ملالہ کا ملال اور قوم کی دھمال

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عسکری

معطل
آپ کی اس بات میں کراچی کا ذکر کہیں بھی نہیں ہے جہاں آئے روز بےگناہ لوگوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر پھینک دیا جاتا ہے۔ کیا فوج کی ذمہ داری صرف قبائلی علاقوں میں ہی امن قائم کرنا ہے؟
بالکل میں نے تو کہا تھا کہ پانچویں کور نکل کر لتر لگائے ان کو پر سول حکومت نے ابھی تک اسے ریڈ تھریٹ نہیں کہا شاید ورنہ مسئلہ حل ہو جاتا ۔ ویسے کراچی کو قابو رکھنے کے لیے ایک بت لگام انصآف کرنے والی فورس کی ضڑورت ہے ۔ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں کہ فوج کو پاکستان کی حدود کے اندر کہاں بھیجا جاتا ہے ۔ پر قبائلی علاقوں کا مسئلہ کراچی سے گمبھیر ہے ۔
 

میر انیس

لائبریرین
شاید آپ نے ملالہ کے بارے میں دیر سے پڑھا ۔ ملالہ کی ہمت اور جرات کے قصے تو کافی عرصے سے مشہور ہیں۔ اور چند ماہ پہلے میرے ایک دوست نے اپنی بیٹی کا نام بھی ملالہ کے نام پر رکھا تھا ۔
بٹ صاحب آپ کی تحریر یقیناََ بہت جاندار تھی اور شروع میں آپ نے اس پر ہونے والے اعتراضات کے جواب میں بلا شبہ یہی کہا کہ مجھ کو ملالہ سے ہمدردی ہے ۔ پر اسکی کاوشوں کو اسطرح نظر انداز کرکے صرف یہی رٹ لگائے رکھنا کہ مغربی اداروں نے اسکو اہمیت دی ایک تکلیف دہ بات ہے ۔ میرے بھائی اگر مغربی ادارے باوجود اسکے کہ مسلمانوں کے خلاف ہر وقت سازشیں ہی کرتے رہے ہیں اگر کبھی ایک سچی بات کر دیں تو کیا وہ بھی قابلِ اعتبار نہ ہوگی؟
مجھے اس بات پر حیرت ہوتی ہے کہ گو امریکہ اور طالبان دونوں ہی خصوصاََ پاکستان اور عموماََ سارے مسلمانوں کے دشمن ہیں پر اگر امریکہ کوئی اسلام دشمن قدم اٹھائے تو سب ایک ہوکر اسکے خلاف آواز اٹھاتے ہیں ۔ لیکن جب طالبان کوئی ایسا قدم اٹھاتے ہیں تو اسکی مزمت کرنے کیں لوگ ہچکچاتے ہیں میں سب کو نہیں کہ رہا پر ایک صاحب کی بات سے تو مجھ کو یوں لگا کہ یہاں بھی انکے مسلک کا مسئلہ ہے۔ جسکا جواب میں انتظامیہ سے پوچھ کر دوں گا۔
یہ ایک آفاقی حقیقت ہے کہ طالبان ہمارے امریکہ سے بھی بڑے دشمن ہیں کیوں کہ امریکہ تو ہے ہی یہودیت کا آلہ کار لیکن یہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر ہم پر حملہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے ہمارے بچے بوڑھے جوان سب کا قتل کیا پر چونکی مسلمان ہیں اسلئے انکا یہ عمل اتنا قابل مذمت کبھی نہیں ٹہرا جتنا امریکہ کا۔ اگر کوئی کچھ بول بھی دے تو فوراََ حمایتی آجائیں گے کہ وزیرستان میں یہ ہورہا ہے اور وہ ہورہا ہے وہان بچے مر رہے ہیں تو کیا پاکستان کے دوسرے شہروں کے بچے بچے نہیں ہیں۔ مسجد اور امام بارگاہوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا کر بھی وہ لوگ ہیرو ہیں ۔ ہم انکے خلاف کچھ نہیں کہ سکتے کیوں کہ وزیرستان میں لوگ مارے جارہے ہیں۔ پہلے یہ تو دیکھا جائے کہ وزیرستان میں لوگ مارے کیوں جارہے ہیں۔ جب انہوں نے پورے پاکستان میں دہشت گردی پھیلادی جب ہر قاتل مجرم کسی بھی کارووائی سے بچنے کیلئے قبائلی علاقوں میں پناہ گاہ تلاش کرنے لگا تو یہ حملے شروع ہوئے میں خود ان حملوں کی مذمت کرتا رہا ہوں میری تحاریر آپ پڑھ سکتے ہیں کہ اکثر امریکہ کے خلاف ہوتی ہیں پر جب امریکہ غلط کرے تو امریکہ کو برا کہتا ہوں اور جب طالبان برا کریں تو انکو۔ یہ نہیں کہ ہر وقت ایک ہی رونا رویا جاتا رہے۔
ملالہ عام بچیوں سے ہٹ کر ایک بچی ہے لہٰذا اس پر حملہ پر افسوس بھی خاص ہوگا۔ جن لوگوں کا کوئی خاص مقصد ہو اور جن کا کوئی مقصد نہ ہو انمیں تو فرق ہوتا ہی ہے۔ چلیں یہ چھوڑیں کہ مغربی میڈیا نہ کیا کہا اور یہ کوئی سازش ہے کہ اسکو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے اور رحمٰن ملک بھی اس میں شریک ہے تو کیا وہ معصوم بچے اور اسکول کالج کے طلبہ بھی اس سازش میں شریک ہیں جنہوں نے پہلے تو کسی بچے کے قتل پر اتنا افسوس نہیں کیا جتنا ملالہ پر حملے پر کیا اور سڑکوں پر نکل آئے۔ ارفع کریم بھی تو ایک بچی تھی اسکی طبعی موت پر بھی تو پوری قوم نے آنسو بہائے تھے اس میں کوئی سازش نظر کیوں نہیں آئی اور یہ کیوں نہیں کہا گیا کہ ہزاروں بچے روز مرتے ہیں تو ارفع کے مرنے پر اتنا رنج کیوں وہ اسلئے کہ ایسے بچے روز روز پیدا نہیں ہوتے۔
 

عاطف بٹ

محفلین
میں نے کچھ دن پہلے لکھا تھا آپ نے مس کر دیا شید مذہب کا بہادری سے کوئی تعلق ہے والا دھاگہ ۔ مذہب اپنے گھر میں رہے خود جو دل کرے جا کر کرے ہمیں کیا غرض ہے ؟ آپ سارا دن سجدے میں رہو مسجد میں اپنے گھر میں کسی کو کیا فرق پڑتا ہے ؟ مسئلہ تب ہوتا ہے جب مذہب دوسروں پر جبر ظلم اور جنگ مسلط کرتا ہے کہ میرے ساتھ تم بھی جھکو وہی کرو جو میں کروں ۔ پاکستانی افواج میں مسلمان کی قید نہیں نا ہی پاکستانی افواج نے مذہبی کاموں سے روکا ہے پر فوج کا کام ہے سیکیورٹی امن حفاظت جس کے لیے مذہب کی کوئی ضرورت نہیں ۔آپ شاید ان سے نفرت کرتے ہیں ورنہ امریکی برطانوی افواج میں بھی ایسے ایسے بہادر ہیں کہ جو نا خدا کو مانتے تھے نا کسی رسول کو پر وقت پڑا تو ایسے ڈٹے کہ اگلوں کو دانتوں پسینہ آ گیا ۔ ماڈرن جنگی تاریخ میں مسلمان ہیں ہی کہاں؟ دونوں ورلڈ وارز کوریا ویتنام کی تازہ جنگوں کی تفاصیل پڑھیں تو آُ کو پتہ چلے کہ کافر کو لڑنے کے لیے مذہب کے سہارے کی نہیں وطن کی محبت بہادری اور اپنےصحیح ہونے کے یقین کی ضرورت ہے
آپ جنہیں ورلڈ وارز کہہ رہے ہیں، ان میں مغرب کے علاوہ ورلڈ تھی ہی کون سی؟ ان کے گھر کی جنگ کو آپ لوگ ورلڈ وار کا نام دے دیتے ہیں! کوریا اور ویت نام کے معرکے مغربی بربریت کی داستان ہے، بہادری کی کتھا نہیں۔
اگر پاک فوج کی بنیاد مذہب نہیں ہے تو یہ بتادیجئے کہ فوجی جوانوں کا خون گرمانے کے لئے آج بھی اسلامی نعرے کیوں استعمال ہوتے ہیں؟ فوج کے بیشتر سلوگن اسلامی کیوں ہیں؟ کاکول میں ہونے والی تربیت کے دوران بہت سے مشنز کے نام اسلامی کیوں رکھے جاتے ہیں؟
 

میر انیس

لائبریرین
کسی کے کہنے سے کوئی بہادر نہیں ہو جاتا۔ جو بہادر ہوتا ہے وہ بہادر ہوتا ہے اور جو بزدل ہوتا ہے وہ بزدل۔ وہ طالبان بزدل تھے جنہوں نے نہتی بچی پر گولیوں سے حملہ کیا اور وہ بچی بہادر تھی جس نے ان سے نہ ڈرتے ہوئے سکول جانا ترک نہیں کیا۔

اب یہ بات کسی مغربی ادارے میں چھپی یا مشرقی میں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فرق اس سے پڑتا ہے کہ سچ کیا ہے۔ اور سچ یہ ہے کہ یہ نوعمر بچی بڑے بڑے ناموں سے زیادہ بہادر ہے۔ اور اس کے دل میں عوام کا بہت سوں سے زیادہ درد ہے۔

میں آپ سے ایک سوال پوچھوں گا۔ کیا آپ نے ملالہ کا کوئی انٹرویو دیکھا ہے انٹرنیٹ پر۔ کیونکہ اگر آپ نے اس کے انٹرویو دیکھے تو آپ کے خیلات آج مختلف ہوتے۔ اور اگر آپ نے دیکھے ہیں اور پھر بھی یہ باتیں کر رہے ہیں تو میں افسوس ہی کر سکتا ہوں۔

عارفہ کریم کا تو کسی مغربی ادارے نے ذکر نہیں کیا تھا تو اس کی موت پر پورا پاکستان کیوں غمزدہ تھا؟

اسی طرح عبداستار ایدھی بھی ایک علامت ہیں اور ان کو کسی مغربی میڈیا نے علامت نہیں بنایا۔
میرا اور آپ کا جواب تقریباََ ایک جیسا ہوگیا
 

نایاب

لائبریرین
میرے محترم بھائی ۔ مغرب کسی صورت بھی اسلام پرست یا پاکستان پرست نہیں ہے ۔ " ملالہ " کو مغرب نے کسی انعام و اکرام سے نہیں نوازا ۔ " ملالہ " اپنی سوچ کے بل پر نامزد ہوئی " بچوں کے امن " انعام کے لیئے ۔ اور امن کا انعام ملا اک افریقی بچی کو ۔۔۔۔۔۔۔ اور جہاں تک بات ہے " مختاراں بی بی " کیس کی تو ہم با اختیار پاکستانی مسلمانوں کے لیئے اک طمانچے کی علامت ہے ۔ کہ اک پاکستانی بہن بیٹی کو انصاف پانے کے لیئے مغرب کی جانب دیکھنا پڑا ۔ آپ کیا سمجھتے ہیں اگر مختاراں بی بی کا مسلہ عالمی ذرائع ابلاغ میں نشر نہ ہوتا تو مختاراں کو انصاف مل پاتا ۔ ؟؟؟؟
ذرا غور کیجئے گا " مغربی ذرائع ابلاغ کا انصاف " پاکستان بلوچستان کے علاقے بارکھان میں کچھ معصوم بچیوں کو " ونی " کی رسم کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ۔ قریب ایک ماہ تک یہ خبر پاکستان میں سینہ بہ سینہ پھیلتی رہی مگر کوئی قانون کی حرکت سامنے نہ آئی ۔ پرسوں یہ واقعہ بی بی سی اور وائیس آف امریکہ پر نشر ہوا ۔ اور کل چیف جسٹس نے اس پے ازخود ایکشن لے لیا ۔ صردر وزیراعظم کے مذمتی بیان آ گئے ۔۔۔۔۔۔۔ کیا یہ بچیاں ان عالمی ذرائع ابلاغ کے گن نہ گائیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
حملے کے وقت بارے انتخاب کی عام توجیہ یہی ہے کہ " طالبان " غلطی کر گئے ۔ آپریشن راہ راست کو قریب تین سال ہو چکے مگر حکومتی رٹ ابھی بھی مکمل طور پر قائم نہ ہو سکی ہے ۔ اور تعلیمی سرگرمیاں اس سال کے وسط میں کچھ معمول پر آئی ہیں ۔ اور شاید اس سال ہی امتحانات منعقد ہوئے تھے جس میں کامیاب ہوتے ملالہ ساتویں سے آٹھویں میں پہنچی ہے ۔ اور ان تمام وقت وہ طالبان کی دھمکیوں کے پیئش نظر سکول سے دور ہی رہی ہے ۔
 

عاطف بٹ

محفلین
سازش سازش سازش :D مغرب کے 40 ملک تجارت اور امداد بند کر دیں تو ایران جیسا ملک بھی کولیپس ہو جائے رہا پاکستان اس کو کسی سازش کی ضرارت باقی ہے؟ :laugh: سازش ان کے خلاف کی جاتی ہے جو برابر کے ہوں پاکستان کو تجارت+سفر+امداد سے مغرب نکال دے تو پاکستان صومالیہ بن جائے انہیں سازشوں کی ضرورت نہیں ہے ۔
ایران تو پچھلے کئی سال سے ڈٹا ہوا ہے ان کے سامنے اور آج بھی ان کے ہاں یورینیم کی افزودگی ہورہی ہے جس پر مغرب کو سب سے زیادہ تکلیف ہے۔ وہ مغرب کا مقابلہ کیسے کررہے ہیں، احمدی نژاد کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی حالیہ تقریر سن لیں، آپ کو خود پتہ چل جائے گا۔
پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے اتنا اہم ہے کہ اگر وہ چالیس ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت یا امداد بند کردیں تو پاکستان صومالیہ بنے یا نہ بنے، وہ ممالک خود تباہی کے دہانے تک ضرور پہنچ جائیں گے۔
 

عسکری

معطل
آپ جنہیں ورلڈ وارز کہہ رہے ہیں، ان میں مغرب کے علاوہ ورلڈ تھی ہی کون سی؟ ان کے گھر کی جنگ کو آپ لوگ ورلڈ وار کا نام دے دیتے ہیں! کوریا اور ویت نام کے معرکے مغربی بربریت کی داستان ہے، بہادری کی کتھا نہیں۔
اگر پاک فوج کی بنیاد مذہب نہیں ہے تو یہ بتادیجئے کہ فوجی جوانوں کا خون گرمانے کے آج بھی اسلامی نعرے کیوں استعمال ہوتے ہیں؟ فوج کے بیشتر سلوگن اسلامی کیوں ہیں؟ کاکول میں ہونے والی تربیت کے دوران بہت سے مشنز کے نام اسلامی کیوں رکھے جاتے ہیں؟
لو جی مغرب کی جنگ :laugh: جاپان کوریا چائنا سوویت یونین ساؤتھ افریقہ برازیل کب سے مغرب ہو گئے ؟ آپس کی بات ہے یہ بیان آپ کا بہت ہی جہالت پر مبنی تھا :ROFLMAO: ہاں یہ کہیں کہ جو جنگ مسلمانوں کی ہے وہ گریٹ ہے چاہیے 313 فوجیوں کی ہی کیوں نا ہو جس جنگ میں ایٹمی ہتھیار چلیں میزائیلوں کی بارش ہو جہازوں سے آسمان ڈھک جائیں اور 60 ملین لوگ مارے جائیں پر مسلمان نا ہوں اس میں وہ کیسے جنگ عظیم ہو سکتی ہے :biggrin:
253009_363263750428918_1030577469_n.jpg
 

عاطف بٹ

محفلین
میرے محترم بھائی ۔ مغرب کسی صورت بھی اسلام پرست یا پاکستان پرست نہیں ہے ۔ " ملالہ " کو مغرب نے کسی انعام و اکرام سے نہیں نوازا ۔ " ملالہ " اپنی سوچ کے بل پر نامزد ہوئی " بچوں کے امن " انعام کے لیئے ۔ اور امن کا انعام ملا اک افریقی بچی کو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اور جہاں تک بات ہے " مختاراں بی بی " کیس کی تو ہم با اختیار پاکستانی مسلمانوں کے لیئے اک طمانچے کی علامت ہے ۔ کہ اک پاکستانی بہن بیٹی کو انصاف پانے کے لیئے مغرب کی جانب دیکھنا پڑا ۔ آپ کیا سمجھتے ہیں اگر مختاراں بی بی کا مسلہ عالمی ذرائع ابلاغ میں نشر نہ ہوتا تو مختاراں کو انصاف مل پاتا ۔ ؟؟؟؟
ذرا غور کیجئے گا " مغربی ذرائع ابلاغ کا انصاف " پاکستان بلوچستان کے علاقے بارکھان میں کچھ معصوم بچیوں کو " ونی " کی رسم کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ۔ قریب ایک ماہ تک یہ خبر پاکستان میں سینہ بہ سینہ پھیلتی رہی مگر کوئی قانون کی حرکت سامنے نہ آئی ۔ پرسوں یہ واقعہ بی بی سی اور وائیس آف امریکہ پر نشر ہوا ۔ اور کل چیف جسٹس نے اس پے ازخود ایکشن لے لیا ۔ صردر وزیراعظم کے مذمتی بیان آ گئے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ کیا یہ بچیاں ان عالمی ذرائع ابلاغ کے گن نہ گائیں گی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
حملے کے وقت بارے انتخاب کی عام توجیہ یہی ہے کہ " طالبان " غلطی کر گئے ۔ آپریشن راہ راست کو قریب تین سال ہو چکے مگر حکومتی رٹ ابھی بھی مکمل طور پر قائم نہ ہو سکی ہے ۔ اور تعلیمی سرگرمیاں اس سال کے وسط میں کچھ معمول پر آئی ہیں ۔ اور شاید اس سال ہی امتحانات منعقد ہوئے تھے جس میں کامیاب ہوتے ملالہ ساتویں سے آٹھویں میں پہنچی ہے ۔ اور ان تمام وقت وہ طالبان کی دھمکیوں کے پیئش نظر سکول سے دور ہی رہی ہے ۔
نایاب بھائی، ایک بار مختاراں مائی کیس کی تفصیلات پڑھ لیجئے گا پلیز، آپ کو اس انصاف کی طالبہ کی اصل حقیقت پتہ چل جائے گی۔
میں بھی تو یہی رونا رو رہا تھا کہ ہمارا میڈیا صرف مغرب کی طرف سے آنے والی باتوں پر ہی کیوں توجہ دیتا ہے؟ ہیرو ان کو کیوں مانا جاتا ہے جنہیں مغرب ہیرو قرار دیتا ہے؟ باقی لوگ کیا پاکستانی نہیں ہیں یا ان کے انسان ہونے پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں؟
 

عسکری

معطل
ایران تو پچھلے کئی سال سے ڈٹا ہوا ہے ان کے سامنے اور آج بھی ان کے ہاں یورینیم کی افزودگی ہورہی ہے جس پر مغرب کو سب سے زیادہ تکلیف ہے۔ وہ مغرب کا مقابلہ کیسے کررہے ہیں، احمدی نژاد کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی حالیہ تقریر سن لیں، آپ کو خود پتہ چل جائے گا۔
پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے اتنا اہم ہے کہ اگر وہ چالیس ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت یا امداد بند کردیں تو پاکستان صومالیہ بنے یا نہ بنے، وہ ممالک خود تباہی کے دہانے تک ضرور پہنچ جائیں گے۔
ہاں بالکل یہ سب باتیں مین اچھی طرح جانتا ہوں کہ کون کیا ہے ۔ اگر آپ ایرانیوں سے نہیں ملتے یا آپ ان کو نہیں جانتے یہ میرا قصور نہیں رہا پاکستان کا جغرافیہ یہ بھی میں اچھی طرح جانتا ہوں بڑھیکیں اور حقیقت دو علیحدہ چیزیں ہیں
 

سید ذیشان

محفلین
بہت معلوماتی بحث ہو رہی ہے ۔قوم مزید تقسیم ہو رہی ہے ۔کچھ ملالہ کے حق میں ،کچھ مخالف ۔ فائدہ صرف دشمنوں کا ہوا ۔بیٹی پوری قوم کی ہے ۔اللہ کریم اس پر اپنا کرم فرمائے۔میں نے اپنے طور پر بہت کوشش کی مگر یہ نا جان سکا کہ اس کے والد ، اس کی والدہ کون ہیں ۔انکا ذریعہ معاش کیا ہے ۔یہ کتنے بہن بھائی ہیں ۔میڈیا جو ہر سانحہ کے بعد متاثرہ فرد کے ایک ایک عزیز کا تفصیلی انٹرویو کئی کئی بار دکھاتے ہیں اسکویہ اہل خانہ کیوں نظرنہیں آئے۔اگر کسی دوست کے پاس معلومات ہوں توپلیز ضرورشئیرکریں

اگر آپ کو انگریزی آتی ہے تو میں آپ کو وڈیو لنک دے سکتا ہوں۔ نہیں تو میں خلاصہ پیش کر دیتا ہوں۔
 

میر انیس

لائبریرین
برصغیر کے مسلمان جب مسلمان ہوئے تو بہت سارے ہندوانہ رسم و رواج اپنے ساتھ لائے جن میں قبر کی پوجا عام بات ہے۔
اب تو ہندو کہتے ہیں کہ " ہم کب غلط ہیں تو لوگ بت زمین کے اندر قبر میں پوچھتے ہو اور ہم بت کو سامنے رکھ کر۔
اسی طرح زرتش کی آتش بازی اور شب برات کی آتش بازی۔ ملاؤں کا کرسمس میں کیک کاٹنا۔ اور اسی طرح اپنے بڑوں کی یاد میں عرس کرنا
جلیبیاں باٹنا۔ جب " عبداللہ ابن سبا" کے ماننے والے ملا بنے گے تو اس طرح کا رد عمل سامنے آئے گا۔ پھر یہود نصارا حاوی ہونگے۔
۔
میں اس تحریر کا جواب دینے سے پہلے اسکے خلاف احتجاج کرتا ہوں اور اسکے لئے پسند اور متفق کی ریٹنگ دینے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا ہر بات کو اپنے فرقے کے حساب سے دیکھ کرایک نتیجہ نکال لینا صحیح ہے ۔ کیا اس تحریر کا تعلق اس دھاگے سے ہے یا فرقہ واریت سے ۔ اگر منتظمین مجھے اجازت دیں تو میں تفصیل سے اسکا جواب دوں اسلام میں سب سے پہلی بدعت کہاں سے آئی وہ بھی بتادوں پر یہ دھاگہ اسکے لئے نہیں ہے مجھ کو پتہ ہے میرے جواب پر تو سب ہی اعتراض کریں گے لیکن اس بات پر کسی منتظم نے اعتراض تک نہیں کیا۔
 

عسکری

معطل
میرانیس بھائی یہ مغرب فوبیا ہے اور کچھ نہیں یہ کیوں ہوا وہ کیوں ہوا آئیڈیل کون ہے فلان فلان یہ سب بچگانہ باتیں ہیں صرف ایک ہی بات مجھے کافی ہے میں کسی کو کچھ نہیں کہتا نا ملک کا قانون توڑتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کوئی مجھے نا چھیڑے نا ملک کا قانون توڑے ۔ طالبان نے سب کو کافر قرار دے رکھا ہے اور سب واجب القتل ہیں
 

عاطف بٹ

محفلین
لو جی مغرب کی جنگ :laugh: جاپان کوریا چائنا سوویت یونین ساؤتھ افریقہ برازیل کب سے مغرب ہو گئے ؟ آپس کی بات ہے یہ بیان آپ کا بہت ہی جہالت پر مبنی تھا :ROFLMAO: ہاں یہ کہیں کہ جو جنگ مسلمانوں کی ہے وہ گریٹ ہے چاہیے 313 فوجیوں کی ہی کیوں نا ہو جس جنگ میں ایٹمی ہتھیار چلیں میزائیلوں کی بارش ہو جہازوں سے آسمان ڈھک جائیں اور 60 ملین لوگ مارے جائیں پر مسلمان نا ہوں اس میں وہ کیسے جنگ عظیم ہو سکتی ہے :biggrin:
253009_363263750428918_1030577469_n.jpg
آپ نے جن ممالک ہی فہرست فراہم کی ہے، ذرا خود ہی پتہ کرلیجیے کہ ان میں کتنے ممالک مغرب میں واقع ہیں، جنگ کے مرکزی کردار کون ادا کررہے تھے اور باقی خطوں کے لوگوں کا اس سے کیا لینا دینا تھا۔ محض وکی پیڈیا سے معلومات حاصل کرلینے کا مطلب یہ تو نہیں ہے کہ میری دلیل مضبوط بھی مانی جائے گی۔
کس جنگ میں 60 ملین لوگ مارے گئے تھے، ذرا بتانا پسند کریں گے آپ؟
 

عسکری

معطل
آپ نے جن ممالک ہی فہرست فراہم کی ہے، ذرا خود ہی پتہ کرلیجیے کہ ان میں کتنے ممالک مغرب میں واقع ہیں، جنگ کے مرکزی کردار کون ادا کررہے تھے اور باقی خطوں کے لوگوں کا اس سے کیا لینا دینا تھا۔ محض وکی پیڈیا سے معلومات حاصل کرلینے کا مطلب یہ تو نہیں ہے کہ میری دلیل مضبوط بھی مانی جائے گی۔
کس جنگ میں 60 ملین لوگ مارے گئے تھے، ذرا بتانا پسند کریں گے آپ؟
آپ پلیز رہنے دیں آپ کچھ نہیں جانتے اس بارے میں اچھا یہی ہے آپ اس پر مٹی ڈالیں میں نے وکی اس لیے دیا کہ آپ کو آسانی رہے اور ویسے بھی آپ کو میں کتاب بھی لا کر گھر مین دے جاؤں یا ڈاکمنٹری تو آپ نے کونسی دیکھنی ہے ۔ سیمپلی آپ جنگی تاریخ اور ماڈرن جنگوں سے نا وواقف ہیں آپ اسے رہنے دیں ۔
 

نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی، ایک بار مختاراں مائی کیس کی تفصیلات پڑھ لیجئے گا پلیز، آپ کو اس انصاف کی طالبہ کی اصل حقیقت پتہ چل جائے گی۔
میں بھی تو یہی رونا رو رہا تھا کہ ہمارا میڈیا صرف مغرب کی طرف سے آنے والی باتوں پر ہی کیوں توجہ دیتا ہے؟ ہیرو ان کو کیوں مانا جاتا ہے جنہیں مغرب ہیرو قرار دیتا ہے؟ باقی لوگ کیا پاکستانی نہیں ہیں یا ان کے انسان ہونے پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں؟
محترم بھائی مشہور کہاوت ہے کہ
" زبردست کا ٹھینگا سر پر "
مختاراں مائی بارے اخبارات میں جو کچھ شائع ہوا وہ تو پڑھا ہوا ہے اس کے بعد امریکی دورے اور کہانیاں کچھ زیادہ مصدقہ نہ لگیں ۔
ہمارا میڈیا ہماری نظر میں مصدقہ کرپٹ ہے ۔ اس لیئے ہم مغربی میڈیا پر اعتماد کرتے ہیں ۔
سن اکہتر کی جنگ میں پاکستانی قوم " آکاش وانی " اور بی بی سی " کی خبروں پر مکمل یقین رکھتی تھی ۔ اور پاک ریڈیو ٹی وی صرف انٹر ٹینمنٹ کے لیئے استعمال ہوتے تھے ۔ کرپٹ تو مغربی میڈیا بھی ہے ۔ لیکن کبھی کبھی ایسی خبر بھی دے دیتا ہے جس سے اس کی کرپشن دھل جاتی ہے ۔ " واٹر گیٹ سکینڈل ۔ مونیکا کلنٹن سکینڈل ۔ اور حالیہ " ایبٹ آباد " سکینڈل اس کی مثال ہیں ۔
 

نایاب

لائبریرین
میں اس تحریر کا جواب دینے سے پہلے اسکے خلاف احتجاج کرتا ہوں اور اسکے لئے پسند اور متفق کی ریٹنگ دینے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا ہر بات کو اپنے فرقے کے حساب سے دیکھ کرایک نتیجہ نکال لینا صحیح ہے ۔ کیا اس تحریر کا تعلق اس دھاگے سے ہے یا فرقہ واریت سے ۔ اگر منتظمین مجھے اجازت دیں تو میں تفصیل سے اسکا جواب دوں اسلام میں سب سے پہلی بدعت کہاں سے آئی وہ بھی بتادوں پر یہ دھاگہ اسکے لئے نہیں ہے مجھ کو پتہ ہے میرے جواب پر تو سب ہی اعتراض گے لیکن اس بات پر کسی منتظم نے اعتراض تک نہیں کیا ساجد سمیت

محترم بھائی التجا ہے کہ
" پانی کو بہنے دیں " منتظمین بھی ہم جیسے اراکین ہی ہیں ۔
 

عسکری

معطل
محترم بھائی مشہور کہاوت ہے کہ
" زبردست کا ٹھینگا سر پر "
مختاراں مائی بارے اخبارات میں جو کچھ شائع ہوا وہ تو پڑھا ہوا ہے اس کے بعد امریکی دورے اور کہانیاں کچھ زیادہ مصدقہ نہ لگیں ۔
ہمارا میڈیا ہماری نظر میں مصدقہ کرپٹ ہے ۔ اس لیئے ہم مغربی میڈیا پر اعتماد کرتے ہیں ۔
سن اکہتر کی جنگ میں پاکستانی قوم " آکاش وانی " اور بی بی سی " کی خبروں پر مکمل یقین رکھتی تھی ۔ اور پاک ریڈیو ٹی وی صرف انٹر ٹینمنٹ کے لیئے استعمال ہوتے تھے ۔ کرپٹ تو مغربی میڈیا بھی ہے ۔ لیکن کبھی کبھی ایسی خبر بھی دے دیتا ہے جس سے اس کی کرپشن دھل جاتی ہے ۔ " واٹر گیٹ سکینڈل ۔ مونیکا کلنٹن سکینڈل ۔ اور حالیہ " ایبٹ آباد " سکینڈل اس کی مثال ہیں ۔
یہ کیا کر ڈالا آپ نے میڈیا سمیت مغرب کی ہر چیز سازشی ہے سارا دن ہمارے خلاف سازشیں کرتے ہیں چن چن کر ہمارے برے لوگوں کو ہیرو بناتے ہیں اگر کسی ایسے ہیرو کو گولیاں مار دی جائیں تو مٹی پاؤ جی مغرب کا تھا کیوں شور کر رکھا ہے ہاں جب ڈرون سے دہشت گرد ان کے بچے مریں یا کوئی طالب خود کش حرام موت مرے تو فاتحہ مسٹ ہے :p
 

عاطف بٹ

محفلین
عمران بھائی، میں نے ڈرون حملوں سے شہید ہونے والے بچوں کی جانب توجہ اس لئے مبذول کروائی تھی کیونکہ ان کی طرف کوئی دھیان نہیں دیتا ورنہ تو دنیا میں کہیں بھی اور کسی بھی نظریے سے تعلق رکھنے والا کوئی بےگناہ اور معصوم انسان مارا جائے تو اس کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے اور اس کے قتل میں ملوث لوگوں کو نشان عبرت بنایا جانا چاہئے۔
 

سید زبیر

محفلین
میر انیس صاحب نے بہت خوبصورت بات کی ۔طالبان اور امریکی حکومت دونوں ہی اسلام اور پاکستان دشمن ہیں۔بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ طالبان امریکی حکومت کی بی ٹیم ہے جو اسی کے ایجنڈے پر ، اسی کی ایما پر کام کر رہی ہے اگر یہ دونوں واقعی ایک دوسرے کی ضد ہوتے تو طالبان کا ہدف امریکی تنصیبات ، مفادات ہوتے نہ کہ درسگاہیں ، عبادت گاہیں۔ امریکی گماشتے جو سینکڑوں کی تعداد میں وطن عزیز میں ہیں اسی مشن کی تکمیل میں مصروف عمل ہیں مقصد قوم کو تقسیم کرنا ، انتشار بد امنی ، بے اعتمادی ، لا قانونیت کو فروغ دے کر قوم کے اعصاب ناتواں کرنا ہے ۔طالبان اور ان کے خلاف نبرد آزما کی مثال اس ریچھ اور کتے کی سی ہے جو ایک ہی مالک کے طویل پر بندھے ہوئے ہوتے ہیں مگر پیسے کمانے کے لئے مداری کے اشارے پر عوام کے سامنے اایک دوسرے سے لڑ لڑ کر لہو لہان ہو جاتے ہیں اور تماشا ختم ہونے کے بعد مداری ان کو ساتھ لے جا کر پھر ایک ہی کھونٹے سے باندھ دیتا ہے ۔یہ دونوں اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں جب تک ان کا پالتو طبقہ اقتدار میں ہے یہ ریچھ کتے کی لڑائی جاری رہے گی اور ہمارے تعلیمی ،مذہبی مقامات و شخصیات نشانہ بنتے رہیں گے

دیکھا جو تیر کھا کے کمین گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی
اللہ کریم ہمیں بصیرت ،قوت عمل کی توفیق عطا فرمائے کہ ہم بھی اپنے حصے کا کردار اللہ کی رضامندی کے حصول کے لیے ادا کرسکیں۔دین اسلام تو آیا ہی سلامتی اور امن کی راہ دکھانے کے لیے، اس دین میں تو غی۔روں کے لیے بھی امن ہے یہ تو قائم رہے گا مگر وہ خوش نصیب قوم ، وہ افراد کون سے ہونگے جن سے امت مسلمہ کو عروج حاصل ہوگا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top