معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت۔ فاتح الدین بشیر

محمد بلال اعظم

لائبریرین
یو آر دا بیسٹ فاتح بھائی
ہر بار ایک سے بڑھ کر ایک
ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے الفاظ آپ کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے ہیں۔ ایک ایک شعر ہیرا ہے۔
جب بھی نئی غزل پوسٹ کرتے ہیں، آپ کا مجموعۂ کلام پڑھنے کی خواہش ایک بار پھر شدت سے جاگ اٹھتی ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کیا ہی خوبصورت غزل ہے سرکار۔۔۔۔ بہت سی داد قبولیے۔۔۔

تجھ سے رشتہ فقط روح کا تھا مگر
کھینچ لائی کہاں اشتہا، معذرت

لاجواب :zabardast1:
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ

بہت ہی خوب فاتح بھائی۔۔۔۔! بے حد خوبصورت غزل ہے۔

ہر شعر ایک سے بڑھ کر ایک۔

ماشاءاللہ ۔

خاکسار کی طرف سے نذرانہء صد ستائش قبول کیجے۔ :)
 
جی جی ضرور بولیے :)
میرے ساتھ اور میرے حق میں بولنے والی پتہ نہیں کیوں غائب ہیں ( شائد انہیں بھی معذرت قبول نہیں )
صائمہ کہیں آپ ہمیں تو نہیں یاد فرما رہی تھیں :)
لیجیئے جناب حاضر خدمت ہیں ۔۔کیا کرنا ہے بتایئے :)
 
ایک حرف بھی سر نگوں نہیں ہے!
واہ واہ سبحان اللہ۔۔۔۔۔۔!
خوبصورت استادانہ غزل ہے ۔
مطلع سے مقطع سبھی اشعار ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔
بحیثیتِ مجموعی غزل کلاسیکی رچاؤ کی غماز ہے
جو آپ جیسے کہنہ مشق شاعر کا خاصہ ہے۔ ایسی خوبصورت اور دلکش غزل پر بہت سی داد آپکی نذر، قبول فرمایئے۔
شاد رہیئے اور اپنی شاعری سے محفل کو یوں ہی نوازتے رہیئے۔
 
فاتح

لائبریرین
آئے ہائے کیا ہی کہنے
تجھ سے رشتہ فقط روح کا تھا مگر
کھینچ لائی کہاں اشتہا، معذرت
اسقدر مشکل زمین اور اسقدر مشکل ردیف اور قافیہ کے ساتھ کیا کمال کی غزل تخلیق کی
وجد آ گیا پڑھ کر
اس طرح کا کلام جذب و کیف کی حالت میں ہی موزوں ہو سکتا ہے
بقول مولانا روم
شرابِ شوق می نوشم، بہ گردِ یار می گردم
سخن مستانہ می گویم، ولے ہشیار می گردم

اللہ کرے زور قلم زیادہ
بہت شکریہ برادرم۔۔۔ نہال کر دیا آپ کی اس داد نے
 
فاتح

لائبریرین
یو آر دا بیسٹ فاتح بھائی
ہر بار ایک سے بڑھ کر ایک
ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے الفاظ آپ کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے ہیں۔ ایک ایک شعر ہیرا ہے۔
جب بھی نئی غزل پوسٹ کرتے ہیں، آپ کا مجموعۂ کلام پڑھنے کی خواہش ایک بار پھر شدت سے جاگ اٹھتی ہے۔
بہت شکریہ بلال بیٹا۔ مجموعہ بھی آ جائے گا کسی روز :)
 
فاتح

لائبریرین
ایک حرف بھی سر نگوں نہیں ہے!
واہ واہ سبحان اللہ۔۔۔ ۔۔۔ !
خوبصورت استادانہ غزل ہے ۔
مطلع سے مقطع سبھی اشعار ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔
بحیثیتِ مجموعی غزل کلاسیکی رچاؤ کی غماز ہے
جو آپ جیسے کہنہ مشق شاعر کا خاصہ ہے۔ ایسی خوبصورت اور دلکش غزل پر بہت سی داد آپکی نذر، قبول فرمایئے۔
شاد رہیئے اور اپنی شاعری سے محفل کو یوں ہی نوازتے رہیئے۔
بہت شکریہ مدیحہ گیلانی صاحبہ۔ آپ کی جانب سے داد و پذیرائی ہمیشہ اس قدر مکمل اور حوصلہ افزا ہوتی ہے کہ لطف آ جاتا ہے۔ ایک مرتبہ پھر شکریہ
 
Top