مقفل مسجد میں بلند آواز میں آذان سے لوگ متحیر

سید ذیشان

محفلین
اگر آپ پاکستان میں ہیں تو ذاتی طور پو کشش کر کے دیکھئے۔۔ شائد کچھ بات بن جائے۔

بخشو بی خالہ بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا۔

بھلا مولیوں کا ان باتوں سے کیا سروکار۔ وہ تو بس رٹے لگاتے رہتے ہیں

بابا بھلے شاہ فرماتے ہیں:

پڑھ پڑھ علم ہزار کتاباں کدی اپنے آپ نوں پڑھیا نئیں۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
یہی میرا مقصد ہے کہ ڈھکوسلوں سے لے کر مضبوط دلائل تک ہر کسی کا دلیل کا اپنا معیار ہے۔
یعنی مطلب یہ ہوا کہ دنیا میں اکثریت افراد کی ایسی ہے جو کہ محض ڈھکوسلوں کو ہی دلائل سمجھ کر کچھ قضیوں کا اثبات کیے بیٹھی ہے اور کچھ افراد ایسے ہیں جو کہ دلائل کو بھی محض ڈھکوسلا سا ہی سمجھتے ہیں کہیے کیا کہتے ہیں ؟؟
 
بالکل درست سمجھے، میرا یہی خیال ہے۔
 
زبیر حسین

محفلین
بخشو بی خالہ بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا۔

بھلا مولیوں کا ان باتوں سے کیا سروکار۔ وہ تو بس رٹے لگاتے رہتے ہیں

بابا بھلے شاہ فرماتے ہیں:

پڑھ پڑھ علم ہزار کتاباں کدی اپنے آپ نوں پڑھیا نئیں۔
یار کوئی مولویوں سے ہٹ کر بھی نظر آسکتا ہے۔ بھئی میں نے تو تہیہ کیا ہے کہ اس بار چھٹی جاؤں گا تو ذاتی طور پر کوشش کروں گا کسی ایسے بندے سے ملنے کی۔۔۔ آپ ادھر ہیں تو ابھی میری جگہ آپ کوشش کر لیں۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
بالکل درست سمجھے، میرا یہی خیال ہے۔
اوہ شکر ہے کہ میں بھی اس محفل کچھ تو صحیح سمجھا اب پھر بھی پتا نہیں ؟ خیر تو نتیجہ یہ نکلا کہ اس دنیا میں کسی بھی چیز کا انکار و اقرار یعنی نفی و اثبات دلیل کی رہین منت نہیں ۔؟؟؟
 
سید ذیشان

محفلین
یار کوئی مولویوں سے ہٹ کر بھی نظر آسکتا ہے۔ بھئی میں نے تو تہیہ کیا ہے کہ اس بار چھٹی جاؤں گا تو ذاتی طور پر کوشش کروں گا کسی ایسے بندے سے ملنے کی۔۔۔ آپ ادھر ہیں تو ابھی میری جگہ آپ کوشش کر لیں۔

میں تو خیر پاکستان میں نہیں ہوں۔ کیسے بندے سے ملنے کی کوشش کریں گے؟
 
ابن رضا

لائبریرین
کون سے اصحاب سند رکھتے ہیں ذرا ہمیں بھی تو معلوم ہو۔
محترم سید ذیشان صاحب، آپ ماشااللہ خود پروگرامر ہیں ہر انسان اپنی فراست کے مطابق دلیل پیش کرتا ہے مگر اس دلیل کو تسلیم کرنے یا اس کی تردید کے لیے منطق کی کسوٹی موجود ہوتی ہے۔ جس کے مطابق فیصلہ ہوتا ہے۔ رہی بات صاحبِ علم لوگوں کی جو اس علم پہ قدرت رکھتےہوں تو ان کی پہچان کوئی ڈگری نہیں ہو سکتی کہ ہم کہہ سکیں کے فلاں مدرسے سے فارغ التحصیل اس علم پر اتھارٹی ہیں۔ یہ تو خداداد علم ہے اللہ جسے چاہے دے۔ جیسے ہمارے نبی کریم ﷺ اُمّی ہونے کے باوجود اللہ کی عطا سے بہت سے علوم و زبانوں پر خاص قادر تھے
 
سید ذیشان

محفلین
اوہ شکر ہے کہ میں بھی اس محفل کچھ تو صحیح سمجھا اب پھر بھی پتا نہیں ؟ خیر تو نتیجہ یہ نکلا کہ اس دنیا میں کسی بھی چیز کا انکار و اقرار یعنی نفی و اثبات دلیل کی رہین منت نہیں ۔؟؟؟

دلیل کے رہین منت ہے لیکن ہر کسی کی اپنی ذاتی دلیل ہوتی ہے۔ وہ درست بھی ہو سکتی ہے اور نہیں بھی۔ اس پر شائد کسی وقت تفصیلاً لکھنے کی کوشش کروں گا۔
 
