arifkarim
معطل
تاریخ میں تو نشتر میڈیکل کالج ملتان کا ذکر ہے۔ اسوقت کے اخباروں نے بھی یہی لکھا تھا۔ کچھ کہتے ہیں طلبا کا تعلق جماعت اسلامی سے تھا۔ مطلب وہ چاہتے تھے یہ سب ہو۔ واللہ اعلم!جواب تقریباً ٹھیک ہے۔ لیکن اس کا اصل آغاز کے بارے میں یوں پڑھا ہے کہ پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کے طلبا (و طالبات) کا سوات کا ٹرپ جا رہا تھا۔ یہ سب چناب ایکسپریس ٹرین پہ سفر کر رہے تھے۔ ٹرین میں کچھ قادیانیوں نے طلبا سے اپنے مسلک یا مذہب (جو بھی کہہ لیں) کی بابت بات چیت کی۔ طلباء کے خون نے جوش مارا اور ان لوگوں کی مار پیٹ کر دی گئی۔ وہ لوگ پِٹ پٹا کر ربوہ اتر گئے۔ تاہم انہوں نے اسی ٹرپ کی واپسی کا پتا چلایا اور واپسی پہ جب اسی ٹرپ والے طلباء کو لے کر ٹرین ربوہ سٹیشن پر پہنچ تو ہزاروں قادیانیوں نے ٹرین پہ ہلہ بول کر طلباء کو باہر نکالا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسی واقعے سے اس تحریک کا آغاز ہوا، انجام جس کا سب کے سامنے ہے (یا شاید نہیں ہے)۔