معیار، ٹرولنگ اور حل

فرقان احمد

محفلین
لڑیء ہذا میں بہ تواتر مذکور نفس متنازعہ بنام جاسم محمد کو درایں حالات و مرقوم بالا تبصرہ جات مثبت و منفی کی روشنی میں مبینہ ٹرولنگ سے سعیء حتی الوسع کرکے اپنے تئیں گریزپائی کا چلن روا رکھنا ازبس لازم قرار پایا ہےتاکہ اس طور موصوف طفل ہردلعزیز بن جائیں جو ناصرف ان کے ثواب دارین کے حصول میں ممدومعاون ثابت ہوگا ، بلکہ ان کا یہ عمل احسن جملہ محفلین کے لیے باعث اطمینان ہوگا ۔:):)

یہ فرمانا آپ بھول گئے کہ موصوف نے یہ تعویذ گلے میں لٹکانا ہے یا پانی میں گھول کرپینا ہے ۔۔۔!
 
رانا

محفلین
اس دھاگے کے کھلنے سے یہ نئی بات بھی پتہ لگی کہ اب ان کی الگ اور اچھوتی رائے لوگوں کو اتنی بری نہیں لگتی بس ان کی باتوں سے زچ ہوجاتے ہیں۔:)
یہ فرمانا آپ بھول گئے کہ موصوف نے یہ تعویذ گلے میں لٹکانا ہے یا پانی میں گھول کرپینا ہے ۔۔۔!
یہ تعویذ تھا؟؟؟ میں سمجھا کوئی منتر پڑھ کے پھونکا ہے۔:)
 
جان

محفلین
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اگرچہ کچھ موضوعات پر محفل کا معیار کبھی بھی اچھا نہ تھا لیکن حال ہی میں کچھ زیادہ ہی گر گیا ہے۔ اس میں کچھ حد تک قصور تو عام پاکستانی مسلمانی سوچ کا ہے لیکن ایک اہم وجہ ٹرول عارف عرف جاسم ہے۔ پے در پے ٹرولنگ سے بھرپور لڑیاں کھولنا ان صاحب کا فل ٹائم کام ہے۔

معلوم نہیں انتظامیہ بار بار مختلف ناموں سے رجسٹر کرنے پر ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔

بہرحال اگر محفلین یہاں کا ماحول کچھ حد تک بہتر کرنا چاہتے ہیں تو اس کا اب ایک ہی راستہ ہے:

اجتماعی طور پر سب جاسم کو نظرانداز کریں۔

ورنہ محفل کا مستقبل آج سے بھی برا ہو سکتا ہے۔
آپ کا تو یقیناً اس میں کوئی قصور نہ ہے؟ مجھے ذاتی طور پر ان سے کوئی مسئلہ نہ ہے۔ جاسم صاحب بغیر ٹیگ کیے جتنی مرضی لڑیاں کھولیں اس حوالے سے اگر فورم انتظامیہ کی طرف سے کوئی قانون اور پابندی وضع نہیں اور انہیں کوئی مسئلہ نہیں تو مجھے بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ اور نجانے آپ کے "معیار" اور "قصور" کا پیمانہ کیا ہے جس کے تحت آپ نے "معیار" اور "قصور" کی درجہ بندی کی ہے؟
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
لڑی کے عنوان میں معیار کے بعد لگا چھوٹا سا "کوما" پڑھا نہیں جا رہا۔ یوں لڑی کا عنوان کچھ ایسا دکھ رہا ہے:
’’معیارِ ٹرولنگ اور حل‘‘
 
شکیب

محفلین
میں سمجھتا ہو عارف کریم عرف جاسم ایک بہت اچھا اور شائستہ لڑکا ہے - میں ان سے متاثر ہوں -ان میں کچھ ایسی خوبیاں ہیں جو شاید ہی کسی میں ہوں -جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں :

١-اردومحفل سے محبّت (باوجود ہر بار معطل ہونے کےہر بار آجانا )
٢-قوت برداشت (کئی بار دیکھا لوگوں کو ان پر ذاتی حملے کرتے ہوئے مگر یہ درگزر سے کام لیتے ہیں )
٣-غلطی سے رجوع (کئی بار ان کو غلطیوں سے رجوع کرتے اور معافی مانگتے دیکھا )
٤-بڑوں کا ادب (بڑوں کے مؤقف سے اختلاف اپنی جگہ لیکن کسی بڑے سے انھیں بدتمیزی کرتے نہیں دیکھا )
٥-ہمیں خبردار رکھنا (میرے گھر تو ٹی وی بھی نہیں ،ان کی لگائی خبریں پڑھ لیتا ہوں -انڈیا پاکستان کی جنگ کے متعلق بھی ان کی لگائی خبروں سے حالات کا اندازہ ہوتا تھا -وہ الگ بات ظالم نے نیندیں اڑا کے رکھ دیں )
٦-بہاؤ کے خلاف چلنا -یہ آخری ان کی وہ پیاری ادا ہے جس سے میں بہت متاثر ہوں -بھیڑ چال اور اکثریت سے متأثر نہیں ہوتے بلکہ بہاؤ کے خلاف چلنے اور تیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں -محفل میں آزادی سے اپنی رائے کا پرچار کرتے ہیں - بقول شخصے :

