کتنے دن میں؟ راستے میں کہیں سیر سپاٹا بھی کیا یا فل ٹائم ڈرائیونگ؟
جرمنی میں آٹوبان پر کتنی تیز گاڑی بھگائی؟
پندرہ تاریخ کو Tallinn سے دو بجے روانہ ہوا اور لٹویا اور لتھوانیا سے ہوتا ہوا پولینڈ میں رات کو دو بجے کے قریب Augustow پہنچا ہوٹل۔ سولہ کی صبح کو ناشتہ کر کے نکلا اور پہلے Katowice رکا کہ وہاں ایک Pup کو دیکھنا تھا۔ اسے دیکھ کر اور کچھ وقت وہاں گزار کر ڈیل فائنل کی، پے منٹ کر کے آگے نکل گیا اور رات کو شاید ساڑھے تین یا چار بجے جرمنی Wirsberg پہنچا۔ سترہ کی صبح کو ناشتہ کر کے نکلا تو دو تین جگہوں پر ٹریفک جام ملی کہ سڑک کی توسیع کا کام ہو رہا تھا۔ لگ بھگ اڑھائی گھنٹے ضائع ہوئے۔ پھر Lyon سے ہوتے ہوئے فرانس عبور کر کے رات کو سپین میں Girona پہنچا تو نصف شب بیت چکی تھی۔ 18 کی صبح نکلا تو سپین سارا عبور کرتے ہوئے مغرب کے قریب ملاگا پہنچا۔ یعنی ساڑھے تین دن۔ اگر مجھے Katowice نہ جانا ہوتا اور جرمنی میں موٹرویز پر ٹریفک جام نہ ہوتی اور سپین میں کئی جگہ نیویگیٹر دھوکہ نہ دیتا تو شاید تین دن میں سفر پورا ہو جاتا۔ 5000 سے کچھ زیادہ کلومیٹرز بنے۔ پورے سفر میں سب سے بڑا شاک مجھے سپین دیکھ کر پہنچا کہ میں اسے محض صحرا سمجھ رہا تھا۔
فل ٹائم ڈرائیونگ کہ مجھے سیر سپاٹے سے زیادہ ڈرائیو کرنے میں مزہ آتا ہے
آٹوبان پر 170 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کچھ زیادہ رفتار پر ڈرائیو کی۔ اس دوران لطیفہ ہوا کہ ایک فیاٹ 500 گاڑی نے نہ صرف مجھے اوور ٹیک کیا بلکہ سارا دن وہ گاڑی پھر نہیں دکھائی دی۔ اندازہ ہے کہ 190 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوگی۔ ینگ سی لڑکی چلا رہی تھی
جرمنی، فرانس اور سپین میں موٹروے پر گاڑی چلانا سچ مچ ایک خوشگوار تجربہ رہا۔ فرانس اور سپین میں کئی جگہ ٹال ٹیکس دینا پڑا اور سپین میں کہیں وہ صرف کوائنز قبول کرتے تو کہیں صرف کریڈٹ کارڈ اور کہیں کیش۔ مگر سپینش موٹر ویز اپنے ٹال ٹیکس کے باوجود انتہائی خوشگوار تجربہ رہیں۔ سب سے خطرناک سفر میں نے Katowice سے جرمنی کی سرحد تک کا تھا
چیک ریپبلک کو اس وجہ سے اوائڈ کیا کہ وہاں مارچ کا پورا مہینہ ونٹر ٹائرز کے ساتھ سفر کرنا لازم ہے اور گاڑی میں صرف سمر ٹائرز تھے