مصطفی جاگ گیا ہے - گپ شپ

ظفری

لائبریرین
وہ تو علماء بھی بیان کریں گے تو ایسے ہی تضادات دیکھنے کو ملیں گے۔ :)

تضاد ہی حسن زندگی ہے۔ نہیں؟ :)
چلیں یہ تو آپ پر بات کھلی کہ اس قسم رویئے اور انداز کس قدر مہلک ہیں ۔ خواہ وہ عوام الناس سے سرزد ہوں یا علماء سے ۔ مگر واضع رہے کہ علماء بھی ہمارے طرح انسان ہیں ۔ ان سے غلطی سرزد ہونے کا امکان ہمیشہ سے موجود رہتا ہے ۔
دوسری بات آپ نے اچھی کہی کہ تضاد ہی حسنِ زندگی ہے ۔ مگر تضاد میں تعمیری اختلاف ہونا چاہیئے ،عناد نہیں ۔ تضاد سے ہی انسان کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔ آج سائنس اس تضاد پر تعمیری اختلاف کرکے ترقیوں کے عروج کی معراج کو پہنچی ہو ئی ہے ۔ دیگر علوم کی بھی یہی نوعیت ہونی چاہیئے ۔
 
ظفری

لائبریرین
میں نثر ہی لکھ سکتا ہوں ٹوٹا پھوٹا۔
میرا مطلب تھا ۔ آپ جو بھی لکھیں مگر اس کا مواد کیا ہوگا ۔ اس کا تعین ضروری ہے ۔ یعنی آپ کیا لکھ رہے ہیں ۔ اس کا Content کیا ہوگا ۔ اور اس کے ساتھ معلومات اور علم بھی اس Content کا احاطہ کرتا ہو۔
مثال کے طور پر آپ آئن اسٹائن کی Theory of relativity کے بارے میں لکھنا چاہیں تو آپ کو اس کی پوری معلومات اور علم ہونا چاہیئے تاکہ جب اس پر سوال ہو تو آپ سائنسی طور پر اس کو اپنے استدلال سے واضع کرسکیں ۔
 
سید رافع

محفلین
مگر تضاد میں تعمیری اختلاف ہونا چاہیئے ،عناد نہیں ۔
پھر مزا کیسے آئے گا! :)

تضاد سے ہی انسان کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔
یہ تو ہے۔

آج سائنس اس تضاد پر تعمیری اختلاف کرکے ترقیوں کے عروج کی معراج کو پہنچی ہو ئی ہے ۔
واقعی زندگی بہت سہل ہو گئی ہے۔
 
سید رافع

محفلین
میرا مطلب تھا ۔ آپ جو بھی لکھیں مگر اس کا مواد کیا ہوگا ۔ اس کا تعین ضروری ہے ۔ یعنی آپ کیا لکھ رہے ہیں ۔ اس کا Content کیا ہوگا ۔ اور اس کے ساتھ معلومات اور علم بھی اس Content کا احاطہ کرتا ہو۔
مثال کے طور پر آپ آئن اسٹائن کی Theory of relativity کے بارے میں لکھنا چاہیں تو آپ کو اس کی پوری معلومات اور علم ہونا چاہیئے تاکہ جب اس پر سوال ہو تو آپ سائنسی طور پر اس کو اپنے استدلال سے واضع کرسکیں ۔
آپکے علم میں ہو گا کہ بعض پیچیدہ سائنسی موضوعات بھی نا مکمل، مبہم اور عرصہ دراز تک تھیوری ہی رہتے ہیں۔ پوری معلومات ہونا شرط نہیں ہونا چاہیے۔ کیا کہتے ہیں آپ؟
 
اربش علی

محفلین
میرے دل کی ہے آواز کہ بچھڑا یار ملے گا
مجھے اپنے رب سے آس کہ میرا پیار ملے گا
کششی کہ عشق دارد نگذاردت بدینسان
بہ جنازہ گر نیایی، بہ مزار خواہی آمد

(وہ کشش جو عشق رکھتا ہے، تجھے اس طرح نہیں رہنے دے گی۔ اگر تو میرے جنازہ پر نہیں آیا، تو مزار پر ضرور آئے گا۔)

خسرو
 
Top