کچھ سمجھ کر ہی ہوا ہوں موج دریا کا حریف
ورنہ میں بھی جانتا ہوں عافیت ساحل میں ہے

باقی ہو سکتا ہے کہ ہم انھیں متاثر نہ کر پائے ہوں اور کوئی اور باطل فرقہ انھیں متاثر کر گیا ہو -بہرحال کمی ہم میں ہے 'بائیکاٹ کبھی بھی مسائل کا حل نہیں ہوتا -اس لفظ کی تو مراد ہی یہ ہے کہ بھائی کو بھائی سے کاٹ دیا جائے -

اچھا ہے کہ منتظمین نے انھیں معطل نہیں کیا -
آپ کے اس مراسلے نے تو آنکھیں نم کر دیں۔ واقعی ہم سب اب تک تجاہلِ عارفانہ جاسمانہ کی زد میں تھے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں تو اگر جاسم واقعی عارف ہیں تو انتظامیہ سے درخواست کرکے ان کی اصل آئی ڈی بحال کروادی جائے۔ اس طرح کم از کم فانٹ سازی کے دھاگوں میں بھی کچھ رونق رہے گی۔ اور دوسرا مزاج تو ان کا بدلنا نہیں لیکن امید ہے کہ اصل آئی ڈی سے اتنی زیادہ لڑیاں کھولنے سے باز آجائیں اور پہلے کی طرح زیادہ تر دوسروں کی لڑیوں میں ہی شغل لگاتے رہیں۔ کیونکہ اتنی زیادہ لڑیاں کھولنے کی لت انہیں جاسم والی آئی ڈی سے لگتی محسوس ہوتی ہے۔ ہوسکتا ہے لاشعوری طور پر یہ بے خوفی ہو کہ معطل ہوگئے تو کیا خوف اور آئی ڈی بنالیں گے۔ لیکن اپنی اصل آئی ڈی سے نفسیاتی طور پر امید ہے کہ کچھ احتیاط کے پہلو کا خیال رہے گا۔ پہلے بھی جو یہ معطل ہوئے ہیں تو اپنی بولڈ رائے کی وجہ سے نا کہ لڑیاں کھولنے کی بہتات کی وجہ سے۔
مجھے بھی اس سے اتفاق ہے کہ اگر جاسم صاحب عارف صاحب ہی ہیں تو دونوں اکاؤنٹس ضم کر دینے چاہئیں بلکہ ایک شاہد شاہ صاحب بھی تھے اور عارف صاحب کی اصل آئی ڈی رکھنی چاہیئے۔

باقی رہی ان کی ٹرولنگ، تو انفرادی سطح پر نظر انداز کرنے کا آپشن سب کے پاس ہے۔ اجتماعی طور پر بھی کافی کچھ کیا جا سکتا ہے اور انتظامی سطح پر ظاہر ہے انتظامیہ بھی بہت کچھ کر سکتی ہے جیسے ان کی فی دن لڑیوں کی تعداد کو محدود کرنا وغیرہ۔

باقی بہت سارے احباب سے بھی میں متفق ہوں کہ عارف جاسم شاہد صاحب لگن کے پکے ہیں، اردو محفل والے ان کو جو مرضی کہہ لیں، محبوب کی گلی چھوڑ کر یہ جانے والے نہیں۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
میرا بھی یہی خیال ہے کہ پرانی آئی ڈی بحال کر کے اس آئی ڈی کو ختم کرنا چاہئے۔ جہاں تک ٹرولنگ کا تعلق ہے تو وہ ماشاء اللہ سے جاسم صاحب کے علاوہ اور بھی کئی افراد دبا کر کرتے ہیں۔ اس پر بھی پالیسی وضح ہونی چاہیے کہ ہر دھاگے میں صرف اسی مضمون پر بحث ہو جو کہ دھاگے کا عنوان ہے۔ باقی نوک جھونک اور ٹرولنگ کو گپ شپ والے فورم تک محدود رکھا جائے۔ اس طرح کرنے سے فورم کا معیار بلند ہوگا۔
 
ابوعبید

محفلین
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اگرچہ کچھ موضوعات پر محفل کا معیار کبھی بھی اچھا نہ تھا لیکن حال ہی میں کچھ زیادہ ہی گر گیا ہے۔ اس میں کچھ حد تک قصور تو عام پاکستانی مسلمانی سوچ کا ہے لیکن ایک اہم وجہ ٹرول عارف عرف جاسم ہے۔ پے در پے ٹرولنگ سے بھرپور لڑیاں کھولنا ان صاحب کا فل ٹائم کام ہے۔

