تعارف ملیحہ ریاض کا تعارف

نیرنگ خیال

لائبریرین
خوش آمدید ، لیکن یہ تعارف تو ادھورا ہوا۔۔۔ شاعری سے شغف ہے یا اردو محفل پر آنے کی کوئی اور وجہ؟؟
اس کے علاوہ اور بھی سوالات ہیں۔۔۔ ۔ لیکن پہلے اس کا جواب ملے تو بات آگے بڑھے۔۔۔

بڑے خوفناک دانت ہیں بھائی آپ کے؟ خوش آمدید کہہ رہے ہیں یا ڈرا رہے ہیں؟
ہماری شخصیت پرنور اس سے کہیں زیادہ خوفناک ہے۔ :haha:
کبھی تشریف لائیے حکایتوں کے ذبح خانے میں :jutt:
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
ہماری شخصیت پرنور اس سے کہیں زیادہ خوفناک ہے۔ :haha:
کبھی تشریف لائیے حکایتوں کے ذبح خانے میں :jutt:
ایک مکڑا اورایک مکھی کا مصرع تو یاد ہوگا:
جو آپ کی سیڑھی پہ چڑھا، پھر نہیں اُترا۔۔۔
اگر آپ اتنے ہی خوفناک ہیں تو حکایتوں کے ذبح خانے میں آمد کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ تکلیف بھی مت کیجئے۔۔۔
 
ارے ہم کہاں تکلیف کر رہے۔ وہ تو آپ نے کرنی ہے۔ :ROFLMAO:
 
فہیم

لائبریرین
السلام علیکم
میرا نام ملیحہ ریاض ہے میرا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ ایم بی اے کر چکی ہوں اور ایم ایس سی اکنامکس کی سٹوڈنٹ ہوں۔ پڑھاتی ہوں۔ اردو محل کا پتا ناعمہ سے ملا ۔ امید ہے کہ یہاں رہ کر بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
وعلیکم السلام
خوش آمدید ملیحہ صاحبہ
امید ہے کہ آپ کی صحبت میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا :)
 
الف عین

لائبریرین
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید۔؎پہلے میں سمجھا کہ جوجو کی کوئی بہن آئی ہیں۔ اب یہاں جوجو کو جاننے والے بھی کم ہی رہ گئے۔ اس کا نام جویریہ ریاض تھا نا!!
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
وعلیکم السلام
محفل میں خوش آمدید۔؎پہلے میں سمجھا کہ جوجو کی کوئی بہن آئی ہیں۔ اب یہاں جوجو کو جاننے والے بھی کم ہی رہ گئے۔ اس کا نام جویریہ ریاض تھا نا!!
بابا جانی آپ بہت مس کر رہے ہیں ناں جیہ آپی کو۔۔ آپ کے پاس اور کسی کے پاس ان کا کوئی کانٹیکٹ نمبر نہیں تھا ؟
 
میم ملیحہ ریاض بہت ہی نائس سی اور انوسینٹ سی ہیں :) اور اتنی سویٹ ہیں کہ میں بتا نہیں سکتی ہوں :)
اور ہمیں تو نہیں پڑھاتی لیکن ہمارے کالج آئی کام اور بی کام کو پڑھاتی ہیں ٌ ٌ :) میم بینش اور میم ملیحہ کے ساتھ میری بہت اٹیچمنٹ ہے اور اب چونکہ میم بینش کی شادی ہو رہی ہے اس لئے ان کی جگہ میم صبا ہمیں پڑھا رہی ہے جو کہ میم بینش کی بیسٹ فرینڈ ہیں ۔
اس لئے اب میم صبا اور میم ملیحہ کے ساتھ بھی کافی وقت گزرتا ہے اور ہم خوب انجوائے کرتے ہیں کالج میں :)

اگر بتا ہی نہیں سکتی تو پھر لکھا کس لیے۔ :)

تمہیں نہیں پڑھاتیں شاید اس لیے تمہارے گن نہیں پتہ اور خوب لطف و کرم کے ساتھ وقت گزر رہا ہے۔

میری طرف سے ملیحہ ریاض کو خوش آمدید اور ساتھ ہی اس بات کی خوشی کہ ہم سیکھ سکیں گے کہ آجکل کے طالب علم کیسے "پڑھائی" کرتے ہیں۔

مجھے ذاتی طور پر معاشیات بہت پسند ہے اور امید ہے کہ اس پر بات چیت کے امکان پیدا ہوں گے۔
 
Top