ممبئی میں مختلف مقامات پر فائرنگ، ہلاکتیں

بی بی سی، سی این این سمیت دیگر نیوز چینلز پر پاکستان کو اس قدر فوکس کیا جارہا ہے کہ دیکھ دیکھ کر گھبراہٹ ہونے لگی۔ بھارتی سیاستدان جب بیان شروع کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ابھی تحقیقات ہورہی ہیں اور اس وقت کسی پر الزام لگانا قبل از وقت ہوگا۔۔۔۔ لیکن۔۔۔۔ اور پھر اس لیکن کے بعد پاکستان کے خلاف زہر افشانیاں شروع ہوجاتی ہیں۔ وہ تو شکر ہے، سی این این پر لندن کنگز یونیورسٹی کے کوئی صاحب بیٹھے تھے، پاکستان کی صفائی میں انہوں نے کافی کچھ کہا۔ اللہ جانے، کیا ہونے والا ہے۔
 
زینب

محفلین
Quote=آبی ٹوکول;372202] لہذا یہ ایک مربوط اور جامع سازش بھی ہوسکتی ہے کہ جس میں کراچی کانام لیا جاریا ہے آپ کو یاد ہوگا پچھلے چند ماہ سے پاکستان کی ایک لسانی جماعت کہ رہنما باہر بیٹھ کر مسلسل یہی راگ الاپتے رہے کہ کراچی میں طالبائزیشن ہورہی ہے ۔ ۔ لہزا لازمی امر ہے کہ اس قسم کہ پروپگینڈہ کا فائدہ ان بیرونی طاقتوں کو پہنچتا ہے جو کہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ۔ ۔ ۔اور اب ایسا کھل کر کہا جارہا ہے کہ ممبئی میں دہشت گردی کراچی سے کروائی گئی ۔ ۔ ۔[/quote]

اور اس نام نہاد لیڈر کاکوئی بیان ہی نہیں آیا ورنہ پاکستان میں‌کوئی چڑیا مر جائے تو ٹی وی چینلز پے اس کے ہمدردانہ بیانات کی پٹی چلنے لگتی ہے۔اب جبکہ انڈین نیوز اینکر پاکستان پے پم گرانے کی بات کرتے ہی تو یہ لیڈڑ صاحب بغل میں سر دیے چھپے بیٹحے ہیں
 
جہانزیب

محفلین
کیا بھارت کی اپنی ایجنسیاں‌ نہیں‌ جو آئی ایس آئی تحقیقات کرے ۔ اس کا بل تو پاکستانی عوام کو ہی پڑے گا ۔
 
زینب

محفلین
اپنی سیکیورٹی کی ناکامی کو پاکستان پے ڈالنا بھارت کا پرانا وتیرہ ہے ۔۔دیکھیں ایک مجاہد پچھلے 10 ماہ سے تاج میں نوکری کر رہا تھا۔۔۔ایک موتر بوٹ‌کراچی سے اسلحہ سے لیس آئی انڈیا گیٹ پے اتر گئی پھر ان لوگوں‌کے پاس سفری دستاویزات بھی نکل آیئں۔جب یہ لوگ آئے ہی غیر قانونی راستے سے تھے تو یہ لوگ پاسپورٹ‌وغیرہ کا کیا کریں گے۔پھر کہا کسی پاکستانی شپ نے انہیں‌آدھے راستے تک اتارا کہ موٹر بوٹ کراچی سے آنہیں سکتی۔۔۔۔۔۔۔یہاں دکن مجاہدین کا زکر ہی نہیں کیا جا رہا۔۔۔سب سے بڑی اور قابل غور بات کہ۔ہمنت کرکرے کا قتل ایک ٹارگٹ‌کلنگ لگتی ہے ۔وہ تاج کے باہر اتا ہے مببئی میں‌کسی اور مقام پے بلاسٹ کی خبر ملتی ہے وہ اسی وقت وہاں پہنچتا ہے اور نتہائی قریب سے اسے کوئی گولی مار دیتا ہے۔کیا وہ بلاسٹ‌کرنے والے لوگ بلاسٹ‌کرنے کے بعد وہاں اس کا انتظار کر رہے تھے کہ ائے ہمیں‌پکڑے یا ہم انہیں ماریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ہمنت کرکرے نے سمجھوتہ ایکسپریس کے زمہ داروں کو پکڑا تھا اس نے یہ کلیر کیا تھا کہ اس میں‌ہندو انتہا پسند اور انٍڈین آرمی کا ایک ریٹائرڈ جنرل ملوث ہے۔۔۔۔۔اسی لیے بال ٹھاکرے بی جے پی وغیرہ اس کے خلاف تھی اور اسے قتل کی دھمکیاں‌دے رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔نو پرابلم پاکستانیوں دشمن کا کام ہی پراپوگنڈا کرنا ہوتا ہے بدنام کرنا ہوتا ہے۔۔۔ہم بھی ہمت والے ہیں ایسی کی تیسی ان کی۔۔۔۔۔۔۔ایسا بھی اندھیر نہیں کہ کوئی آئے اور آ کے پاکستان کو ختم کر دے اور ہم سوئے رہیں
 
