اس پذیرائی پر ممنون ہوں مزمل۔ جیتے رہو
آپ کے یہ الفاظ ہی ہمارے لیے اثاثہ ہیںفاتح بہت خوب
میں معذرت چاہتاہوں میرے پاس داد کے لئے الفاظ نہیں ہیں
آیندہ آسان معذرت کر لیں گےاتنی مشکل معذرت ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ایک بھی لفظ سمجھ نہی آئی تو اپ کی معزرت ناٹ ایکسیپٹیڈ فاتح بھائی
جب سے ممنون صدرِ پاکستان بنے ہیں تب سے انہی کا ذکر ہے ہر جگہآپ ممنون ہیں؟
لیکن غزل تو فاتح بھائی کی ہے نا؟
جناب آپ تو پہلے سے ممنون ہیں۔ جبکہ ممنون کو صدر ہوئے جمعہ جمعہ چھ دن ہوئے ہیں۔جب سے ممنون صدرِ پاکستان بنے ہیں تب سے انہی کا ذکر ہے ہر جگہ
بس تب سےہماری ممنونیت میں اضافہ ہو گیا ہےجناب آپ تو پہلے سے ممنون ہیں۔ جبکہ ممنون کو صدر ہوئے جمعہ جمعہ چھ دن ہوئے ہیں۔
وہی جو ہم ہمیشہ کرتے ہیںصائمہ کہیں آپ ہمیں تو نہیں یاد فرما رہی تھیں
لیجیئے جناب حاضر خدمت ہیں ۔۔کیا کرنا ہے بتایئے
اب دیکھیں نا سوری بھی کرے بندہ تو ذرا ایزی وے میں ہی کر لے ۔۔ہے نا بھئیآیندہ آسان معذرت کر لیں گے
یہ آپ اور آپا کیا کرتی ہیں مجھے بھی بتائیں ۔۔میں نے بھی کرنا ہےوہی جو ہم ہمیشہ کرتے ہیں
اتنے دنوں کے بعد آج پہلی مرتبہ اس شاہ کار غزل کو سنجیدگی سے پڑھا۔ لاجواباہلِ محفل سے معذرت کے ساتھ ایک تازہ غزل
ساعتِ وصل اور اتِّقا! معذرت
نعمتِ دید پر اکتفا، معذرت
تجھ سے رشتہ فقط روح کا تھا مگر
کھینچ لائی کہاں اشتہا، معذرت
ایک لغزش کا سرنامہ ہے زندگی
آدمیّت کی تھی ابتدا معذرت
ربطِ دائم ہو تعبیر اس خواب کی
دیکھنا گاہ گاہ التجا معذرت
دعوے پندار کے سب دھرے رہ گئے
اُس کے آگے فقط اِدِّعا معذرت
جب کمالِ محبت پہ فائز ہوا
میں ہوا منکرِ ارتقا، معذرت
میرا آنسو تری معذرت کا سبب
معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت
تھا حقیقت کشا پھر بھی دبتا گیا
تیرے شکووں تلے اک گلا معذرت
میرے غم خوار نے تجھ سے بارے مرے
باندھے کیا کیا نہیں افترا معذرت
میرا دیوان مجموعہ آلام کا
ہر ورق شکوۂ ابتلا، معذرت
ہم طرفدار غالب کے ہیں، کب ہوئی
شعر میں میر کی اقتدا، معذرت
جانے مرنے میں تاخیر کیوں ہو گئی
جو بھی تھی علّتِ التوا، معذرت
وقتِ مرگ آ گیا، نعرۂ الفراق!
جسم سے روح کا انخلا، معذرت
فاتح الدین بشیرؔ
بہت شکریہ جیہ جیتی رہیں۔ ویسے تو شاید ہمیں بھی پہلی مرتبہ ہی آپ کی جانب سے ہماری غزل پر سنجیدہ تبصرہ پڑھنے کو ملا ہے۔ اچھا لگا ۔اتنے دنوں کے بعد آج پہلی مرتبہ اس شاہ کار غزل کو سنجیدگی سے پڑھا۔ لاجواب
فاتح بھائی آپ نے کمال کیا ہے، اس کے سوا میں کیا کہوں۔ آج کل اسی محفل پر جون ایلیا کے "بے مثال" شعر پڑھ رہی ہوں، جس پر بہت سے دوست واہ واہ کر رہے ہیں۔ کوئی ان کو سمجھائے کہ شاعری کیا ہوتی ہے، زبان و بیان کس چڑیا کا نام ہے۔
اس غزل کا ہر شعر بیت الغزل ہے مگر یہ شعر
ایک لغزش کا سرنامہ ہے زندگیتو سبحان اللہ
آدمیّت کی تھی ابتدا معذرت
بہت شکریہ جناب عالیغزل کہتے رہیں، واہ سنتے رہیں
آپکی نذر بس یہ دعا، معذرت
سراہنے پر ممنون ہوں جنابتجھ سے رشتہ فقط روح کا تھا مگر
کھینچ لائی کہاں اشتہا، معذرت
ایک لغزش کا سرنامہ ہے زندگی
آدمیّت کی تھی ابتدا معذرت
میرا آنسو تری معذرت کا سبب
معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت
واہ واہ واہ سبحان اللہ کیا معذرت ہے مزہ آگیا
خوبصورت دعا اور پذیرائی پر شکریہمجھے یہ تو معلوم نہیں کہ ردیف اور قافیہ کس مخلوق کو کہتے ہیں،البتہ آپ کی تخلیق کردہ غزل دل کو چھو گئی،پیوست ہو گئی۔میرے لیئے تو اچھے اشعار کا پیمانہ صرف یہی ہے۔ اللہ آپ کو اچھی صحت کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھے اور ایسی ہی تخلیقات آپ کے قلم سے رواں ہوتی رہیں۔آمین
بہت شکریہ بھابھی۔ یہ غزل تو بھاگوان ثابت ہوئی کہ اس بہانے آپ تشریف لائیں۔