مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہاں مشورہ بلکل مفت میلے گا
بلکہ جناب! یہی تو اک چیز ہے جو مفت پائی جاتی ہے
تو کیا حرج ہے!
مشورہ لیجئے بھی
اور مشورہ دیجئے بھی
کیوں کہ مشورہ مفت ملے گا
لیکن آپ کو مشورہ دینا بھی مفت ہی ہوگا
معیاری ہونا شرط ہے !
 

عسکری

معطل
میرا مشورہ ہے مشورہ کبھی کسی انسان سے مت لیا کریں ڈبل مائنڈ ہو جاتے ہیں پھر جو کریں خود کریں
 

انتہا

محفلین
کہیں عربی کا یہ مقولہ سنا تھا، پتا نہیں حدیث ہے یا کوئی مقولہ، کوئی صاحب علم اس کی رہ نمائی فرما دے:
ما خاب من استخارہ ولا ندم من استشار
یعنی جو استخارہ کرے وہ نامراد نہیں ہوتا اور جو مشورہ کرے وہ نادم نہیں ہوتا۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
کہیں عربی کا یہ مقولہ سنا تھا، پتا نہیں حدیث ہے یا کوئی مقولہ، کوئی صاحب علم اس کی رہ نمائی فرما دے:
ما خاب من استخارہ ولا ندم من استشار
یعنی جو استخارہ کرے وہ نامراد نہیں ہوتا اور جو مشورہ کرے وہ نادم نہیں ہوتا۔
بہت خوب۔ ایسے ہی مشوروں کی ضرورت ہے یہاں۔
 

یوسف-2

محفلین
تنگدستی میں اپنی ضروریات کو کم سے کم کرلیں مگر تنگدستی کو دور کرنے کے لئے کبھی اپنی پراپرٹی فروخت نہ کریں، اور کریں بھی تو کوئی دوسری پراپرٹی خریدنے کے لئے کریں۔ (ایک حدیث کا مفہوم بھی ہے اور آج کل کے ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ کا مشورہ بھی)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کسی سے توقعات وابستہ مت کیجئے ۔
بہت زیادہ تعلقات مت بنایئے۔
زندگی میں کوئی بھی قدم اٹھاتے ہوئے لحظہ بھر کو بس اتنا ضرور سوچیئے کہ آپ کا یہ اٹھایا ہوا قدم کس کے قریب لے جائے گا۔۔۔۔۔۔۔رحمان۔۔۔۔۔۔۔ کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔۔۔شیطان ۔۔۔۔۔۔۔کے
بس پھر فیصلہ کرنا آسان ہوجائے گا
 
Top