مقدمہ چلانا ہے تو سب پر چلائیں: چوہدری شجاعت

ویسے اگر موجودہ کیس کو سائڈ پر رکھ کر دیکھا جائے تو دوسرے ملک کو اپنی عوام پر ڈرون حملوں کی اجازت دینا بھی غداری ہے۔
پھر چوہدری شجاعت کی بات ٹھیک ہے کہ سب پر مقدمہ چلایا جائے۔۔۔کیونکہ اگر یہ غداری ہے تو اس غداری کا ارتکاب کیانی نے، زرداری نے، یوسف رضا گیلانی نے، نواز شریف نے اور موجودہ آرمی چیف نے بھی کیا ہے اور کرتے جارہے ہیں۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین

قیصرانی

لائبریرین
وزیراعظم بننے کے لئے یہی قابلیت چاہئے ہوتی ہے۔ عوام کی مرضی جسے مرضی منتخب کر لیں۔
یہ جان کر افسوس ہوا کہ یہ میری خوش فہمی تھی کہ آپ ڈرون حملوں کے حامی نہیں۔:(
جی نہیں۔ یہی تو سارا فراڈ ہے جو جمہوریت کے نام پر کیا جاتا ہے۔ آپ بتائیے کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ایک وزیرِ اعلٰی 20 وزراء کے محکمے اور ایک وزیر اعظم 12 محکموں کے چارج سنبھال کر اتنے طویل غیر ملکی دورے کرے کہ لوگ اسے پاکستان کے دورے کی دعوت دینے لگ جائیں؟
جب مشکل وقت آئے تو معاہدہ کر کے اور غیر ملکی یعنی سعودی حکمرانوں کو پاکستان کے معاملات میں ڈال کر اپنی جان چھڑا جائیں اور جب چاہے این آر او کے ذریعے ملک واپس آئیں؟
جس دن دہشت گرد ہتھیار ڈال کر ریاست کے ساتھ امن کی بات چیت شروع کریں گے، اس دن سے ڈرون کے خلاف ہو جاؤں گا
آپ ذرا یہ بتائیے کہ ڈرون حملوں سے کتنے افراد مارے گئے، بشمول بے گناہ اور گناہ گار؟ واضح رہے کہ حملہ آور امریکی ڈرون اور ہلاک ہونے والے پاکستانی سرزمین پر موجود افراد
دہشت گردوں کے خود کش حملوں سے کتنے پاکستانی شہری اور فوجی ہلاک ہوئے؟ حملہ آور وہ جو امریکہ سے بدلہ لینے کی بجائے پاکستانی شہریوں پر بم چلاتے ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
پھر چوہدری شجاعت کی بات ٹھیک ہے کہ سب پر مقدمہ چلایا جائے۔۔۔ کیونکہ اگر یہ غداری ہے تو اس غداری کا ارتکاب کیانی نے، زرداری نے، یوسف رضا گیلانی نے، نواز شریف نے اور موجودہ آرمی چیف نے بھی کیا ہے اور کرتے جارہے ہیں۔۔۔
ڈاکٹر عطاء الرحمان نے درست کہا کہ تین نومبر کے اقدامات کو اس وقت کی سپریم کورٹ تصدیق کر چکی ہے۔ اگر افتخار چوہدری نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے تو پھر موجودہ سپریم کورٹ افتخار چوہدری کی طرف سے 12 اکتوبر کے اقدامات کو جائز قرار دینے کو بھی کالعدم قرار دے سکتی ہے اور شریف برادران، آرمی افسران اور پرویز مشرف، سب پر یکساں مقدمہ چلے گا :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جو بندہ ریاست سے جنگ کرنے کی نیت سے آتا ہے، اس کی سزا ڈرون ہی ہے۔ دنیا کا ہر مذہب اور ہر قانون ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کو معاف کرنے کے خلاف ہے
تو پھر اس بندے کو آنے ہی کیوں دیا جاتا ہے ؟ کیا حکمرانوں کوقانون نافذ کرنے کی اہلیت نہیں ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
تو پھر اس بندے کو آنے ہی کیوں دیا جاتا ہے ؟ کیا حکمرانوں کوقانون نافذ کرنے کی اہلیت نہیں ؟
اس بارے بحث ہو سکتی ہے۔ یاد رکھیئے کہ ریاست کا کام ہے جرم ہونے سے روکنا۔ تاہم اگر جرم ہو جائے تو پھر اس کے خلاف کاروائی کا حق بھی ریاست کے پاس ہی ہے :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس بارے بحث ہو سکتی ہے۔ یاد رکھیئے کہ ریاست کا کام ہے جرم ہونے سے روکنا۔ تاہم اگر جرم ہو جائے تو پھر اس کے خلاف کاروائی کا حق بھی ریاست کے پاس ہی ہے :)
یہ توایک اظہر من الشمس امر ہے ۔اس بارے میں تو بحث بھی نہیں کی جاسکتی۔:)
 
