مقدس اور تیمور کی کہانی

عاطف بٹ

محفلین
تیمور: آج کیا بناؤ گی؟
مقدس: جو آپ کہیں!
تیمور: دال چاول بنا لو۔
مقدس: کل ہی تو کھائے تھے۔
تیمور: تو سبزی بنا لو۔
مقدس: مجھے اچھی نہیں لگتی۔
تیمور: چنے اور پوری بنا لو۔
مقدس: مجھے ایسا کھانا ہیوی لگتا ہے۔
تیمور: انڈے آلو بنا لو۔
مقدس: کھائیں گے کس چیز کے ساتھ؟
تیمور: پراٹھے کے ساتھ۔
مقدس: رات کو پراٹھے کون کھاتا ہے؟
تیمور: ہوٹل سے لے آتا ہوں کچھ۔
مقدس: روز روز ہوٹل کا کھانا نہیں کھانا چاہئے۔
تیمور: کری چاول بنا لو۔
مقدس: دہی نہیں ہے۔
تیمور: مٹر اور قیمہ بنا لو۔
مقدس: اس میں وقت لگے گا، پہلے کہتے آپ۔
تیمور: نوڈلز بنا لو۔
مقدس: اس سے پیٹ نہیں بھرتا۔
تیمور: پھر اب کیا بناؤ گی؟
مقدس: جو آپ کہیں!!!
 

عاطف بٹ

محفلین
ہی ہی ہی ہی بھیا۔۔ یہ عاطف بھیا کی کہانی ہے
نام انہوں نے میرا اور تیمور کا کر دیا ہے
کئی دن جاسوسی کرنے کے بعد میں اندر کی خبر ڈھونڈ کر لایا ہوں۔ اب تم انکار نہیں کرسکتی ہو مقدس۔ تم دونوں کا یہ مکالمہ میں نے خود سنا تھا اور حرف بہ حرف یہاں نقل کیا ہے! :) ;) :cool:
 
Top