بہت خُوب
بہت شکریہ مدیحہ آپی
 

نیلم

محفلین
تقریبا 12 پندرہ سال پہلے کی بات ہے میں نے ایک خاص قسم کا سرمہ تیار کیا تھا اس کو لگا کر پوری سردیاں چاند کی 13 سے 15 تاریخ تک میں رات کو قبرستان نکل جاتا تھا یہ دھاگہ دیکھ کر کچھ یاد آیا
ایک قبر پر کچھ اس طرح تحریر تھا
آتے ہوئے آزاں ہوئی جاتے ہوئے نماز
کتنے قلیل وقت میں آئے چلے گئے
بہت خُوب
ہمارے علاقے کے قبرستان میں ایک ذرا ہٹ کے ایک الگ سی چہار دیواری ہے اس میں کچھ قبریں ہیں اب تو تقریبا سب لوگ ہی مر گئے ہیں لیکن جب ان کے ہاں پہلی میت ہوئی تھی تو اس وقت اس کے شوہر نے باہر گیٹ کے ساتھ والی دیوار پر جہاں عام طور پر گھنٹی کا بٹن ہوتا ہے اس پر یہ شعر لکھوایا تھا۔
وائے بے گُل چینِ اجل،کیا تجھ سے مہربانی ہوئی
پھول وہ توڑا کہ گلشن بھر میں ویرانی ہوئی
یہ شعر میرے بچپن کا پہلا شعر ہے اور تقریبا 35 سال پہلے جب عمر چار سال تھی تو کسی کی تدفین کے موقع پر میں بھی قبرستان میں موجود تھا تو یہ شعر پڑھا تھا دادا حضور(مرحوم) ساتھ تھے ان سے پوچھا کہ یہ کیا ماجرا ہے تو انہوں نے کہا کہ اس شخص کو اپنی بیوی سے بہت محبت تھی اور اس کی بیوی شادی کے پانچ سال بعد ہی مرگئی تھی۔
بہت خُوبصورت
 

نیلم

محفلین
یہ شعر میں نے اپنی بیٹی کی قبر کے لیے منتخب کیا تھا مگر بعد میں نہ لکھوا سکا اورآج بھی میرے بٹوے میں یہ موجود ہے مگر وہ کچھ یوں ہے
ہائے گُل چینِ اجل،کیا خوب تری پسند ہے
پھول وہ توڑا کہ گلستاں اجڑ کر رہ گیا
بہت ہی خُوب
 

علی وقار

محفلین
کتبہ فضل محمود (اوول ہیرو)
fazal-mahmood.jpg
 

علی وقار

محفلین
مولانا چراغ حسن حسرت، جاوید احمد قریشی، فردوس بیگم، محمد اقبال باہو، حاجی اقبال حسن، اعجاز درانی، محبوب احمد ہمدانی مرحوم
Last-20-1024x225.jpg
 
Top