ممبئی میں مختلف مقامات پر فائرنگ، ہلاکتیں

آبی ٹوکول

محفلین
جو کچھ بھی ہوا یا ہورہا بہت بُرا ہے لیکن اس کا فائدہ آنے والے بھارتی الیکشنز میں صرف اور صرف بھارتی جنتا پارٹی کو ہوگا ۔ ۔
 

زینب

محفلین
الزام تو سیدھا سیدھا پاکستان پے انا ہی تھا کل سے ہی پتا تھا انڈیا کی سوئی بھی گم ہو جائے تو کہتے ہیں پاکستان لے گیا۔۔۔۔۔۔غزب خدا کا پہلے کہا موتڑ بوٹ سے انڈیا گیٹ پے آ کے اترے پھر کہا کراچی سے شپ آئے یعنی شب بھر کے اسلحہ بارود بھی لے آئے کراچی سے قربان جایئں‌کہ دن دیہاڑے پاکستانی دہشت گرد بارود سے بھرا شپ لے کے انڈیا پہنچ جاتے ہیں وہ بھی ممبئی جیسے بڑے شہر میں‌اور کسی کو کانو کان خبر نہیں ہوتی۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
پاکستان پاکستان پاکستان!! سو سے زائدہ لوگ مارے گئے اس دہشت‌گردی میں یہاں لوگ عجیب باتیں کر رہے ہیں۔ میں فیصل سے متفق ہوں۔
 

غازی عثمان

محفلین
بہت ہی افسوس ناک واقع ہے تقریبا ایک سو بیس بے گناہ لوگ مارے جاچکے ہیں، جن میں‌ ہر مذہب کے ماننے والے شامل ہیں،،

ایک اہم بات یہ ہے کے اس حملے میں یا حملے کا فائدہ آٹھاتے ہوے اے ٹی ایس ( انٹی ٹیرورسٹ اسکوڈ ) کے سربراہ ہمیت کاکرے ( غالبا ) کو بھی قتل کردیا گیا ہے، ہمیت کرنل پروہت کیس کی تفتیش کر رہے تھے، انہیں کئی روز سے انتہاپسند ہندؤں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں،،،

ایک بھارتی چینل نے خبر بریک کی ہے کہ انکے پاس کئی ایسے ثبوت ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس واقع میں پاکستان ملوث ہے،

1 جس بوٹ میں دہشتگرد آئے ہیں اس سے کراچی کے اخبار ملے ہیں ( یہ تو جاسوسی ناول پڑھنے والے بچے کو بھی معلوم ہوتا ہے کہ اپنی شناخت سے متعلق کوئی چیز آپریشن پر نہیں لے جاتے یہ تو پھر بھی آئی ایس آئی کے تربیت یافتہ آفسران ہیں۔ )

2 ایک دہشتگرد نے بم پھینکتے ہوئے اپنا موبائیل گرادیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا پاکستان سے مسسل رابطہ تھا (‌ بس یار دہشتگردوں کا یہی مسئلہ ہوتا ہے کبھی جہاز ٹکرانے سے پہلے پاسپورٹ پھینک دیتے ہیں کبھی گرنیڈ پھینکتے ہوئے موبائیل )
 
ایک چینل نے واضح طور پر الزام لگایا ہے کہ حافظ سعید اور داود ابراہیم ملوث ہیں۔
لگتا ہے کہ پاکستانی فوج پر برا وقت انے والاہے۔
 
ایک چینل نے واضح طور پر الزام لگایا ہے کہ حافظ سعید اور داود ابراہیم ملوث ہیں۔
لگتا ہے کہ پاکستانی فوج پر برا وقت انے والاہے۔

ہاہاہا۔۔۔ کیا پاکستان میں صرف پاکستانی فوج بستی ہے؟؟؟ :eek: پاکستانی فوج پر نہیں، لگتا ہے کہ پاکستان پر برا وقت آنے والا ہے۔ :beating:
 
حیرت انگیز خبر۔۔۔ بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے پاکستانی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے فون پر بات کرتے ہوئے آئی ایس آئی کے چیف کو بھارت بھیجنے کی درخواست کی ہے تاکہ تحقیقات میں تعاون کیا جاسکے۔
 

جوش

محفلین
1 جس بوٹ میں دہشتگرد آئے ہیں اس سے کراچی کے اخبار ملے ہیں ( یہ تو جاسوسی ناول پڑھنے والے بچے کو بھی معلوم ہوتا ہے کہ اپنی شناخت سے متعلق کوئی چیز آپریشن پر نہیں لے جاتے یہ تو پھر بھی آئی ایس آئی کے تربیت یافتہ آفسران ہیں۔ )

2 ایک دہشتگرد نے بم پھینکتے ہوئے اپنا موبائیل گرادیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا پاکستان سے مسسل رابطہ تھا (‌ بس یار دہشتگردوں کا یہی مسئلہ ہوتا ہے کبھی جہاز ٹکرانے سے پہلے پاسپورٹ پھینک دیتے ہیں کبھی گرنیڈ پھینکتے ہوئے موبائیل )

