مصطفیٰ دہشت گرد ہے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ سب آپ ہی کے نام ہیں۔ بے فکر رہیے۔
ہیں جی۔۔۔ کیا یہ بھی۔
لگتا ہے کہ لسٹ بنانی پڑے گی یاداشت کے لیے۔
اچھا تو لگے ہاتھوں بتا دیجئے کہ خدا کا نام ہے ۔۔ کیوں بولا تھا؟
کیا ہم اپنی آنکھوں میں سوئیاں پھر سے چبھو ڈالیں!
 

اربش علی

محفلین
ظلم بڑھتا جا رہا ہے۔
غریبوں کی محبت
لڑکا: کل میں تمھارے لیے پھول لاؤں گا۔
لڑکی: پھول ہی دینا ہے تو گوبھی کا دینا، پیار کا اظہار بھی ہو جائے گا اور ہمارا سالن بھی پک جائے گا۔

نہ جانے اتنی کار آمد شے کو آپ ظلم کیوں گردانتی ہیں!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
غریبوں کی محبت
لڑکا: کل میں تمھارے لیے پھول لاؤں گا۔
لڑکی: پھول ہی دینا ہے تو گوبھی کا دینا، پیار کا اظہار بھی ہو جائے گا اور ہمارا سالن بھی پک جائے گا۔

نہ جانے اتنی کار آمد شے کو آپ ظلم کیوں گردانتی ہیں!
اتنے سارے ناموں کو ظلم کہا ہے۔ گوبھی کا سالن تو میکوں بھی بہت پسند۔ ساتھ میں پراٹھا اور لسی۔
 

سید رافع

محفلین
جی ہاں۔ نسیم حجازی سے لے کر ممتاز مفتی تک، اُن سے بھی پہلے کئی ادیب تھے؛ بعد میں بھی آئے۔ یہ ایک خاص طبقے میں مقبول ہوئے۔ دراصل، فکشن میں جھوٹ اور سچ کی آمیزش ہو جاتی ہے، یا اس کا امکان بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے مجھے ذاتی طور پر، یہ انداز زیادہ پسند نہیں کہ سنجیدہ موضوعات کو قصے کہانی کی صورت میں بیان کیا جائے۔ ابتداً اس میں لوگ دلچسپی لیں گے، تاہم، جلد ہی اکتا جائیں گے کیونکہ اصلاحی ادب کا یہ خاصا ہے۔

گو کہ اس بات کا آپ سے کوئی تعلق نہیں، ضمناً بات آ گئی ہے کہ ایک اور مضحکہ خیز صورت حال یہ سامنے آ رہیہے کہ اب تو مساجد میں ایسے ایسے نام نہاد علمائے کرام کا ظہور ہو چکا ہے جو کہ دینی معاملات کو بھی مزاح کے پیرائے میں بیان کرتے پھر رہے ہیں اور سننے والوں سے داد کے طلب گار دکھائی دیتے ہیں۔
میں تو اپنی سوچ کو جانچنے کے لیے لکھتا ہوں۔ لکھنے سے صحیح صحیح پتہ چل جاتا ہے کہ آپ کیا سوچ رہے ہیں۔ نہ ادیب بننے کا شوق ہے، نہ اصلاح کا اور نہ ہی داد وصول کرنے کا۔

جس طرح کا آپ اصلاحی ادب بیان کر رہے ہیں وہ تو سخت خشک ہو گا۔ خیر اس دور میں وہ لکھاری سب سے زیادہ مقبول ہو گا جو سب سے زیادہ کم دجل گو ہو۔ لیکن دور ایسا ہے کہ اس کے لیے فحش گوئی پر اختتام ہو گا الا یہ کہ کوئی واقعی علمی حقیقت جو روح کو معطر کر دے آپ کے پاس ہے۔
 

علی وقار

محفلین
اس دور میں وہ لکھاری سب سے زیادہ مقبول ہو گا جو سب سے زیادہ کم دجل گو ہو۔ لیکن دور ایسا ہے کہ اس کے لیے فحش گوئی پر اختتام ہو گا الا یہ کہ کوئی واقعی علمی حقیقت جو روح کو معطر کر دے آپ کے پاس ہے۔
ممکن ہے آپ کی بات درست ہو۔ فی زمانہ، سوشل میڈیا پر جو کچھ چل رہا ہے، مجھے اس کی زیادہ خبر نہیں۔ اس حوالے سے میں نے ایک مراسلہ بھی آپ کو ٹیگ کر کے لکھ دیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس میکوں سے تو جان چھڑائیں۔ اردو محفل میں اسے آپ نے خدا جانے کیسے فٹ کر لیا ہے۔ :)
کمال کا کام کیا ہے ہے نا۔۔۔ واقعی کیسا فٹ لگتا ہے نا۔
لیکن آپ کی بات تو نہیں ٹال سکتے نا۔ سو آج کے بعد نہیں کہیں گے م ی ک و ں۔
اب خوش ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Top