مقفل مسجد میں بلند آواز میں آذان سے لوگ متحیر

قیصرانی

لائبریرین
اب تک کی بات کو سمرائز کر دیتا ہوں
اگر آپ کسی بات کو ماننا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ہرگز کسی دلیل کی ضرورت نہیں۔ صرف مان لینا کافی ہے۔ اسے مذہب سمجھ لیں
اگر کسی بات کو جاننا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو ہر ممکن کوشش کرنی پڑتی ہے، تکلیف اور مشکل سے گذر کر جاننے کا مرحلہ طے ہوتا ہے۔ اسے سائنس سمجھ لیں
 
ابن رضا

لائبریرین
مسئلہ یہیں پیدا ہوتا ہے جو بندہ مسلمان ہی نہیں یا کسی مذہب کو نہیں مانتا، اسے کیسے سمجھایا جائے کہ بھئی سیدھی راہ پر آ جاؤ، ورنہ جن کھا جائے گا؟
جن لوگوں کو اللہ کے نبی اور کتابیں سمجھانہیں سکیں تو ہم کس کھیت کی مولی ہیں؟؟ قران میں ایک جگہ فرمانِ خداوندی کا مفہوم ہے کہ اے نبی (ص) آپ کے ذمے صرف پیغام رسانی ہے جن کے دلوں پر پردے ہیں ان کی وجہ سے اپنا دل ہلکا مت کریں کہ وہ اپنے اعمال کے خود جواب دہ ہونگے۔
اللہ ہمارے ایمان کو سلامت رکھے۔۔اور شیاطین کے مکروفریب سے اپنی حفاظت میں رکھے۔۔۔آمین۔
 
فاتح

لائبریرین
اب تک کی بات کو سمرائز کر دیتا ہوں
اگر آپ کسی بات کو ماننا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ہرگز کسی دلیل کی ضرورت نہیں۔ صرف مان لینا کافی ہے۔ اسے مذہب سمجھ لیں
اگر کسی بات کو جاننا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو ہر ممکن کوشش کرنی پڑتی ہے، تکلیف اور مشکل سے گذر کر جاننے کا مرحلہ طے ہوتا ہے۔ اسے سائنس سمجھ لیں
اور آپ کی سمری کو سمرائز کریں تو ثابت ہوا کہ پہلی شے ہے اندھی تقلید جب کہ دوسری شے ہے علم۔۔۔
کیا میں درست کہہ رہا ہوں قبلہ؟
 
ابن رضا

لائبریرین
اسلام کسی فردِ واحد یا کسی مولوی کا نام نہیں قران کے ہی وضع کردہ ضابطے ہیں ، ہاں مسلمان غلط ہو سکتا ہے اور ہوتا بھی ہے مگر قران کی ہر بات حق ہے
 
فاتح

لائبریرین
اسلام کسی فردِ واحد یا کسی مولوی کا نام نہیں قران کے ہی وضع کردہ ضابطے ہیں ، ہاں مسلمان غلط ہو سکتا ہے اور ہوتا بھی ہے مگر قران کی ہر بات حق ہے
گویا اسلام صرف قرآن ہے؟
فقہ کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے پہلا ہے کہ ہر شے مباح اور حلال ہے جب تک اس کا حرام ہونا ثابت نہ ہو۔۔۔ اگر آپ کے بقول اسلام صرف قرآن ہے تو کتے کے گوشت کا حرام ہونا کہاں لکھا ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اسلام کسی فردِ واحد یا کسی مولوی کا نام نہیں قران کے ہی وضع کردہ ضابطے ہیں ، ہاں مسلمان غلط ہو سکتا ہے اور ہوتا بھی ہے مگر قران کی ہر بات حق ہے
دیکھئے بھئی، جب آپ کسی غیر مذہب والے سامنے یہ بات کرتے ہیں کہ قرآن کی ہر بات حق ہے تو پھر اس پر ان کے اٹھنے والے سوالات کے جوابات بھی ہمیں دینے پڑتے ہیں۔ قرآن میں آسمان کا ذکر ہے، آپ بتائیے کہ آسمان کیا ہے؟
 
فاتح

لائبریرین
توبہ ہے اس دھاگے پر 11 صحفے ہوگئے۔۔۔ ویسے سب غائب رہتے ہیں ۔۔ مرچ مصالحے والے دھاگے پر سب آجاتے ہیں۔۔۔ ۔:confused::cautious:
روکھے پھیکے دھاگوں میں کیا خاک چھاننے آنا ہے کسی نے؟ مرچ مسالے والے دھاگوں میں ہی تو مزا آتا ہے بالکل اسی طرح جیسے مرچ مسالے والے سالنوں میں مزا ہوتا ہے۔ :laughing:
 
ابن رضا

لائبریرین
گویا اسلام صرف قرآن ہے؟
فقہ کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے پہلا ہے کہ ہر شے مباح اور حلال ہے جب تک اس کا حرام ہونا ثابت نہ ہو۔۔۔ اگر آپ کے بقول اسلام صرف قرآن ہے تو کتے کے گوشت کا حرام ہونا کہاں لکھا ہے؟
جی یہ تو مجھ جیسا کم علم شخص کیا جانے ۔، میں تو صرف یہ جانتا ہوں کہ جن چیزوں کا حکم قران میں واضح طور پر بغیر کسی ابہام کے موجود ہے تو ان چیزوں پر ایمان و یقین رکھنے کے لیے کسی ثانوی ستون کی ضرورت نہیں حالانکہ تشریح کے لیے انکار بھی نہیں کے وہ اپنی جگہ معتبر ہیں مگر ترجیحا! افضل نہیں بلکہ ثانوی ہیں
 
Top