آج ہماری بے حد دلاری اور محفل کی ہر دلعزیز پری مقدس بٹیا رانی کو سرخ جوڑا زیب تن کیے ہوئے ایک سال ہونے کو آئے ہیں۔ اب سے ٹھیک ایک برس قبل 27 اگست 2011 کو انھیں اس خوشگوار حادثے سے دو چار ہونا پڑا تھا۔ یہ پورا سال گاہے گاہے ان کی زندگی میں بے شمار خوشیوں کی سوغاتیں دیتا رہا تو وہیں صدمات کی مار بھی کچھ کم نہ رہی۔ لیکن ہماری بہادر پری نے ان حالات کا پورے تحمل اور صبر سے مقابلہ کیا اور اپنے اطراف و جوانب اپنی ذات کی خوبصورتی سے خوشیوں کے گلابی رنگ بکھیرتی رہیں۔
زندگی کے اس سفر میں ان کے "واحد مذکر حاضر" نے اپنا کردار بھی خوب ادا کیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو کسی بھی مقام پر تنہا محسوس نہیں ہونے دیا۔ جب بھی کبھی ہماری دلاری بٹیا رانی کو کسی مشورے کی ضرورت محسوس ہوئی تو انھوں نے مناسب ترین مشورے سے نوازا، پھر خواہ وہ مسئلہ ان کی گھریلو زندگی سے متعلق ہو، روزگار سے متعلق ہو یا پھر محفل و محفلین کے متعلق۔
آج جبکہ ہماری گڑیا رانی اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے شہر سے باہر خوشیاں اور رنگ سمیٹنے میں مصروف ہیں، ہم ایک بار پھر ان کو محفل، محفلین اور خود کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نیز نہایت خوشگوار مستقبل کی دعا کرتے ہیں۔
بے حد مبارک باد قبول کیجئے!
مہکتے ہوئے پھولوں کی سی مبارک باد!
رم جھم کرتی پھوار کی سی مبارک باد!
جھلملاتی دعاؤں کی سی مبارک باد!آپ سدا خوش رہیں!
رب آپ سے راضی رہے!
آمین یا رب العالمین!
مقدس اور تیمور کو شادی کی پہلی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ ان دونوں پر اپنی خصوصی رحمت نازل کرے اور انہیں بے شمار خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین، ثم آمین
پسِ تحریر: سعود بھائی، یہ دھاگہ تو میں شروع کرنا چاہ رہا تھا مگر میرا لیپ ٹاپ دھوکہ دے گیا!
دو باتوں میں سے کم از کم ایک بات تو طے ہے۔ یا تو رات کسی پہر سوتے ہوئے آنکھ کھلی تو ہماری پگلی پری یہاں مصروف ہو کر ماندہ نیند غارت کر بیٹھیں گی وگرنہ صبح ان کا کہیں گھومنے جانے کا پلان ہوا تو ہوٹل سے نکلے میں کئی گھنٹوں کی تاخیر ہونے والی ہے۔
ارےےےےےےےے ہم ہمیشہ کی طرح دیر کر گئے۔۔۔ لیکن خیر دیر آید درست آید۔۔۔
شادی کی پہلی سالگرہ بہت بہت بہت مبارک ہو بیٹا! اللہ تمھیں لا تعداد خوشیاں دیکھنا نصیب کرے اور تمھیں اور تیمور کو ایک دوسرے کے لیے ہمیشہ سچی خوشیوں کا باعث بنائے رکھے۔ آمین!
ان دعاؤں شعاؤں میں تو میں کچھ کچھ اللہ والا نہیں ہو گیا؟ ہے نا؟
بہت مبارک ہو آپ کو سویٹ اپیا اور تیمور بھیا کو بھی
اللہ آپ کو اتنی خوشیاں دیں کہ آپ سارے غم بھول جائیں۔ ہمیشہ خوش رہیں
اور جیسے میں اکثر کرتی ہوں آپ اپنا سر نیچے کیجئے تھوڑا ۔۔ تو اس پر ہاتھ رکھ کر آپ کو اپنی پسندیدہ بزرگوں والی دعا دیتی ہوں "جیتی رہیں، سدا خوش رہیں"
ہائیں
ابھی تو ہم سو کر اٹھے ہیں اور تیار بھی نہیں ہوئے
تو اس پارٹی میں باقاعدہ شرکت تو ممکن نہیں
لیکن پھر بھی ہم مبارک باد کہے دیتے ہیں
بہت بہت بہت بہت بہت بہت مبارک ہو میمی
شادی کی سالگرہ بہت مبارک ہو
ماشاءاللہ !
ایک سال ہوگیا مقدس کو پیارے اور مقدس بندھن میں بندھے ہوئے ۔۔۔ ۔
اللہ یونہی شاد آباد رکھے پیاری مقدس اور تیمور کو
زندگی کی خوشیوں اور مسرتوں سے دامن بھرا رہے ہمیشہ
اور آنگن میں پیارے ، خوبصورت اور مہکتے پھولوں کی مہکار رہے
اللہ دونوں کو حقیقی ازدواجی مسرتوں سے ہمکنار کرے آمین
stay blessed!تھینک یووووو فرحت آپی
رفعتیں اور بلندی بھی تجھ پہ ناز کرے
تیری یہ عمر خدا اور بھی دراز کرے
آمین
بیوی : آج ہماری شادی کی پہلی سالگرہ ہے، ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟
میاں : آؤ آج ہم اُس حادثے کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہیں۔
--------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
مذاق اپنی جگہ ۔۔ پر آپ کو اس حادثے کی بہت بہت مبارک ۔۔
بہت مبارک ہو مقدس...سداسہاگن رہو.آمین