چودہویں سالگرہ مصرع اٹھائیے ۔ شعر بنائیے

لیجیے احباب!
شعراء و نیم شعراء و غیر شعراء سب متوجہ ہوں۔ اس سالگرہ پر ایک ہلکے پھلکے سلسلہ کا آغاز کرتے ہیں۔
تو صاحبان کرنا کچھ یوں ہے کہ کسی بھی شاعر کا ایک مصرع ادھار لیجیے، اور اس پر مزاحیہ سی گرہ لگائیے۔ مصرع کی کوئی قید نہیں ہے، جو مصرع اچھا لگے، اسے اپنے مصرع کے ساتھ ملا کر نیا رنگ دیجیے۔
خیال رہے کہ دوسرے شاعر کا مصرع "واوین" میں لکھا ہو۔ کہیں آپ پر سرقہ کا الزام نہ آ جائے۔ اس صورت میں ادارہ ذمہ دار نہ ہو گا۔
کوشش کریں کہ شعر باوزن ہی رہے، ورنہ پیش ضرور کر دیں، کوئی نہ کوئی وزن میں لے ہی آئے گا۔ :)

اپنے تخیل کی گرہ کھولیے اور کسی بھی مصرع پر گرہ لگائیے۔
 

فلسفی

محفلین
صاحب! ہمیں نانی پر اعتراض ہے ۔۔۔! اور رہے گا ۔۔۔! کیا ہم آپ کو حاجی خدا بخش عمر ننانوے سال سمجھ لیں ۔۔۔!
ارے ۔۔۔ آپ تخیل میں پیچھے رہ گئے۔

مرا محبوب تو جوان تھا، دوست کے امیر سسر کی خیر سے دسویں شادی تھی۔ :D
 
"نہ وہ راتیں نہ وہ باتیں نہ وہ قصہ کہانی ہے"
جسے چاہا کبھی وہ دوست کے بچوں کی نانی ہے
ارے ۔۔۔ آپ تخیل میں پیچھے رہ گئے۔

مرا محبوب تو جوان تھا، دوست کے امیر سسر کی خیر سے دسویں شادی تھی۔ :D
اور میں یہ سمجھا کہ پہلے ان سے اور پھر ان کی بیٹی سے ناکام عشق کیا۔ :eek:
 
Top