ملک کی معیشت بہتر ہوگی تو عوام کی معیشت میں بہتری آئی گی۔ اس سال کہیں جا کر حکومت کو پائیدار معاشی گروتھ حاصل ہوئی ہے۔
GDP growth – real or a mirage? - BR Research - Business Recorder
قومی اسمبلی اجلاس، وزیر خزانہ شوکت ترین کا منہگائی پر تحریری جواب
MAY 27, 2021
قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے مہنگائی پر تحریری جواب دے دیا۔
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ اپریل2021 میں کورونا وائرس کے دوران طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی بڑھی۔ ایران میں 49.5 فیصد جبکہ ترکی میں 17.1 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میں 2018-19 میں مہنگائی کی شرح 6.8 فیصد تھی، 2019-20 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10.7 فیصد رہی، جولائی سے اپریل 2021 تک مہنگائی کی شرح 8.6 فیصد رہی۔
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پام آئل کی قیمت اپریل2021 میں609 ڈالرز سے بڑھ کر 1075 ایم ٹی ڈالر ہوگئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت میں 76.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
شوکت ترین نے کہا کہ اپریل2021 میں عالمی منڈی میں سویابین کی قیمت میں 168 فیصد اور خام تیل کی قیمت میں 168 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چائے کی قیمت میں 12.3 فیصد اضافہ ہوا۔
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں45 فیصد اضافہ ہوا۔
گذشتہ برس بین الاقوامی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں27 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں آٹے کی قیمت میں 28 فیصد بڑھی۔
وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 56 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں ریفائن چینی کی قیمت میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس بین الاقوامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمت میں 76 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان میں ڈالڈا کی قیمت میں 21 فیصد اضافہ ہوا
۔