کراچی سے آٹھ دس لڑکے سمندر کے راستے جاکر ممبی کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتے ہیں، ہم خواہ مخواہ ایک بنانا ریپبلک سے مرعوب ہوتے ہیں۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
جب پیارکیا تو ڈرنا کیا اور بڑھاؤ بھارت سے پیار کی پینگیں تو پھر نتیجتا انکو بھی پیار تو ہونا ہی تھا ۔ ۔ ۔ اور مشھور مثال تو آپ نے سُنی ہوگی کہ گدھے کا پیار دولتی ۔ ۔ ۔ لہزا اگر بھارت آپ پر الزام لگا رہا ہے تو یہ اس کے پیار کا اظہار ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ہندوستانی میڈیا اور سیاست دان اپنا پسندیدہ قومی کھیل ،کھیل رہے ہیں یعنی اگر وہاں پر آسمانی بجلی بھی گرے تو الزام پاکستان پر لگادو ۔ ۔۔ یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہورا ہے جب بھارت میں الیکشن ایئر ہے ۔ ۔ ۔ ۔۔ اور ایک اسیے وقت میں بھی جبکہ بھارتی آرمی اور انتہا پسند ہندو تنظیموں کی دہشت گردی کا پول کرنل پروہت کی گرفتاری کی صورت میں کھل چکا ہے لہزا بھارتی جنتا پارٹی کو الیکشنز کے لیے کوئی تو ایشو چاہیے ہی تھا ناں ۔ ۔ اور اس کہ علاوہ اس سازش کہ تانے بانے عالمی سطح پر پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی چال بھی ہوسکتی ہے لہذا یہ ایک مربوط اور جامع سازش بھی ہوسکتی ہے کہ جس میں کراچی کانام لیا جاریا ہے آپ کو یاد ہوگا پچھلے چند ماہ سے پاکستان کی ایک لسانی جماعت کہ رہنما باہر بیٹھ کر مسلسل یہی راگ الاپتے رہے کہ کراچی میں طالبائزیشن ہورہی ہے ۔ ۔ لہزا لازمی امر ہے کہ اس قسم کہ پروپگینڈہ کا فائدہ ان بیرونی طاقتوں کو پہنچتا ہے جو کہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ۔ ۔ ۔اور اب ایسا کھل کر کہا جارہا ہے کہ ممبئی میں دہشت گردی کراچی سے کروائی گئی ۔ ۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھا تجزیہ کیا ہے آپ نے۔ ہمارے حکمران کھلی آنکھوں مکھی نگل رہے ہیں کہ سامنے کی چیزیں نظر نہیں آ رہیں۔
 
میرا خیال ہے اب ہمیں بھارت سے مزید مرعوب ہونے کی ضرورت نہیں۔ پاکستان کے حکمرانوں کی آنکھیں اب مکمل کھل جانی چاہئیں جو بھارت سے دوستی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کتنی بھی لچک دکھا دے، ہندو ذہنیت کبھی بھی اس سے متاثر ہونے والی نہیں۔ ان کے اردے ٹھیک نظر نہیں آتے۔ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے (آمین)
 

باسم

محفلین
حیرت انگیز خبر۔۔۔ بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے پاکستانی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے فون پر بات کرتے ہوئے آئی ایس آئی کے چیف کو بھارت بھیجنے کی درخواست کی ہے تاکہ تحقیقات میں تعاون کیا جاسکے۔
اندھا کیا چاہے دو آنکھیں
ڈی جی آئی ایس آئی کو بھارت بھیجنے کی درخواست منظور :آج اردو
اسلام آباد: پاکستان نے انٹر سروسز انٹیلی جنس آئی ایس آئی کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کو بھارت بھجوانے کی درخواست منظور کر لی۔ وزیراعظم کے پریس سیکریٹری زاہد بشیر نے آج نیوز سے گفتگو کرتے بتایا کہ دونوں ملک آئی ایس آئی کے سربراہ کے دورہ بھارت کا طریقہ کار طے کریں گے جس کے بعد آئی ایس آئی کے سربراہ جلد بھارت جائیں گے۔
 
news-23.gif
 

زینب

محفلین
پاکستان پاکستان پاکستان!! سو سے زائدہ لوگ مارے گئے اس دہشت‌گردی میں یہاں لوگ عجیب باتیں کر رہے ہیں۔ میں فیصل سے متفق ہوں۔


اب اپنے ملک کا دفاع بھی ناکیا جائے۔جبکہ انڈین میڈیا جھوٹ پے جھوٹ گھڑے جا رہا ہے۔۔۔دکن مجاہدین کے فونز کا ان کی میلز کا اقرار کا کوئی زکر نہیں