زینب

محفلین
بھئی بے نظیر کے بعد لگتا ہے زینب سیاست میں‌ آئے گی ۔۔

پھر تو میرا حال بھی بی بی جیسا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہہا

رات گئے آئی ایس آئی کے ڈی جی کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ تبدیل ہوگیا ہے۔ اب آئی ایس آئی کا کوئی نمائندہ جائے گا۔

کیوں‌جائے ہمارا ڈی جی انڈیا۔وہ کوئی انڈیا کا ملازم ہے کہ منموہن بلائے اور وہ دوڑا دوڑا ہاضری دے دے۔اچھا ہوا گیلانی کی پریس ریلیز کے بعد ہی کہ آئی ایس آئی کے ڈی جی جایئں گے انڈیا۔۔۔۔ پاکستانی میڈیا میں گیلانی کی چھترول ہو گئی اور اسے فیصلہ بدلنا پڑا ۔۔۔
 
پھر تو میرا حال بھی بی بی جیسا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہہا

خدا نہ کرے :( ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔

کیوں‌جائے ہمارا ڈی جی انڈیا۔وہ کوئی انڈیا کا ملازم ہے کہ منموہن بلائے اور وہ دوڑا دوڑا ہاضری دے دے۔اچھا ہوا گیلانی کی پریس ریلیز کے بعد ہی کہ آئی ایس آئی کے ڈی جی جایئں گے انڈیا۔۔۔۔ پاکستانی میڈیا میں گیلانی کی چھترول ہو گئی اور اسے فیصلہ بدلنا پڑا ۔۔۔
سوال تو یہ بھی اٹھا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی تحقیقات میں مدد کے لیے جائے گا یا اس سے تحقیقات ہوں گی؟؟ :) لیکن بہرحال، سابق سربراہ آئی ایس آئی، اسد درانی نے بتایا کہ 2002ء میں انڈیا کے ساتھ ہمارا معاہدہ تھا کہ ایسی کسی دہشت گردی کے واقعہ پر دونوں ممالک مشترکہ تحقیقات یا معاونت کریں گے ایک دوسرے کی۔۔۔ لیکن ڈی جی کی پوسٹ ایک سیاسی حیثیت بھی رکھتی ہے اس لیے اسے بھیجنے کی مخالفت کی گئی۔ خیر، دیکھتے ہیں۔۔۔ تان کہاں جاکر ٹوٹتی ہے۔
 
عندلیب

محفلین
میرا خیال ہے کہ سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہئے کہ اردو محفل پر ہر ملک سے لوگ آتے ہیں۔ اردو اور اسلام کے حوالے سے بےشک ہمخیالی ہے لیکن ہر ملک کے پاشندے کو اپنا وطن پیارا ہی لگتا ہے ، یہ انسانی نفسیات ہے۔
دنیا کے ہر عام آدمی کو اپنا ملک عزیز ہوتا ہے ،مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ دوسروں کے جذبات کو یکسر نظر انداز کر دیں اور اس حد تک آگے نکل جائیں کہ آگے والے کا صبر کا پیمانہ جھلک جائے۔
"گدھے کا پیار دولتی" جیسا محاورہ چست کرنا ۔۔۔۔ کیا یہ فریق مخالف کی توہین میں شمار نہیں ہوتا؟ اظہارِ اختلاف کے کئی مناسب طریقے ہو سکتے ہیں لیکن اس طرح توہین آمیز جملوں کے استعمال کے ذریعے پڑوسی ملک کو "گدھا" قرار دینا ، یہ دانشوری ہے یا انتہا پسندی؟
اگر ہم بھی پاکستان کے کئی خلاف اسلام اور خلاف انسانیت واقعات کو لے کر جملے چست کرنا شروع کر دیں تو آپ خاموش بیٹھیں گے؟؟
سیاست کو خودغرض سیاستدانوں کے لیے ہی رہنے دیں۔ آج کے سیاستداں کا نہ مذہب ہوتا ہے نہ ملک۔
اپنے ملک کے سیاسی حالات ، اس ملک کے عوام ہی بہتر جانتے ہیں، صرف میڈیا کے سہارے تکا بازی کرنی ہو تو وہی کیا جا سکتا ہے جیسے ہندوستان میں دھماکہ ہو تو یہاں کے سیاستداں "آئی-ایس-آئی" کا نام لینا شروع کر دیتے اور پاکستان میں دھماکہ ہو تو وہاں والے "راء" کا۔
اور سیاست کے اس گندے کھیل میں عام آدمی اگر پتھر پھینکے تو اس کے ہی کپڑے خراب ہوں گے۔ ممالک کی سطح یا عوامی سطح پر کوئی سدھار قطعاً نہیں آئے گا بلکہ ایک دوسرے کے خلاف سوچوں میں بگاڑ ہی پیدا ہوگا۔
 
