عبید انصاری
محفلین
آؤ بھی کوئی اس "سوال نامہ" کا "جواب نامہ" لکھنے کے لیے۔اس میں مکمل کیا کرنا ہے؟
میں سمجھا تھا کہ مزاح کے زمرے میں کوئی تحریر ہے لیکن شاید آپ مزاح نگاری میں کی گئی کاوشوں پر بات کر رہے ہیں؟ اگر ایسا بھی ہے تو اس میں سنجیدہ کاوش سے مراد کیا ہے؟ کیا اچھا مزاح تخلیق کرنا اور اس کے معیار کو پرکھنا؟ یا پھر مزاح نگاری میں کن کن باتوں کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے؟
کوئی بھید کھولیے۔
عمر اور مراتب کے لحاظ سے کیا گیا مزاح؟ بعض تحاریر سے مراتب اور عمر کا اندازہ لگانا ناممکن امر ہے۔ یا آپ روزمرہ کی گفتگو پر فرما رہے ہیں؟
اور خود یوسفی اور کرنل محمد خان کے بارے میں کیا حکم ہے کہ وہ کس طرح کا مزاح پڑھتے رہے ہیں؟ یہی سوال پطرس اور شفیق الرحمن کے بارے میں بھی ہے۔