معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت۔ فاتح الدین بشیر

عمر سیف

محفلین
ساعتِ وصل اور اتِّقا! معذرت
نعمتِ دید پر اکتفا، معذرت
ایک لغزش کا سرنامہ ہے زندگی
آدمیّت کی تھی ابتدا معذرت
تھا حقیقت کشا پھر بھی دبتا گیا
تیرے شکووں تلے اک گلا معذرت
وقتِ مرگ آ گیا، نعرۂ الفراق!
جسم سے روح کا انخلا، معذرت

واہ ۔۔ لاجواب ۔۔ بہت بہت معذرت ۔۔ :applause:
 

فاتح

لائبریرین
ساعتِ وصل اور اتِّقا! معذرت
نعمتِ دید پر اکتفا، معذرت
ایک لغزش کا سرنامہ ہے زندگی
آدمیّت کی تھی ابتدا معذرت
تھا حقیقت کشا پھر بھی دبتا گیا
تیرے شکووں تلے اک گلا معذرت
وقتِ مرگ آ گیا، نعرۂ الفراق!
جسم سے روح کا انخلا، معذرت

واہ ۔۔ لاجواب ۔۔ بہت بہت معذرت ۔۔ :applause:
بہت بہت شکریہ عمر سیف صاحب۔
 
جناب فاتح صاحب۔ کئی مہینوں بعد اردو محفل میں حاضر ہوتے ہی اتنی اچھی غزل پڑھنے کو ملی۔ ہر شعر اچھا ہے کس کس کی تعریف کروں۔ بہت داد قبول فرمایئے۔
 

ندیم مراد

محفلین
کیا خوبصورت غزل ہے
جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے
اور یہ شعر تو غضب کا ہے
تجھ سے رشتہ فقط روح کا تھا مگر
کھینچ لائی کہاں اشتہا، معذرت
مجھے اپنی ایک نظم یاد گئی
معزرت کے ساتھ مقصد تقابل نہیں
نظم کا عنوان ہے
اعتزار
تھا ترا مہکا بدن
اور پھر دہکا بدن
اس پہ تیری قربتیں
سو مرا بہکا بد
ن
 

فاتح

لائبریرین
واہ کمال کر دیا بھائی آپ نے
بارک اللہ فی علمک وعملک
جناب فاتح صاحب۔ کئی مہینوں بعد اردو محفل میں حاضر ہوتے ہی اتنی اچھی غزل پڑھنے کو ملی۔ ہر شعر اچھا ہے کس کس کی تعریف کروں۔ بہت داد قبول فرمایئے۔
کیا خوبصورت غزل ہے
جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے
اور یہ شعر تو غضب کا ہے
تجھ سے رشتہ فقط روح کا تھا مگر
کھینچ لائی کہاں اشتہا، معذرت
مجھے اپنی ایک نظم یاد گئی
معزرت کے ساتھ مقصد تقابل نہیں
نظم کا عنوان ہے
اعتزار
تھا ترا مہکا بدن
اور پھر دہکا بدن
اس پہ تیری قربتیں
سو مرا بہکا بد
ن
بہت شکریہ دوستو! اور تاخیر سے شکریے پر غزل کی ردیف کی رعایت سے "معذرت "
 
میں نے سوچا اس غزل پر کچھ کہوں، بات کروں، ۔۔ مگر ایک تبصرہ ایسا ملا جس میں میرے تمام تر خیالات کی لفظ با لفظ ترجمانی نظر آئی۔ تو اسی کو درج کر رہا ہوں۔

بہت خوبصورت غزل ہے ۔ قافیوں کا جوالتزام آپ نے رکھا ہے یا اساتذسخن کے علاوہ کہیں نہیں نظر آتا ۔۔ معذرت جیسی مشکل دریف میں اتنے شاندار اشعار الہامی کیفیت کے حامل دکھائی دیتے ہیں ۔ اللہ تعالی یونہی آپ کے لفظوں میں سوزِ آتش ِ دل کی بہار دکھاتا رہے۔۔ ہر ایک شعر پر دفتر کے دفتر لکھے جاسکتے ہیں ۔۔ کس کس شعر پر داد دوں ۔ہائے کیا کہا ہے ۔۔۔۔
تجھ سے رشتہ فقط روح کا تھا مگر
کھینچ لائی کہاں اشتہا، معذرت
ایسا شعر برسوں میں کہیں ہوتا ہے اور ایسی غزل کسی کسی کے نصیب میں آتی ۔معذرت ۔۔ کہ تبصرے کا حق نہیں ادا ہوسکا۔۔ معذرت ایک پھر معذرت
 

فاتح

لائبریرین
میں نے سوچا اس غزل پر کچھ کہوں، بات کروں، ۔۔ مگر ایک تبصرہ ایسا ملا جس میں میرے تمام تر خیالات کی لفظ با لفظ ترجمانی نظر آئی۔ تو اسی کو درج کر رہا ہوں۔
واقعی آج فاتح بھائی کی شاعری پڑھ کر لطف آگیا ہے۔ فاتح بھائی کی چار غزلیں پڑھ کرمیرا دماغ مکمل شاعرانہ ہو چکا ہے ، یہ اس کلام کا اعجاز ہے۔
یہ سراسر آپ کی محبت اور احسان ہے برادرم۔
 
Top