جو بندہ ریاست سے جنگ کرنے کی نیت سے آتا ہے، اس کی سزا ڈرون ہی ہے۔ دنیا کا ہر مذہب اور ہر قانون ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کو معاف کرنے کے خلاف ہے
اسکو سزا دینے کا اختیار حکومت پاکستان کو ہے ، امریکہ اپنی حدود اندر سزا دے
 
جی نہیں۔ یہی تو سارا فراڈ ہے جو جمہوریت کے نام پر کیا جاتا ہے۔ آپ بتائیے کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ایک وزیرِ اعلٰی 20 وزراء کے محکمے اور ایک وزیر اعظم 12 محکموں کے چارج سنبھال کر اتنے طویل غیر ملکی دورے کرے کہ لوگ اسے پاکستان کے دورے کی دعوت دینے لگ جائیں؟
جب مشکل وقت آئے تو معاہدہ کر کے اور غیر ملکی یعنی سعودی حکمرانوں کو پاکستان کے معاملات میں ڈال کر اپنی جان چھڑا جائیں اور جب چاہے این آر او کے ذریعے ملک واپس آئیں؟
جس دن دہشت گرد ہتھیار ڈال کر ریاست کے ساتھ امن کی بات چیت شروع کریں گے، اس دن سے ڈرون کے خلاف ہو جاؤں گا
آپ ذرا یہ بتائیے کہ ڈرون حملوں سے کتنے افراد مارے گئے، بشمول بے گناہ اور گناہ گار؟ واضح رہے کہ حملہ آور امریکی ڈرون اور ہلاک ہونے والے پاکستانی سرزمین پر موجود افراد
دہشت گردوں کے خود کش حملوں سے کتنے پاکستانی شہری اور فوجی ہلاک ہوئے؟ حملہ آور وہ جو امریکہ سے بدلہ لینے کی بجائے پاکستانی شہریوں پر بم چلاتے ہیں؟
اگر یہ فراڈ ہے تو اسکی سزا عوام انتخابات میں دے سکتے ہیں جیسے عوام نے پیپلزپارٹی کو دی 2013 کے انتخابات میں۔
دہشت گردوں کو سزا دینے کا اختیار ریاست کو ہے امریکہ اپنی حدود میں سزا دے۔
 
چلئیے یہ فرض کرلیتے ہیں کہ ڈرون حملے پاک آرمی کروارہی ہے امریکہ کو استعمال کرتے ہوئے۔۔۔ ۔
میں یہ بیہودہ خیال کیوں فرض کروں؟ ڈرون حملوں کا معاہدہ مشرف نے کیا تھا۔ جس پر امریکہ نے راستہ دیکھ لیا۔ اور معاہدہ ہمارے گلے پڑ گیا۔
اب امریکہ منع کرنے پر بھی نہیں رک رہا۔ کیونکہ موجودہ حکومت امریکہ سے مسلح تصادم نہیں چاہتی نا اسکی ہمت رکھتی ہے اس لئے سفارتی ذرائع سے اسے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسکی ایک دلیل جنرل اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد کی منظوری ہے جو سفارتی کوششوں سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
اب مشرف ڈیل کا حصہ ہو کر راہ فرار اختیار کریں گے اور سعودی شہزادے ہی اس کے لیے کافی ہوں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
طیارہ کیس میں سپریم کورٹ نواز شریف کو بے گناہ اور مشرف کو گناہ گار قرار دے چکی ہے۔
وزیراعظم نے ایک باغی کو بغاوت سے روکا تھا۔
یاد رہے کہ باغی کی سزا موت ہوتی ہے۔ اور غدار کی بھی۔ :)
لئیق بھائی یہ بات عقل بند لوگوں کی سمجھ میں نہیں آئے گی۔ کیونکہ ان کے ذہن کسی اور کی گرفت میں ہیں اور خود یہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کر دیئے گئے ہیں۔
 
غدار وہ ہے جس نے ملک توڑا ہے
مشرف نے تو صرف اسلام پسندوں کو مروایا ہے اور بس۔ اس بات پر کوئی مقدمہ نہیں چلارہا اس پر
 
چلئیے یہ فرض کرلیتے ہیں کہ ڈرون حملے پاک آرمی کروارہی ہے امریکہ کو استعمال کرتے ہوئے۔۔۔ ۔
میں یہ بیہودہ خیال کیوں فرض کروں؟ ڈرون حملوں کا معاہدہ مشرف نے کیا تھا۔ جس پر امریکہ نے راستہ دیکھ لیا۔ اور معاہدہ ہمارے پڑ گیا۔
اب امریکہ منع کرنے پر بھی نہیں رک رہا۔ کیونکہ موجودہ حکومت امریکہ سے مسلح تصادم نہیں چاہتی نا اسکی ہمت رکھتی ہے اس لئے سفارتی ذرائع سے اسے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسکی ایک دلیل جنرل اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد کی منظوری ہے جو سفارتی کوششوں سے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔
یہ اس خیال سے زیادہ بیہودہ ہے جسے میں نے پیش کیا تھا۔۔۔:LOL:
 
Top