مجھے آپ کی بات سے اتفاق تو ہے لیکن پھر بھی لفظوں کے انتخاب میں احتیاط ہی برتنی چاہیے کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔
جی ضرور لفظوں کے انتخاب میں احتیاط برتنی چاہیے ۔۔اور شاید میں بھی غصہ کر جاتا اگر پاکستان کے لیے ایسے الفاظ استمعال کیے جاتے لیکن اتنی وضاحت کے بعد مجھے کوئی شکایت نہ ہوتی ۔۔
اب بات کہیں سیاسی ڈپلومیسی کی طرف تو نہیں جا رہی؟ :
عام بول چال میں اور روبرو کی آپسی گپ شپ میں بہت کچھ کہا جا سکتا ہے لیکن فورم پر کھلے عام لکھتے ہوئے احتیاط ضروری ہے۔ اردو نیوز میں جاوید چودھری کے تیکھے نکیلے کالم آتے ہیں آپ نے بھی پڑھے ہونگے لیکن جاوید صاحب نے کبھی بھی کسی غیرملک کی طرف اشارہ کر کے ایسا طنزیہ محاورہ چست نہیں کیا۔ ممکن ہے وہ اپنے دوستوں میں ایسا کہہ لیتے ہوں لیکن اوپنلی لکھنے میں وہ اپنے قلم پر ضرور گرفت رکھتے ہیں۔
جاوید چوہدری ، ان کا تو کام ہی لفظوں سے کھیلنا ہے تاہم ہم کم علموں کو اس معاملے میں تھوڑی سے رعایت دیجیے
میں سمجھ پایا ہوں کہ شاید آپ نے ہندوستان کی اس طرح سے مخالفت پہلی بار دیکھی ہے ، اور پاکستانیوں کی اکثریت اور ان سے اچھے روابط کی بنا پر آپ اس سلسلے میں حصہ لینا نہیں چاہتیں اس لیے آپ محتاط لفظوں میں اپنا غصہ اس بات پر نکال رہی ہیں ، یقین کیجیے آپ اپنی بات کے ساتھ یہاں آئیے دلیل دیجیے کسی قسم کی بد تہذیبی کیی نہ تو اجازت دی جائے اور نہ ہی ایسی کوئی جرات کرے گا ۔۔ اپنے وطن سے محبت ایک فطری عمل ہے لیکن یہاں بات صرف اس انتہا پسند ذہنیت کی ہو رہی ہے جو عناصر پاکستان میں بھی پائے جاتے ہیں جن پر اس دھاگے میں ہندوستان میڈیا اور حکومت کے مقابلے کہیں زیادہ سخت الفاظ میں تنقید کی جاتی ہے ۔۔ (بلکہ بقول خوشی کم از کم تنقید کرنا میرا خصوصی مشغلہ ہے
) ۔۔
یہاں ابھی ایک حیدرآبادی کولیگ سے اسی مسئلہ پر بات ہو رہی تھی اور کسی حد تک وہ میری اس بات سے متفق تھے کہ اس ڈرامے میں تین چیزیں حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے :
1۔۔ پاکستان کو مزید تنہا کرنا 2۔۔۔ حیدرآباد دکن کے مسلمانوں کے خلاف گجرات جیسے حالات پیدا کرنا اور "ہندو دہشت گردی" کے اس منظرنامے کو غائب کرنا جس کا ان دنوں ہندوستان میں خاصا چرچا تھا (کیونکہ حیدرآباد کے مسلم ہی پورے ہندوستان کے مسلمانوں کے مقابلے خوشحال اور پڑھے لکھے ہیں) 3۔۔۔ اسرائیلیوں کی ہلاکت سے اسلامی دنیا کے خلاف نفرت کو مزید ابھارنا (حالانکہ اس کی کوئی ضرورت نہیں۔۔)
جبکہ نیشنل ازم ایک بے تکی چیز ہے ۔۔یہ ایک قسم کی بیماری ہے بھائی ۔ ملک کی اہمیت تب ہی ہے جب وہ دین کے تابع ہو۔۔مجھے پاکستان اور پاکستانیوں سے محض اس لئے محبت ہے کیونکہ وہاں مسلماں بستے ہیں ۔۔بس ۔۔ورنہ کوئی دوسری وجہ نہیں۔۔
نیشنل ازم بری چیز نہیں اگر اعتدال پر قائم ہو ۔۔۔
وسلام