مقدس کے لیے میری "مشکل" غزل کی تشریح - - -

ہاہاہاہاہہاہاہاہاہہاہاہاہاہاہاہاہہا۔۔۔۔۔سعود حد ہے کمال کی۔۔۔۔ بہت خوب لکھا ہے بھئی جیتے رہو۔۔ مزا آگیا پڑھ کر۔۔۔ اپنی شاعری کے حوالے سے اتنے رموز تو خود ہم پر بھی نہیں کھلے تھے۔۔۔
اب تو ہمیں پکا پکا یقین بلکہ کامل ایقان ہے کہ ہم غالب سے کم (کوئی) ہیں۔۔۔۔۔۔:D:D

ہم کو کیا پتا؟ الزام بر گردن منشی منقار۔ :)
 

عثمان

محفلین
محفل میں جب مقدس صاحبہ کا سال مکمل ہوجائے تو اردو کا ایک امتحان لیا جائے۔ آخر کل محفل اردو میں اتنی محنت کروا رہی ہے کچھ نتیجہ بھی تو نکلنا چاہیے۔ :)
 

مقدس

لائبریرین
سعود بھیا فینٹاسٹک ایز آلویز لیکن اس میں بھی آپ نے بہت سارے مشکل لفظ لکھے ہیں۔۔
ناٹ فئیر

عثمان بھیا
آپ ہمیں ڈرائیں تو نہیں ناں
 
سعود بھیا فینٹاسٹک ایز آلویز لیکن اس میں بھی آپ نے بہت سارے مشکل لفظ لکھے ہیں۔۔
ناٹ فئیر

عثمان بھیا
آپ ہمیں ڈرائیں تو نہیں ناں

بٹیا رانی، وہ الفاظ ہمارے نہیں تھے بلکہ منشی منقار کے تھے۔ اگر ان کی وضاحت درکار ہے تو انتطار فرمائیں کہ امین بھائی آکر تشریح کی تشریح کریں۔ یا پھر ہم سے آف لائن پوچھ لیجئے گا۔ :)

عثمان بھیا والی بات سے نہ ڈریں، آپ اپنا پرچہ کسی بھی دوسری پری سے لکھوا لیجئے گا۔ اور بدلے میں ایک پیکٹ چاکلیٹ وہ بھی بھیا سے ہتھیائی ہوئی انھیں دے دیجئے گا۔ :)
 

مغزل

محفلین
امین مقدس اور سعود ۔۔ کیا تثلیث قائم ہوئی ہے واہ۔
آپ ہر دواحباب کی تفہیم اور تشریح میرے لیے مشعلِ راہ ہے ۔۔
میں خود یہ فنِ شعر کی یہ رمز سیکھنا چاہتا ہوں پر کیا کروں کوئی سکھاتا ہی نہیں۔
کیوں کہ میں اس تثلیث میں زوایہ قائمہ نہیں ہوں۔۔
 

مغزل

محفلین
تو اس میں منھ بسورنے کی کیا بات ۔ قبلہ جو سچ ہے وہی تو کہا ہے ۔۔ سچ یہی ہے کہ میں یہ رمز و رموز نہیں جانتا۔۔
 
صحیح تو کہہ رہا ہوں بھائ ۔۔ تثلیث یعنی تکون میں زاویہ قائمہ نہیں ہوتا ۔ ہاہہاہاہاہ

اگر تثلیث قائمی ہو تو اس میں ایک عدد زاویہ قائمہ اور دو عدد زاویہ حادہ ہوتے ہیں۔ ویسے بھی کسی بھی مثلث کے داخلی زاویوں کا مجموعہ دو زاویہ قائمہ کے برابر ہوتا ہے۔ اور کوئی بھی خارجی زاویہ مخالف سمت کے دونوں داخلی زاویوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔ اب آپ خود ہی فیصلہ کر لیں کہ اس تثلیث میں کون سا کردار ادا کریں گے؟ زاویہ حادہ، زاویہ قائمہ، زاویہ منفردہ یا پھر مثلث کو تباہ کرتے ہوئے زاویہ مستقیم؟ :) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو وہ فیثا غورث کو بھی پیچھے چھوڑ گئے ہوں گے کہ متوازی الاضلاع مثلث دریافت کی تھی۔
 
آپ نے ایک اور پرانے محفلین کی یاد دلا دی۔ انہوں نے مثلث کی ایک اور قسم دریافت کی تھی "متوازی الاضلاع مثلث:eek:

یہ ترکیب تو شاید ابن صفی مرحوم کے عمران سیریز میں کہیں پڑھی ہوئی لگتی ہے۔ بہر کیف ہو سکتا ہے کہ ہمیں مغالطہ ہوا ہو اور ہم نے محفل میں ہی پہلی بار پڑھا ہو۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
محفل کے ایک اور ممبر ٹرگنومیٹری کے اتنے فین تھے کہ انہوں نے اپنا نک بھی متماثل الساقین مثلث رکھا ہوا تھا۔ :LOL:
 
Top