مقدمہ شعر و شاعری - الطاف حسین حالی (تبصرے)

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی۔ یقیناً آپ نے پہلے بھی اس پر بہت کام کر رکھا ہے۔

اس کتاب کے 208 صفحات میں سے ابھی تک صرف 45 مکمل ہوئے ہیں (باب 'آمد اور آورد میں فرق' تک) اور اس میں بھی شاید کسی ممبر کا کام ناتمام ہے۔

163 صفحات باقی ہیں میرے خیال میں اگر ہم دونوں نے ہی کام کرنا ہے تو صفحہ 46 سے لیکر 104 تک یعنی باب (انشا پردازی ۔۔۔۔ ) سے لیکر باب (فکر شعر کی طرف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔) تک آپ مکمل کرلیں۔

باقی صفحات یعنی 105 سے 208 تک (باب غزل قصیدہ اور مثنوی سے لیکر اختتام تک) میں کام شروع کرتا ہوں۔

اس دوران اگر فاتح بھائی آ جائیں یا کوئی اور ممبر تو انکے اسی کام میں سے حصہ دے دیں گے۔

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
جزاک اللہ شمشاد بھائی، بہت شکریہ آپ کا۔

105 سے 208 میرے ذمے ہیں۔ انشاءاللہ اپنی رفتار کے مطابق کام کرتا رہوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
وارث بھائی میں نے آخری آٹھ صفحے 201 سے 208 تک حسن کو لکھنے کے لیے دیئے ہیں۔ آپ صفحہ نمبر 200 تک لکھیں۔
 

حسن علوی

محفلین
وارث بھائی شمشاد بھائی نے میرے ذمے اس کتاب کا کچھ کام لگایا تھا میں نے آج انکی پوسٹ پڑھی، کچھ دنوں سے چھٹی پر تھا۔

مہربانی فرما کر میری رہنمائی کیجیئے کہ مجھے کیا اور کیسے کرنا ھے۔ شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
حسن اوپر پوسٹ نمبر 59 میں اس کتاب کا ربط دیا ہوا ہے جس میں یہ کتاب تصویری شکل میں‌ہے۔ آپ صفحہ نمبر 201 سے 208 تک کاپی کر لیں اور پھر انہیں ٹائپ کر کے یعنی کہ یونیکوڈ میں کر کے پوسٹ کر دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
وارث بھائی میں نے اپنے حصے کے صفحہ 46 سے صفحہ 104 تک لکھ لیے ہیں اور ابھی پوسٹنگ شروع کر رہا ہوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ شمشاد بھائی، ماشاءاللہ کیا برق رفتاری ہے آپ کی، اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دیں۔

فاتح بھائی ہوتے (میرا مطلب ہے محفل پر ہوتے :)) تو کتنا خوش ہوتے۔ اور خوشی تو مجھے بھی حد سے زیادہ ہے کہ 'باغ و بہار' کے بعد یہ سب سے اہم 'لیگل' کتاب ہوگی جو اردو لائبریری کی زینت بنے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
وارث بھائی میں تو کب کا لکھ لیتا، اصل میں تصویری کتاب میں صفحوں پر نمبر نہیں دیئے ہوئے اس کی وجہ سے میں خاصا گڑبڑا گیا اور کئی صفحے تو دو دو دفعہ ٹائپ ہو گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیجیئے جناب پوسٹنگ مکمل ہوئی۔

آپ کی طرف کیا صورتحال ہے؟ اگر میری مدد کی ضرورت ہے تو بلا جھجھک بتائیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک دفعہ پھر بہت شکریہ شمشاد بھائی۔

میں نے بھی کوئی بیس کے قرین صفحے ٹائپ کر لیے ہیں اور کچھ پوسٹ بھی کر دیئے ہیں اور انشاءاللہ باقی بھی اپنی رفتار سے مکمل کرلوں گا۔

آپ کا کام انشاءاللہ وکی لائبریری پر بھی منتقل کرتا ہوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی آپ مجھے بتا دیں، میں کچھ اور صفحے ٹائپ کر دیتا ہوں۔ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

واہ شمشاد بھائی آپ تو میرے ساتھ ساتھ 'اردو' کو بھی زیرِ بارِ احسان کرتے ہی چلے جا رہے ہیں۔ یقین مانیے یہ کتابیں محفوظ ہو جائیں گی اور کسی ایک صاحبِ دل نے بھی ان سے استفادہ کیا تو آپ کی، ہماری، پوری ٹیم کی محنت سوارت ہو جائے گی۔

لیکن بہرحال یہ آپ کی خوشی ہے کی اگر کسی اور پراجیکٹ پر کام نہیں کر رہے تو جہاں سے چاہے شروع کر دیں۔ ویسے میں صفحات 115 سے 200 تک ختم کر کے ہی دم لوں گا گو رفتار کچھوے کی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وارث بھائی میں سمجھا نہیں۔ صفحہ 105 سے 114 تک کیا آپ لکھ چکے ہیں؟ یا کسی کے پاس نہیں؟

اور حسن نے بھی کوئی اطلاع نہیں دی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اوہو غلطی ہوگئی لکھنے میں در اصل میرے پاس 104 کے نصف (غزل ۔۔۔۔) سے لیکر 200 تک ہیں۔

حسن صاحب نے واقعی کوئی جواب نہیں دیا 201 سے 208 تک کے صفحات کا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
حسن علوی صاحب نے اپنے حصے کے صفحات 201 سے 208 تک پوسٹ کر دیئے ہیں جس کیلیے میں ان کا ممنون ہوں (اور فاتح بھائی کی طرف سے بھی شکریہ کہ یہ پراجیکٹ انہوں نے ہی شروع کیا تھا)
 

شمشاد

لائبریرین
بالآخر حسن نے عملی طور پر لائبریری میں شرکت کر ہی لی۔ بہت خوب حسن۔

اب مزید کام کے لیے تیار رہو۔
 
Top