تاسف معروف اداکار ، کمپئیر ، ادیب اور شاعر طارق عزیز دنیائے فانی سے انتقال کر گئے

جاسمن

لائبریرین
کتنی ساری ویڈیوز، آڈیوز اور تحاریر موصول ہو رہی ہیں ان کے حوالہ سے۔ دل بوجھل ہو جاتا ہے۔
اگر مجھ سے کوئی پوچھے کہ مجھے سکرین پہ آنے والے کن لوگوں سے محبت ہے تو ان لوگوں میں طارق عزیز صاحب سرفہرست ہوں گے۔
اگر ان کے سب اوصاف، کارکردگی۔۔۔ ایک طرف رکھ کے صرف ان کا پاکستان کے لیے نعرہ میرے سامنے رکھ دیا جائے تو مجھے تب بھی ان سے ایسے ہی محبت و انسیت محسوس ہو گی۔
حالانکہ پہلی و آخری ملاقات میں ان کے مذہبی خیالات سن کے دل کو دھچکا لگا تھا لیکن دل خوش گمان رہا کہ اللہ انھیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ اتنے اچھے انسان کو اللہ کیسے اکیلا چھوڑ سکتا ہے!
اللہ انھیں دوسرے جہان میں بہت بہت خوشیاں اور آسانیاں دے۔ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!
 

ابن آدم

محفلین
طارق عزیز
ضیاء محی الدین
قریش پور
افتخار عارف
عبید اللہ بیگ
مستنصر حسین تارڑ
نعیم بخاری
انور مقصود
معین اختر

سے

عامر لیاقت
فہد مصطفیٰ
ساحر لودھی
بیگم نوازش علی
وقار ذکاء
تک کا سفر
پستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھے!

~ منقول
 

جاسمن

لائبریرین
طارق عزیز
ضیاء محی الدین
قریش پور
افتخار عارف
عبید اللہ بیگ
مستنصر حسین تارڑ
نعیم بخاری
انور مقصود
معین اختر

سے

عامر لیاقت
فہد مصطفیٰ
ساحر لودھی
بیگم نوازش علی
وقار ذکاء
تک کا سفر
پستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھے!

~ منقول

تقابل ہو ہی نہیں سکتا۔ اوپر جن لوگوں کا آپ نے ذکر کیا، کمال لوگ تھے۔ اللہ ان پہ مہربان ہو۔ آمین!
 
Top