لاریب مرزا
محفلین
شروع کرتی ہوں اللہ کے بابرکت نام سے جو دِلوں کے بھید خُوب جانتا ہے۔
السلام علیکم! میرا نام لاریب مرزا ہے۔ میرا تعلق لاہور سے ہے۔ انگریزی ادب میں ایم- اے کرنے بعد درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہوں۔ لیکن اردو سے محبت خون میں شامل ہے۔ اور یہی وجہ اس محفل میں آنے کا سبب بنی ہے۔ ویسے تو "مرزا غالب" ہمارے ہی گھر کے ہوتے ہیں۔ لیکن شاید ٰگھر کی مرغی دال برابرٰ والا ہی کچھ حساب ہے میرے ساتھ
گوگل پہ علی زریون صاحب کی شاعری تلاشتے ہوئے اس فورم تک رسائی حاصل ہوئی۔ تھوڑی سی مزید تلاش سے یہ بات مجھ پر آشکار ہوئی کہ کچھ ٰدیوانوںٰ نے یہاں ایک الگ ہی دنیا آباد کر رکھی ہے جو آج کل کی ٰانگریزی پسندٰ دنیا سے بالکل الگ تھلگ ہے۔ بہت اچھا لگا اس محفل کو دیکھ کے، میں بھی چونکہ اپنے آپ کو انہی ٰدیوانوں ٰ میں شمار کرتی ہوں اور اچھی اردو سیکھنا چاہتی ہوں, یہی وجہ ہے کہ اس محفل میں ہوں. امید کرتی ہوں کہ اس محفل میں اپنے آپ کو انجان محسوس نہیں کروں گی۔
شکریہ