طالوت

محفلین
میرا خیال ہے کہ سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہئے کہ اردو محفل پر ہر ملک سے لوگ آتے ہیں۔ اردو اور اسلام کے حوالے سے بےشک ہمخیالی ہے لیکن ہر ملک کے پاشندے کو اپنا وطن پیارا ہی لگتا ہے ، یہ انسانی نفسیات ہے۔
دنیا کے ہر عام آدمی کو اپنا ملک عزیز ہوتا ہے ،مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ دوسروں کے جذبات کو یکسر نظر انداز کر دیں اور اس حد تک آگے نکل جائیں کہ آگے والے کا صبر کا پیمانہ جھلک جائے۔
"گدھے کا پیار دولتی" جیسا محاورہ چست کرنا ۔۔۔۔ کیا یہ فریق مخالف کی توہین میں شمار نہیں ہوتا؟ اظہارِ اختلاف کے کئی مناسب طریقے ہو سکتے ہیں لیکن اس طرح توہین آمیز جملوں کے استعمال کے ذریعے پڑوسی ملک کو "گدھا" قرار دینا ، یہ دانشوری ہے یا انتہا پسندی؟
عندلیب ! ہماری تو ساری سرکار ہی ایک کے بعد ایک بڑے گدھوں پر مشتمل ہے ، جو بوجھ تو اٹھاتے جا رہے ہیں مگر ذرا بھی چوں چراں نہیں کرتے ۔۔۔۔۔ (امید ہے آپ سمجھ گئی ہوں گی)
وسلام
 
عندلیب

محفلین
عندلیب ! ہماری تو ساری سرکار ہی ایک کے بعد ایک بڑے گدھوں پر مشتمل ہے ، جو بوجھ تو اٹھاتے جا رہے ہیں مگر ذرا بھی چوں چراں نہیں کرتے ۔۔۔۔۔ (امید ہے آپ سمجھ گئی ہوں گی)
وسلام
;)اب تو میں اس کو آپ کی غیر جانبدار" دانشوری " سمجھوں گی ۔
 
طالوت

محفلین
آپ اب بھی نہیں سمجھیں ، خیر ! میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ یہ اردو بول چال کے عام محاورے ہیں ، ان پر اتنا غصہ نہیں کرنا چاہیے ۔۔ اسے میری غیر جانبدار دانشوری سے تعبیر مت کیجیے کہ میں چاہ کر بھی کبھی بھی مکمل طور پر غیر جانبدار نہیں ہو سکتا کہ میرے اندر نیشنل ازم کے جراثیم خاصی تعداد میں پائے جاتے ہیں ۔۔
مجھے یاد ہے کہ ایک بار میں نے "سعودی گَدھوں" کہا تھا جسے ابو شامل "سعودی گِدھوں" سمجھے تھے اور ایسی بے نقط سنائی تھیں کہ پہلے تو میں حیران رہ گیا ، پھر وضاحت کی کہ بھئی کسی کے بے وقوفی کے کام پر گدھا کہنا اردو میں ایک عام سی بات ہے ، لیکن وہ تو مردار خور گِدھ سمجھ بیٹھے تھے ۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے آپ کی بات سے اتفاق تو ہے لیکن پھر بھی لفظوں کے انتخاب میں احتیاط ہی برتنی چاہیے کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔
 
