معیاری مزاح کی راہ میں ایک سنجیدہ کوشش

محمد وارث

لائبریرین
میں نے اس ہفتے والے دن اردو بازار جانا ہے۔ ان شاء اللہ وہاں دیکھوں گا۔
جنگ پبلشرز نے اسی کے اختتام یا نوے کے شروع میں شائع کی تھی۔:)
یہ تو آپ نے سہولت کر دی۔ ڈھونڈنی نہیں پڑے گی۔
مجھے لگتا ہے کہ میں اب واقعی بوڑھا ہو رہا ہوں۔ رات بستر پر نیم غنودگی کے عالم میں یاد آیا کہ "سدا بہار" کو کرنل محمد خان نے نہیں بلکہ ڈاکٹر صفدر محمود (مؤرخ، اسکالر) نے مرتب کیا تھا اور اس کتاب میں کرنل محمد خان کے کچھ مضامین تھے۔ کتاب کا ربط تو نہیں ملا لیکن کتاب کے متعلق یہ معلومات دیکھیے، جنگ پبلشرز نے 1987ء میں شائع کی تھی۔

کرنل محمد خان کی ترجمہ شدہ کتاب کا نام "بدیسی مزاح" ہے، اور یہ بھی جنگ پبلشرز نے 1992ء میں شائع کی تھی۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

جی ! کرنل محمد خان کی کتاب بدیسی مزاح کے نام سے ہے اور میرے پاس موجود ہے۔

اس کے دو مضامین تو بہت ہی دلچسپ ہیں کہ جن میں سے ایک "طوسی کا طوطا" کے نام سے ہے اور دوسرا مغالطوں سے متعلق ہے۔
 
نیرنگ خیال

شکر ہے ہفتے والے دن سے پہلے ہی یاد آگیا وارث بھائی۔ :D
 
نکتہ ور

محفلین
جی ! کرنل محمد خان کی کتاب بدیسی مزاح کے نام سے ہے اور میرے پاس موجود ہے۔

اس کے دو مضامین تو بہت ہی دلچسپ ہیں کہ جن میں سے ایک "طوسی کا طوطا" کے نام سے ہے اور دوسرا مغالطوں سے متعلق ہے۔
طوسی کا طوطا اردو محفل پر موجود ہے۔ اس میں املاء کی غلطیاں ہیں کوئی صاحب اختیار درست کر دے تو بہتر ہے۔
 
یاز

محفلین
جی ! کرنل محمد خان کی کتاب بدیسی مزاح کے نام سے ہے اور میرے پاس موجود ہے۔

اس کے دو مضامین تو بہت ہی دلچسپ ہیں کہ جن میں سے ایک "طوسی کا طوطا" کے نام سے ہے اور دوسرا مغالطوں سے متعلق ہے۔
مغالطوں والی کہانی تو بہت ہی دلچسپ اور پر از مزاح ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی
۔۔۔
چائے کمبخت تو نے پی ہی نہیں
۔۔۔
جو ڈوبے پرچ پیالی میں نہ نکلے زندگانی میں
ہزاروں بہہ گئے اس کیتلی کے گرم پانی میں
۔۔۔
ارے بیرا ذرا لپٹن کی چائے دم تو کر لانا
یہ دیسی چائے بالکل انگبیں معلوم ہوتی ہے
۔۔۔
سموسہ میرا خستہ بالائی نرم ہے
تم پی لو دوستو کیا چائے بھی گرم ہے
۔۔۔
اب تو ہم چائے خوب پیتے ہیں
عاقبت کی خبر خدا جانے
۔۔۔

مضمون: چائے سے اڑائے گئے اشعار
بحر تبسم از شوکت تھانوی ، اردو اکیڈمی سندھ ، کراچی
 
آخری تدوین:
Top