محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین
دیکھتی آنکھوں
سنتے کانوں
طارق عزیز کی طرف سے اللہ حافظ۔
۹۰ کی دہائی میں جمعرات کے جمعرات آنے والا نیلام گھر کون بھول سکتا ہے۔طالب علمی کے دور میں نیلام گھر میں شرکت کے لیے پی ٹی وی کے نیلام گھر کے پروڈیوسر کے دفتر میں ان سے پہلی اور آخری ملاقات ہوئی تھی۔ پھر نیلام گھر میں شرکت کے دوران انھیں دیکھا۔
مجھے بے حد پسند تھے۔ جیسا کی احمد بھائی نے لکھا۔ مخلص پاکستانی۔ ملک و ملت کے خیر خواہ۔ اپنی تہذیب و ادب سے محبت رکھنے والے۔
پاکستان کے لیے ان جیسا نعرہ لگاتے کسی کو نہیں دیکھا۔
میری دلی دعائیں ہیں ان کے لیے۔
اللہ انھیں بے حساب آسانیاں عطا فرمائے۔ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ بغیر حساب کے جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین!