ملم جبہ کی سیر

گوگل میں سوات لکھیں مراد پوری گی بچہ! :)
یہ بھی ٹھیک کہا آپ نے آج کے بعد ہم گوگل کا لنک شئیر کیا کریں گے کہ جی ہم یہاں گئے تھے اور تصویریں آپ گوگل سے دیکھ لیں یا ہم نے یہ چیز دیکھی تصویریں گوگل پہ ملاحظہ کریں۔
 
عثمان

محفلین
بہت خوب! :)
1994ء میں اس جگہ کا چکر لگایا تھا۔ ہوٹل خوبصورت تھا لیکن اس وقت بھی انتہائی ویران ، حالانکہ اگست کا مہینہ تھا۔
کڑاہی گوشت کھایا جو کافی سخت تھا۔
مینگورہ میں کھائے گئے بڑے بڑے نان مجھے کافی دلچسپ لگے۔ چپلی کباب کا نام بھی پہلی دفعہ میں نے وہیں سنا۔
 
ارے سر جی! یہ کیا لکھ دیا آپ نے۔ یہ باتیں تھوڑی لکھنے کی تھیں :)

یہ روداد تو الگ لکھنی ہوگی اور تھوڑی تفصیل سے اپنے شگفتہ انداز میں۔ اب آپ اپنی بیٹی کی فرمائش پوری نہیں کریں گے؟
سر آنکھوں پر۔ جیہ بٹیا کہہ رہی ہیں تو ضرور فرمائش پوری کریں گے۔ ان شاء اللہ
 
جیہ

لائبریرین
بہت خوب! :)
1994ء میں اس جگہ کا چکر لگایا تھا۔ ہوٹل خوبصورت تھا لیکن اس وقت بھی انتہائی ویران ، حالانکہ اگست کا مہینہ تھا۔
کڑاہی گوشت کھایا جو کافی سخت تھا۔
مینگورہ میں کھائے گئے بڑے بڑے نان مجھے کافی دلچسپ لگے۔ چپلی کباب کا نام بھی پہلی دفعہ میں نے وہیں سنا۔
در اصل سوات کا سیاحتی سیزن 14 اگست کے بعد ختم ہو جاتا ہے
گوشت سخت تو ہوگا کیوں کہ ایک تو 8500 کی بلندی پر کوکر کے بغیر گوشت کیسے پک سکتا ہے۔ دوم ملم جبہ کے ہوٹل والے فروفیشنل نہیں بلکہ سیزنی کوک ہیں۔ :)
یہ جو آپ نے بڑے بڑے نان کھائے یہ سوات کے نان نہیں بلکہ افغانی نان ہیں۔ ہاں چپلی کباب منگورہ کی اصل سوغات ہے
 
بہت خوب!! :)
اپنے علاقے کے متعلق مزید لکھیے۔ یہ سب کافی دلچسپ اور معلوماتی ہے۔ :)
 
منصور مکرم

محفلین
لو جی ہم نے دوسروں کے ساتھ ساتھ آپکا بھی اقتداء شروع کردیا۔

لیکن ابھی تک کمفرم نہیں کہ اس سے ہوتا کیا ہے۔
 
Top