معیار، ٹرولنگ اور حل

زیک

مسافر
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اگرچہ کچھ موضوعات پر محفل کا معیار کبھی بھی اچھا نہ تھا لیکن حال ہی میں کچھ زیادہ ہی گر گیا ہے۔ اس میں کچھ حد تک قصور تو عام پاکستانی مسلمانی سوچ کا ہے لیکن ایک اہم وجہ ٹرول عارف عرف جاسم ہے۔ پے در پے ٹرولنگ سے بھرپور لڑیاں کھولنا ان صاحب کا فل ٹائم کام ہے۔

معلوم نہیں انتظامیہ بار بار مختلف ناموں سے رجسٹر کرنے پر ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔

بہرحال اگر محفلین یہاں کا ماحول کچھ حد تک بہتر کرنا چاہتے ہیں تو اس کا اب ایک ہی راستہ ہے:

اجتماعی طور پر سب جاسم کو نظرانداز کریں۔

ورنہ محفل کا مستقبل آج سے بھی برا ہو سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اگرچہ کچھ موضوعات پر محفل کا معیار کبھی بھی اچھا نہ تھا لیکن حال ہی میں کچھ زیادہ ہی گر گیا ہے۔ اس میں کچھ حد تک قصور تو عام پاکستانی مسلمانی سوچ کا ہے لیکن ایک اہم وجہ ٹرول عارف عرف جاسم ہے۔ ہے در ہے ٹرولنگ سے بھرپور لڑیاں کھولنا ان صاحب کا فل ٹائم کام ہے۔

معلوم نہیں انتظامیہ بار بات مختلف ناموں سے رجسٹر کرنے پر ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔

بہرحال اگر محفلین یہاں کا ماحول کچھ حد تک بہتر کرنا چاہتے ہیں تو اس کا اب ایک ہی راستہ ہے:

اجتماعی طور پر سب جاسم کو نظرانداز کریں۔

ورنہ محفل کا مستقبل آج سے بھی برا ہو سکتا ہے۔

جاسم کی موجودگی کا ایک فائدہ ہے، ہمیں دوسری، تیسری اور چوتھی طرف کی سوچ، افکار، خیالات اور مستقبل کے ممکنہ منصوبوں کی کسی نا کسی حد تک جانکاری ملتی رہتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ فرسٹریشن جو اسلام، مسلمان یا پاکستان کے حوالے سے مختلف النوع واقعات، یورپی، اسرائیلی پالیسیوں و دیگر منفی خبروں سے رہتی ہے، اسے نکالنے کا ایک سبب بھی جاسم نامی آئی ڈی ہے۔ حقیقتاً میں تو کبھی کبھار اس آئی ڈی کا شکر گزار بھی رہتا ہوں۔ :)

علاوہ ازیں بہت سے موضوعات پر سائنسی معلومات جو شاید ہم باقی محفلین اپنی روایتی کسلمندی کے سبب تلاش نہیں کر پاتے یا کرنا نہیں چاہتے وہ ان کی موجودگی کی وجہ سے یہیں اردو میں پڑھنے کو مل جاتی ہیں۔ ، البتہ یہ انوکھی بات ہے کہ موصوف ہر لڑی میں اسرائیل اور قادیان کی بھر پور ستائش کو اپنا قومی، مذہبی فریضہ سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔

رہی بات بے تحاشہ لڑیوں کے کھولنے کی؛ تو، اس پر کوئی حد مقرر کی جاسکتی ہے۔ :)
 

یاسر شاہ

محفلین
میں سمجھتا ہو عارف کریم عرف جاسم ایک بہت اچھا اور شائستہ لڑکا ہے - میں ان سے متاثر ہوں -ان میں کچھ ایسی خوبیاں ہیں جو شاید ہی کسی میں ہوں -جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں :

١-اردومحفل سے محبّت (باوجود ہر بار معطل ہونے کےہر بار آجانا )
٢-قوت برداشت (کئی بار دیکھا لوگوں کو ان پر ذاتی حملے کرتے ہوئے مگر یہ درگزر سے کام لیتے ہیں )
٣-غلطی سے رجوع (کئی بار ان کو غلطیوں سے رجوع کرتے اور معافی مانگتے دیکھا )
٤-بڑوں کا ادب (بڑوں کے مؤقف سے اختلاف اپنی جگہ لیکن کسی بڑے سے انھیں بدتمیزی کرتے نہیں دیکھا )
٥-ہمیں خبردار رکھنا (میرے گھر تو ٹی وی بھی نہیں ،ان کی لگائی خبریں پڑھ لیتا ہوں -انڈیا پاکستان کی جنگ کے متعلق بھی ان کی لگائی خبروں سے حالات کا اندازہ ہوتا تھا -وہ الگ بات ظالم نے نیندیں اڑا کے رکھ دیں )
٦-بہاؤ کے خلاف چلنا -یہ آخری ان کی وہ پیاری ادا ہے جس سے میں بہت متاثر ہوں -بھیڑ چال اور اکثریت سے متأثر نہیں ہوتے بلکہ بہاؤ کے خلاف چلنے اور تیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں -محفل میں آزادی سے اپنی رائے کا پرچار کرتے ہیں - بقول شخصے :

کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موج دریا کا حریف
ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے

باقی ہو سکتا ہے کہ ہم انھیں متاثر نہ کر پائے ہوں اور کوئی اور باطل فرقہ انھیں متاثر کر گیا ہو -بہرحال کمی ہم میں ہے 'بائیکاٹ کبھی بھی مسائل کا حل نہیں ہوتا -اس لفظ کی تو مراد ہی یہ ہے کہ بھائی کو بھائی سے کاٹ دیا جائے -

اچھا ہے کہ منتظمین نے انھیں معطل نہیں کیا -
 

آصف اثر

معطل
ان کا ہونا اچھا ہے۔
لیکن ان کی تکرار سے بندہ عاجز آجاتا ہے۔ جو مسئلے کو حل کرنے کے بجائے مزید کھیچ لیتا ہے۔ یہی سے ساری خرابی شروع ہوجاتی ہے۔
جہاں تک میں سمجھا ہوں ان کا تعلق بھی اس طبقے سے معلوم ہوتا ہے جنہیں بچپن ہی میں کسی خاص مکتبۂ فکر سے برگشتہ کیا جاتا ہے۔ (برا نہ مانیے قیاس باطل بھی ہوسکتا ہے:))
جس طرح مغرب میں بچوں کو بچپن ہی سے مسلمانوں کا ایک فرسودہ اور جاہلانہ چہرہ دکھا کر اسلام کی استشراقی تفسیر اور احساس تفاخر کے بیج کے ساتھ اسلام بیزار کردیا جاتا ہے۔ بعد میں آپ کتنے ہی دلائل دے دیں مگر بے سود۔ یہ طریقہ خصوصا یہودیوں میں سب سے زیادہ مستعمل ہے۔
باقی جن صاحب نے لڑی شروع کی ہے وہ بھی اپنا کوئی خیر کا پہلو دکھائے تو کوئی بات ہو۔
 

زیک

مسافر
جاسم کی موجودگی کا ایک فائدہ ہے، ہمیں دوسری، تیسری اور چوتھی طرف کی سوچ، افکار، خیالات اور مستقبل کے ممکنہ منصوبوں کی کسی نا کسی حد تک جانکاری ملتی رہتی ہے۔
ٹرولنگ کا افکار سے کیا تعلق؟ محفل پر کافی مختلف افکار کے حامی موجود ہیں۔ کچھ کے خیالات انتہائی غلط بھی ہیں۔
 
ٹرولنگ کا افکار سے کیا تعلق؟ محفل پر کافی مختلف افکار کے حامی موجود ہیں۔ کچھ کے خیالات انتہائی غلط بھی ہیں۔
رلا ملا کام چلتا رہتا ہے۔ باقی جن کے افکار آپ کے نزدیک غلط ہیں وہ بہت سوں کے لیے ایک دم پرفیکٹ ہوں گے۔
 

رانا

محفلین
میرے خیال میں تو اگر جاسم واقعی عارف ہیں تو انتظامیہ سے درخواست کرکے ان کی اصل آئی ڈی بحال کروادی جائے۔ اس طرح کم از کم فانٹ سازی کے دھاگوں میں بھی کچھ رونق رہے گی۔ اور دوسرا مزاج تو ان کا بدلنا نہیں لیکن امید ہے کہ اصل آئی ڈی سے اتنی زیادہ لڑیاں کھولنے سے باز آجائیں اور پہلے کی طرح زیادہ تر دوسروں کی لڑیوں میں ہی شغل لگاتے رہیں۔ کیونکہ اتنی زیادہ لڑیاں کھولنے کی لت انہیں جاسم والی آئی ڈی سے لگتی محسوس ہوتی ہے۔ ہوسکتا ہے لاشعوری طور پر یہ بے خوفی ہو کہ معطل ہوگئے تو کیا خوف اور آئی ڈی بنالیں گے۔ لیکن اپنی اصل آئی ڈی سے نفسیاتی طور پر امید ہے کہ کچھ احتیاط کے پہلو کا خیال رہے گا۔ پہلے بھی جو یہ معطل ہوئے ہیں تو اپنی بولڈ رائے کی وجہ سے نا کہ لڑیاں کھولنے کی بہتات کی وجہ سے۔
 

رانا

محفلین
ویسے یہ تجویز اچھی ہے کہ سیاسی خبروں والے زمرے میں ایک ممبر کے لئے کچھ لڑیاں کھولنے کی تعداد محدود کردی جائے۔ یہ زمرہ ایسا ہے کہ سب کو اس میں دلچسپی بھی نہیں ہوتی اور سب سے زیادہ دھماچوکڑی بھی یہیں مچتی ہے۔
 
لڑیء ہذا میں بہ تواتر مذکور نفس متنازعہ المعروف جاسم محمد کو درایں حالات و مرقوم بالا تبصرہ جات مثبت و منفی کی روشنی میں مبینہ ٹرولنگ سے بذریعہ سعیء حتی الوسع اپنے تئیں گریزپائی کا چلن روا رکھنا ازبس لازم قرار پایا ہے، تاکہ اس طور موصوف طفل ہردلعزیز بن جائیں جو ناصرف ان کے ثواب دارین کے حصول میں ممدومعاون ثابت ہوگا ، بلکہ ان کا یہ عمل احسن جملہ محفلین کے لیے باعث اطمینان ہوگا ۔:):)
 
آخری تدوین:
Top