کتنی ساری ویڈیوز، آڈیوز اور تحاریر موصول ہو رہی ہیں ان کے حوالہ سے۔ دل بوجھل ہو جاتا ہے۔
اگر مجھ سے کوئی پوچھے کہ مجھے سکرین پہ آنے والے کن لوگوں سے محبت ہے تو ان لوگوں میں طارق عزیز صاحب سرفہرست ہوں گے۔
اگر ان کے سب اوصاف، کارکردگی۔۔۔ ایک طرف رکھ کے صرف ان کا پاکستان کے لیے نعرہ میرے سامنے رکھ دیا جائے تو مجھے تب بھی ان سے ایسے ہی محبت و انسیت محسوس ہو گی۔
حالانکہ پہلی و آخری ملاقات میں ان کے مذہبی خیالات سن کے دل کو دھچکا لگا تھا لیکن دل خوش گمان رہا کہ اللہ انھیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ اتنے اچھے انسان کو اللہ کیسے اکیلا چھوڑ سکتا ہے!
اللہ انھیں دوسرے جہان میں بہت بہت خوشیاں اور آسانیاں دے۔ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ آمین!
ثم آمین!