ایک چینل نے واضح طور پر الزام لگایا ہے کہ حافظ سعید اور داود ابراہیم ملوث ہیں۔
لگتا ہے کہ پاکستانی فوج پر برا وقت انے والاہے۔
1 جس بوٹ میں دہشتگرد آئے ہیں اس سے کراچی کے اخبار ملے ہیں ( یہ تو جاسوسی ناول پڑھنے والے بچے کو بھی معلوم ہوتا ہے کہ اپنی شناخت سے متعلق کوئی چیز آپریشن پر نہیں لے جاتے یہ تو پھر بھی آئی ایس آئی کے تربیت یافتہ آفسران ہیں۔ )
2 ایک دہشتگرد نے بم پھینکتے ہوئے اپنا موبائیل گرادیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا پاکستان سے مسسل رابطہ تھا ( بس یار دہشتگردوں کا یہی مسئلہ ہوتا ہے کبھی جہاز ٹکرانے سے پہلے پاسپورٹ پھینک دیتے ہیں کبھی گرنیڈ پھینکتے ہوئے موبائیل )
اندھا کیا چاہے دو آنکھیںحیرت انگیز خبر۔۔۔ بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے پاکستانی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے فون پر بات کرتے ہوئے آئی ایس آئی کے چیف کو بھارت بھیجنے کی درخواست کی ہے تاکہ تحقیقات میں تعاون کیا جاسکے۔
اسلام آباد: پاکستان نے انٹر سروسز انٹیلی جنس آئی ایس آئی کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کو بھارت بھجوانے کی درخواست منظور کر لی۔ وزیراعظم کے پریس سیکریٹری زاہد بشیر نے آج نیوز سے گفتگو کرتے بتایا کہ دونوں ملک آئی ایس آئی کے سربراہ کے دورہ بھارت کا طریقہ کار طے کریں گے جس کے بعد آئی ایس آئی کے سربراہ جلد بھارت جائیں گے۔
پاکستان پاکستان پاکستان!! سو سے زائدہ لوگ مارے گئے اس دہشتگردی میں یہاں لوگ عجیب باتیں کر رہے ہیں۔ میں فیصل سے متفق ہوں۔