زکر ہے تو کراچی سے شپ پے آئے عسکریت پسند۔۔۔۔۔انڈیا کو تو پاکستان فوبیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔بکری مرے تو آئی ایس آئی نے ماری۔۔۔۔ارے ہم تو اتنا شور نہیں کرتے جب انڈیابلوچستان میں علیحدگی کی تحریک کو ہوا دیتا ہے جب قبائل کی مدد کرتا ہے جب 100 پاکستانیوں کو سمجھوتہ میں زندہ جلا کے الزام پاکستان پے آجاتا ہے۔۔۔۔۔۔پہلی بات انڈیا کی سٹوری ہی بڑی تھرڈ کلاس ہے دوسری اور بڑی بات انڈیا کا زیادہ اصرار ہے کہ پاکستانی ہی دہشتگرد ہے تو پھر ایسے ہی سہی اور کچھ نہیں تو میریٹ کا بدلا ہی لے لیا سمجھو۔۔۔۔۔۔۔۔رولا ڈالتے ہیں
 

ظفری

لائبریرین
معاملہ سنگین ہے ۔ خصوصاً بھارتی مسلمانوں کے لیئے ۔ پاکستان تو خیر سے ہمیشہ ہی تختہِ مشق رہا ہے ۔ مگر اس دفعہ دکنی مجاہدین کے حوالے سے بھارت میں رہنے والے مسلمانوں پر بھی کاری ضرب لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ عجیب بھونڈے سے مطالبات ہیں ۔ اور اس دہشت گردی کی وجہ بھارت میں مسلمانوں سے حکومتوں کا امتیازی سلوک بتایا جارہا ہے ۔
یہ ایک منظم کاروائی ہوئی ہے ۔ جس کا تانا بانا پاکستان سے شروع ہوکر بھارت کے مسلمانوں پر ختم ہوگا ۔ اگر بھارت یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوگیا کہ یہ کاروائی بھارت کے اندر کے مسلمانوں نے پاکستان کی مدد سے کی ہے تو ہندؤں اور مسلمانوں کے درمیان ایک بہت خونریز فساد کا خطرہ پیدا ہوجانےکا ڈر ہے ۔ اس دفعہ ساری عالمی برادری کے ہمدردیاں سمیٹنے کے لیئے امریکنز ، برٹش اور خاص کر یہودیوں کو بھی اس کاروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ پاکستانی قیادت ذہنی پختگی اور تجربے سے محروم ہے ۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ اس صورتحال کو کیسے ہینڈل کریں گے ۔ بینظیر سے لاکھ مخالفت کے باوجود یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ اگر وہ ہوتیں تو ان ٹٹوؤں سے لاکھ درجے بہتر اس صورتحال کو کنٹرول کرتیں ۔ پاکستانی کی مغربی سرحدوں پر حملے ہو رہے ہیں ۔ پاکستان کی یہ مغربی سرحد ، عام حالات کے علاوہ تمام جنگوں میں بھی ہمیشہ خالی رہی ہے ۔ مگر پاکستان اب یہ اپنی فوجیں رکھنے پر مجبور ہے ۔قبائلی علاقوں میں خانہ جنگی بھی ہو رہی ہے ۔ ملک گیر خود کش حملے عام ہیں ۔ بلوچستان میں آزادی کی حمایت کی جا رہی ہے ۔ سندھ کا حال بھی کچھ اچھا نہیں ہے ۔ کراچی میں لسانی گروپ کا قبضہ ہے ۔ اب ایسے حالات میں انڈیا میں دہشت گردی کا واقعہ اس خطے کے تمام مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہے ۔ خصوصا بھارتی مسلمانوں کے لیئے بہت مشکلات پیدا ہوجائیں گے ۔ جب ہم امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں باربیرین کے نام سے پکارے جا رہے ہیں ۔ تو بھارت کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کیا ہوتاہوگا ۔
اللہ بھارت کے مسلمانوں‌ پر رحم کرے ۔ اور تمام عسکری جھتوں کو عقل دے کہ باردو سے اسلام کی ترویح یا اشاعت کریں یا جو پغمبروں ، نبیوں اور پھر نیک دین دار لوگوں کا طریقہ کار رہا ہے اسے اپنائیں ۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے ۔ آمین
 

طالوت

محفلین
ایک جرات مند بیان بھی نہیں ۔۔ پاکستانی میڈیا دیکھ لیں سب صفائیاں دینے میں لگے ہیں "ہم نے نہیں کیا ، ہم ملوث نہیں " بھارت نہ جانے ایسے کتنے ڈرامے کر چکا ہے ، اور ہمارے لوگوں کو ان 150 لوگوں کے مرنے کی تو فکر ہے مگر پاکستان کی 16 کڑوڑ عوام کی فکر نہیں جن کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ۔۔
اگر پاکستان اور اس کی عوام کی قیمت پر کوئی ان مرنے والوں سے ہمدردی کرتا ہے تو میں ان ہمدردوں میں ہرگز شامل نہیں ،
وسلام
 
Top