باباجی

محفلین
کچھ معلومات ہیں اس سلسلے میں تو تھوڑا وضاحت سے بیان کیجئے۔
سب سے پہلے تو یہ کہوں گا کہ میرا ذاتی یقین یہ ہے کہ جو قرآن میں فرمادیا گیا وہ حق ہے سچ ہے اور جنات کی ذکر بھی ہے قرآن کریم میں تو بس ان کے ہونے میں کوئی شک نہیں ۔۔۔ اب بات آتی معلومات کی تو بھائی یہاں ایک سے بڑھ کر ایک ذہین بندہ موجود ہے جو ایک ایک بات کو پکڑتے ہیں لہٰذا میں صرف اتنا کہوں گا اپنی معلومات بارے کہ میں نے پچھلے دنوں ایک غیرملکی چینل پر ایک دستاویزی فلم دیکھی جس میں ریسرچرز کسی برقی آلے کے ذریعے انرجی کو capture کرکے دکھا رہے تھے یعنی انہوں نے انرجی کو پکڑ کر جنات کے وجود کو ثابت کرنے کی کوشش کی اور جیسے کہ ٖقرآن کریم میں فرمایا گیا ہے جنات آگ سے پیدا ہوئے ہیں لہٰذا وہ چاہے نظر نہ آئیں لیکن جہاں وہ موجود ہوں وہاں کا درجہ حرارت عام درجہ سے مختلف ہوتا ہے ۔۔ کسی ایسی جگہ جہاں ان کی موجودگی کا شک ہو انہوں نے وہاں کا درجہ حرارت نوٹ کیا اور برقی آلے کے ساتھ لگی ایل سی ڈی پر دیکھا گیا کہ وہ کوئی متحرک شے ہے ۔۔۔ وہ آلہ زیادہ گرمی کو لال رنگ اور زیادہ ٹھنڈک کو نیلے رنگ میں دکھا رہا تھا ۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
محترم سید ذیشان صاحب، آپ ماشااللہ خود پروگرامر ہیں ہر انسان اپنی فراست کے مطابق دلیل پیش کرتا ہے مگر اس دلیل کو تسلیم کرنے یا اس کی تردید کے لیے منطق کی کسوٹی موجود ہوتی ہے۔ جس کے مطابق فیصلہ ہوتا ہے۔ رہی بات صاحبِ علم لوگوں کی جو اس علم پہ قدرت رکھتےہوں تو ان کی پہچان کوئی ڈگری نہیں ہو سکتی کہ ہم کہہ سکیں کے فلاں مدرسے سے فارغ التحصیل اس علم پر اتھارٹی ہیں۔ یہ تو خداداد علم ہے اللہ جسے چاہے دے۔ جیسے ہمارے نبی کریم ﷺ اُمّی ہونے کے باوجود اللہ کی عطا سے بہت سے علوم و زبانوں پر خاص قادر تھے

جی بالکل درست فرمایا۔ انسان کو ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھتے رہنا چاہیے اورسیکھا تو کسی سے بھی جا سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

آبی ٹوکول

محفلین
دلیل کے رہین منت ہے لیکن ہر کسی کی اپنی ذاتی دلیل ہوتی ہے۔ وہ درست بھی ہو سکتی ہے اور نہیں بھی۔ اس پر شائد کسی وقت تفصیلاً لکھنے کی کوشش کروں گا۔
اگر دلیل کی رہین منت ہے تو وہ اکثریت جو محض " مبینہ ڈھکوسلوں " پر ہی کچھ چیزوں کا اثبات کیئے بیٹھی ہے ان کا اثبات کیا کہلائے گا دلیل یا ڈھکوسلا؟ یا پھر یون کہ اکثریت کا کسی چیز کہ اثبات پر متفق ہوجانا بھی آیا کسی دلیل کے ضمرے میں آتا ہے یا دلیل کہلا سکتا ہے یعنی اس میں کچھ ۔ دلیلیت ہے ؟؟؟
 
--
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
جی بالکل درست فرمایا۔ انسان کو ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھتے رہنا چاہیے اور استاد تو کوئی بھی ہو سکتا ہے۔
مزید یہ شامل کرنا چاہوں گا کہ کوئی بندہ کسی معصوم سے بچے کو صرف یہ کہہ کے قتل کردے کہ یہ بڑا ہوکر اپنے نیک والدین کی نافرمانی کرے گا تو آج کے دور میں اس شخص کو کیا کہا جائے گا۔ اللہ کا محبوب ترین بندہ یا قاتل اور مجرم۔ یا پھر کوئی کسی کشتی میں سوراخ کر دے جو کہ اس کشتی بان کا واحد سہارا ہو آمدنی کا ۔اس شخص کو کیا کہا جائے گا؟ تخریب کار، فتنہ پرور یا غریب دوست و دانا؟ یا جس علاقے میں آپ کو کوئی ایک گلاس پانی بھی دینے کا روادار نہ ہو اور آپ وہاں ایک گری ہوئی دیوار بلا معاوضہ تعمیر کر دیں تو مادہ پرستی کے اس دور میں پاگل یا جاہل یا دیوانےکا تمغہ ہی ملے گا؟؟؟ یہ سب باتیں ہیں جو صاحبِ علم لوگوں کے وجود کی تصدیق کرتی ہیں اور جن پہ قرانِ کریم سند ہے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
یار تسی بھی پورے نئیں تو ادھے فلسفی ضرور ہو۔ :D
یار ایس لئی تے میں محفل تے آنا چھڈ دتا سی کہا یتھے گھÇٹ پڑھے لخے بندے دی کوئی ویلیو ای نئیں ۔۔
اگر مذاقیہ مراسلے لکھو تو تب بھی پر مزاح کی ریٹگ اور اگر سیریس ہوکر اپنے ناقص مطالعہ و فہم کی بنیاد پر کچھ سوالات کرلو تو تب بھی پر مزاح کی ریٹنگ اب محض میٹرک پاس بندہ جائے تو کہاں جائے کہ اسے طعن و طنز و تشنیع کے تیر نہ سہنے پڑیں
 
دل چھوٹا نہ کرو پھا جی
 
پاجی تسی تے خفا ہو گئے ہو۔ معذرت چاہتا ہوں میں سمجھا کہ آپ نے مذاق میں لکھا ہے۔

شمشاد بھائی نے تو مقفل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ میں آپ کو ذاتی مکالمے میں جواب ارسال کرتا ہوں۔ :)
 
ویسے ابھی تک بند نہیں ہوا موضوع کو واپس موڑنے کی کوشش کریں۔
 
Top