مصطفیٰ دہشت گرد ہے

نور وجدان

لائبریرین
زندہ کتاب، یعنی کسی خاص شخصیت سے کوئی فیض؟ جی نہیں۔ اور میں اس کی کوئی ضرورت محسوس نہیں کرتا ہوں۔
نہیں ایسا نہیں کہا ...سب انسان زندہ کتابیں ہیں.ان پر فکر کرنا خود کو کتاب بنا دیتا ....آپ خود سے فیض لینے کے حقدار ہیں ...اشرف المخلوقات کا پہلا حق اس کی اپنی ذات کا خود پر ہے...... ویسے فیض ہوتا کیا ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ملتے جلتے ناموں کی تین قسم کی لڑیوں سے مسلسل اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اس لیے، کہیں کا تبصرہ کہیں اور ہو جائے تو معذرت۔ :)
ابھی ابھی ایسا ہو چکا ہے۔ لیکن کوئی بات نہیں۔ نجانے کس گل رعنا کو یاد کرتے ہوئے آپ نے گل یاسمیں کے مراسلے کا اقتباس لیا وقار بھیا۔ :daydreaming:
 
سید رافع

محفلین
یہ شر و خیر کی تفریق اپنے ہاتھ میں نہ رکھو بھائی ۔ اللہ نے جس بات کا ہمیں مکلف نہیں بنایا ۔ ہم اس ڈومین میں جاتے ہی کیوں ہیں ۔ ہدایت و تلقین ہی اصلاح کی جاسکتی ہے ۔ زبردستی کرنی ہے تو اللہ کو انسانوں کی ضرورت نہیں ۔ وہ زبردستی خود بھی کر سکتا تھا ۔ مگر اللہ نے جس اصول کے تحت یہ دنیا بنائی ہے ۔اس میں ہدات و تلقین ہی اس آزمائس و امتحان میں روشنی کی کرن ہے ۔
صحیح فرمایا۔
 
علی وقار

محفلین
نہیں ایسا نہیں کہا ...سب انسان زندہ کتابیں ہیں.ان پر فکر کرنا خود کو کتاب بنا دیتا ....آپ خود سے فیض لینے کے حقدار ہیں ...اشرف المخلوقات کا پہلا حق اس کی اپنی ذات کا خود پر ہے...... ویسے فیض ہوتا کیا ہے؟
سنا ہے، کچھ لوگوں کو کسی خاص شخصیت یا کچھ خاص شخصیات سے کوئی خاص فائدہ ملتا ہے؛ روحانی بلندی کاکوئی راز ملتا ہے مگر مجھے آج تک کچھ ایسا نہ مل پایا۔ اپنی شخصیت پر غور کرتے رہنا چاہیے تاہم مجھے فی الوقت ایسا کوئی ذاتی تجربہ نہیں ہے۔ اس لیے، میں ظواہر پر ہی معاملہ کرتا ہوں، اس لحاظ سے کورا سمجھ لیجیے۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے لڑی کا عنوان گلِ کاغذی کے مزاج کے عین مطابق ہے۔ "دہشت گردی"
بس اسی الزام کی کمی تھی ہمارے کھاتے میں۔ حالانکہ عنوان کوئی بھی ہو، اس کے مراسلات عین ہنارے مزاج کے مطابق ہوتے جاتے ہیں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
سنا ہے، کچھ لوگوں کو کسی خاص شخصیت یا کچھ خاص شخصیات سے کوئی خاص فائدہ ملتا ہے؛ روحانی بلندی کاکوئی راز ملتا ہے مگر مجھے آج تک کچھ ایسا نہ مل پایا۔ اپنی شخصیت پر غور کرتے رہنا چاہیے تاہم مجھے فی الوقت ایسا کوئی ذاتی تجربہ نہیں ہے۔ اس لیے، میں ظواہر پر ہی معاملہ کرتا ہوں، اس لحاظ سے کورا سمجھ لیجیے۔ :)
روحانی بلندی ہوتی کیا شے ہے
روح تو خود بلند ہے. اس سے بلند کیا چاہیے؟
 
علی وقار

محفلین
روحانی بلندی ہوتی کیا شے ہے
روح تو خود بلند ہے. اس سے بلند کیا چاہیے؟
یہ تو آپ کا شعبہ ہے، دخل اندازی کے لیے معذرت۔ :) یوں بھی روح کی بابت زیادہ علم نہیں۔ میں نے تواس حساب سے بات کی ہے کہ بندہ بھی تو تھوڑا بہت سیانا ہوتا ہے، پھر وہ مزید سیانا کیوں بننا چاہتا ہے؟ اسی طرح شاید روح کے لیے بھی کوئی مراحل ہوتے ہوں۔ اغلب امکان ہے۔
 
Top