مبارکباد مقدس بٹیا رانی کو ایک عدد گلابی سال مبارک ہو

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
fresh-flowers-wedding-bouquets2.jpg
مبارک تمہیں خوشی کا یہ سماں!
 

فاتح

لائبریرین
ارےےےےےےےے ہم ہمیشہ کی طرح دیر کر گئے۔۔۔ لیکن خیر دیر آید درست آید۔۔۔
شادی کی پہلی سالگرہ بہت بہت بہت مبارک ہو بیٹا! اللہ تمھیں لا تعداد خوشیاں دیکھنا نصیب کرے اور تمھیں اور تیمور کو ایک دوسرے کے لیے ہمیشہ سچی خوشیوں کا باعث بنائے رکھے۔ آمین!
ان دعاؤں شعاؤں میں تو میں کچھ کچھ اللہ والا نہیں ہو گیا؟ ہے نا؟ :rollingonthefloor:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت مبارک ہو آپ کو سویٹ اپیا اور تیمور بھیا کو بھی
اللہ آپ کو اتنی خوشیاں دیں کہ آپ سارے غم بھول جائیں۔ ہمیشہ خوش رہیں
اور جیسے میں اکثر کرتی ہوں آپ اپنا سر نیچے کیجئے تھوڑا ۔۔ تو اس پر ہاتھ رکھ کر آپ کو اپنی پسندیدہ بزرگوں والی دعا دیتی ہوں "جیتی رہیں، سدا خوش رہیں"
 

فہیم

لائبریرین
ہائیں
ابھی تو ہم سو کر اٹھے ہیں اور تیار بھی نہیں ہوئے
تو اس پارٹی میں باقاعدہ شرکت تو ممکن نہیں

لیکن پھر بھی ہم مبارک باد کہے دیتے ہیں :)


بہت بہت بہت بہت بہت بہت مبارک ہو میمی :)
 

مہ جبین

محفلین
ماشاءاللہ !
ایک سال ہوگیا مقدس کو پیارے اور مقدس بندھن میں بندھے ہوئے ۔۔۔۔
اللہ یونہی شاد آباد رکھے پیاری مقدس اور تیمور کو
زندگی کی خوشیوں اور مسرتوں سے دامن بھرا رہے ہمیشہ
اور آنگن میں پیارے ، خوبصورت اور مہکتے پھولوں کی مہکار رہے
اللہ دونوں کو حقیقی ازدواجی مسرتوں سے ہمکنار کرے آمین
 

عمر سیف

محفلین
بیوی : آج ہماری شادی کی پہلی سالگرہ ہے، ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟
میاں : آؤ آج ہم اُس حادثے کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہیں۔ :)
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
مذاق اپنی جگہ ۔۔ پر آپ کو اس حادثے کی بہت بہت مبارک ۔۔ :)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو مقدس سس!
آپ کے لیے بہہہہہہہہہہہہہہہت سی دعائیں اور خوشیاں۔ جنہیں سمیٹنے کے لیے آپ کا دامن کم پڑجائے۔
اچھا یہ بتائیے کہ اتنا پیارا دن آپ نے کہا گزارا۔ (علاقے کی نسبت سے :) )
کیا یہاں؟
Wedding-Anniversary-Gift.jpg

یا یہاں؟
Wedding-Accessories-Champagne-Glass.jpg

یا یہاں؟
wedding_2Danniversary_2Dmessages_2Dpic5_small.jpg

اور سیلیبریشن سونگ کونسا تھا؟
 

برگ حنا

محفلین
پیاری مقدس شادی کی پہلی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو:)

anniversary_069.jpg


Anniversary-ecards-wishes-5.jpg


anniversary-1.gif



یہ گیت میری طرف سے آپ کے نام
اس میں موجود ساری دعائیں میری پیاری بہن مقدس کے لئے۔ ۔ ۔ ۔


تمام عمر تجھے زندگی کا پیار ملے
خدا کرے یہ خوشی تجھ کو بار بار ملے

میری دعا ہے بچھیں پھول تیری راہوں میں
کٹے حیات تیری راحتوں کی چھاؤں میں
قدم قدم پہ تجھے موسم بہار ملے

کِھلی ہو تیری تمنا کسی کنول کی طرح
سجائے تجھ کو لبوں پہ کوئی غزل کی طرح
تجھے کسی کی وفاؤں کا اعتبار ملے

سدا جیئے یہ ادا تیرے مسکرانے کی
سمیٹ لے تیرا دل ہر خوشی زمانے کی
کسی کو جو نہ ملا وہ تجھے قرار ملے

تمام عمر تجھے زندگی کا پیار ملے
خدا کرے یہ خوشی تجھ کو بار بار ملے
 
Top