معلوم نہیں انتظامیہ بار بار مختلف ناموں سے رجسٹر کرنے پر ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔

بہرحال اگر محفلین یہاں کا ماحول کچھ حد تک بہتر کرنا چاہتے ہیں تو اس کا اب ایک ہی راستہ ہے:

اجتماعی طور پر سب جاسم کو نظرانداز کریں۔

ورنہ محفل کا مستقبل آج سے بھی برا ہو سکتا ہے۔
جاسم بھائی المعروف عارف کریم (بقول آپ کے) کی پرانی آئی ڈی کو بحال کرنے کے لیے آپ کی اس کوشش ِعظیم کو سلام :D
 
سید عمران

محفلین
اگر عارف کریم کی آئی ڈی بحال ہوسکتی ہے تو ان کی وجہ سے جو محفلین معطل ہوئے ہیں ان کو بحال نہ کرنے کی کیاوجہ ؟؟؟
یہی زمانے تھے جب انہوں نے رمضان کے روزوں کو بھوک ہڑتال کہہ کر شر انگیزی کی آگ بھڑکائی تھی۔۔۔
مسلمانوں میں کمی کوتاہی تلاش کرنے والوں کی غیر مسلموں کی شرانگیزیوں پر آنکھیں بند رکھنا بھی منظم سلسلوں کا حصہ ہے!!!
 
عارف کریم کے ساتھ جو محفلین معطل کئے گئے تھے ان سب کو بحال کیا جائے ،انصاف سب کے ساتھ برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اگرچہ کچھ موضوعات پر محفل کا معیار کبھی بھی اچھا نہ تھا لیکن حال ہی میں کچھ زیادہ ہی گر گیا ہے۔
متفق
اس میں کچھ حد تک قصور تو عام پاکستانی مسلمانی سوچ کا ہے
پاکستانی اوپر سے مسلمان توبہ توبہ ۔ :)
لیکن ایک اہم وجہ ٹرول عارف عرف جاسم ہے۔ پے در پے ٹرولنگ سے بھرپور لڑیاں کھولنا ان صاحب کا فل ٹائم کام ہے۔
فُل ٹائم پر مجھے زیادہ حیرت ہوتی ہے۔

اتنا وقت کیسے مل جاتا ہے؟ کیا مزید کوئی مصروفیات نہیں ہیں جاسم بھائی کی؟
معلوم نہیں انتظامیہ بار بار مختلف ناموں سے رجسٹر کرنے پر ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔
اچھا!

میں سمجھتا تھا کہ صرف میں ہی ایسا سوچتا ہوں۔
بہرحال اگر محفلین یہاں کا ماحول کچھ حد تک بہتر کرنا چاہتے ہیں تو اس کا اب ایک ہی راستہ ہے:

اجتماعی طور پر سب جاسم کو نظرانداز کریں۔
ٹھیک! میں بھی یہ سوچ رہا تھا ۔

کیا ہم مکمل زمروں کو بھی نظر انداز کر سکتے ہیں؟
ورنہ محفل کا مستقبل آج سے بھی برا ہو سکتا ہے۔

اللہ خیر کرے۔

حالات ویسے کافی مخدوش ہیں۔
 
سید عمران

محفلین
کیوں نہ ہم اسرائیل کو تسلیم کر لیں اور عاطف میاں کو فنانس منسٹر لگا دیں؟ :thinking:
بلکہ پاکستان اگر امریکہ کی 53 ویں ریاست بننے کی درخواست دے دے اور امریکہ اسے قبول کرلے تو سارے ٹنٹے ہی ختم ہوجائیں۔۔۔
اور امریکہ جانے کے لیے مرے جانے والوں کو وہ ساری سہولیات گھر بیٹھے ہی مل جائیں جن کے لیے وہ در بدر ہوتے ہیں!!!
 
یہ تو آپ بہانے بہانے سے صاحب بہادر سے برابری کے حقوق مانگ رہے ہیں۔ :)

شاید آپ کو غلامی کی مبادیات نہیں پڑھوائیں گئیں؟ :eek:
 
سید عمران

محفلین
یہ تو آپ بہانے بہانے سے صاحب بہادر سے برابری کے حقوق مانگ رہے ہیں۔ :)

شاید آپ کو غلامی کی مبادیات نہیں پڑھوائیں گئیں؟ :eek:
اچھا، برابری کے حقوق ملیں گے؟؟؟
ہم تو سمجھے تھے کہ رجسٹرڈ اور قانونی و آئینی غلام تسلیم کرلیے جائیں گے!!!
 
Top