اب بات کہیں سیاسی ڈپلومیسی کی طرف تو نہیں جا رہی؟ :
عام بول چال میں اور روبرو کی آپسی گپ شپ میں بہت کچھ کہا جا سکتا ہے لیکن فورم پر کھلے عام لکھتے ہوئے احتیاط ضروری ہے۔ اردو نیوز میں جاوید چودھری کے تیکھے نکیلے کالم آتے ہیں آپ نے بھی پڑھے ہونگے لیکن جاوید صاحب نے کبھی بھی کسی غیرملک کی طرف اشارہ کر کے ایسا طنزیہ محاورہ چست نہیں کیا۔ ممکن ہے وہ اپنے دوستوں میں ایسا کہہ لیتے ہوں لیکن اوپنلی لکھنے میں وہ اپنے قلم پر ضرور گرفت رکھتے ہیں۔
 
جبکہ نیشنل ازم ایک بے تکی چیز ہے ۔۔یہ ایک قسم کی بیماری ہے بھائی ۔ ملک کی اہمیت تب ہی ہے جب وہ دین کے تابع ہو۔۔مجھے پاکستان اور پاکستانیوں‌ سے محض اس لئے محبت ہے کیونکہ وہاں مسلماں بستے ہیں‌ ۔۔بس ۔۔ورنہ کوئی دوسری وجہ نہیں‌۔۔
 
طالوت

محفلین
مجھے آپ کی بات سے اتفاق تو ہے لیکن پھر بھی لفظوں کے انتخاب میں احتیاط ہی برتنی چاہیے کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔
جی ضرور لفظوں کے انتخاب میں احتیاط برتنی چاہیے ۔۔اور شاید میں بھی غصہ کر جاتا اگر پاکستان کے لیے ایسے الفاظ استمعال کیے جاتے لیکن اتنی وضاحت کے بعد مجھے کوئی شکایت نہ ہوتی ۔۔
اب بات کہیں سیاسی ڈپلومیسی کی طرف تو نہیں جا رہی؟ :
عام بول چال میں اور روبرو کی آپسی گپ شپ میں بہت کچھ کہا جا سکتا ہے لیکن فورم پر کھلے عام لکھتے ہوئے احتیاط ضروری ہے۔ اردو نیوز میں جاوید چودھری کے تیکھے نکیلے کالم آتے ہیں آپ نے بھی پڑھے ہونگے لیکن جاوید صاحب نے کبھی بھی کسی غیرملک کی طرف اشارہ کر کے ایسا طنزیہ محاورہ چست نہیں کیا۔ ممکن ہے وہ اپنے دوستوں میں ایسا کہہ لیتے ہوں لیکن اوپنلی لکھنے میں وہ اپنے قلم پر ضرور گرفت رکھتے ہیں۔
جاوید چوہدری ، ان کا تو کام ہی لفظوں سے کھیلنا ہے تاہم ہم کم علموں کو اس معاملے میں تھوڑی سے رعایت دیجیے :) میں سمجھ پایا ہوں کہ شاید آپ نے ہندوستان کی اس طرح سے مخالفت پہلی بار دیکھی ہے ، اور پاکستانیوں کی اکثریت اور ان سے اچھے روابط کی بنا پر آپ اس سلسلے میں حصہ لینا نہیں چاہتیں اس لیے آپ محتاط لفظوں میں اپنا غصہ اس بات پر نکال رہی ہیں ، یقین کیجیے آپ اپنی بات کے ساتھ یہاں آئیے دلیل دیجیے کسی قسم کی بد تہذیبی کیی نہ تو اجازت دی جائے اور نہ ہی ایسی کوئی جرات کرے گا ۔۔ اپنے وطن سے محبت ایک فطری عمل ہے لیکن یہاں بات صرف اس انتہا پسند ذہنیت کی ہو رہی ہے جو عناصر پاکستان میں بھی پائے جاتے ہیں جن پر اس دھاگے میں ہندوستان میڈیا اور حکومت کے مقابلے کہیں زیادہ سخت الفاظ میں تنقید کی جاتی ہے ۔۔ (بلکہ بقول خوشی کم از کم تنقید کرنا میرا خصوصی مشغلہ ہے:hatoff:) ۔۔
یہاں ابھی ایک حیدرآبادی کولیگ سے اسی مسئلہ پر بات ہو رہی تھی اور کسی حد تک وہ میری اس بات سے متفق تھے کہ اس ڈرامے میں تین چیزیں حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے :
1۔۔ پاکستان کو مزید تنہا کرنا 2۔۔۔ حیدرآباد دکن کے مسلمانوں کے خلاف گجرات جیسے حالات پیدا کرنا اور "ہندو دہشت گردی" کے اس منظرنامے کو غائب کرنا جس کا ان دنوں ہندوستان میں خاصا چرچا تھا (کیونکہ حیدرآباد کے مسلم ہی پورے ہندوستان کے مسلمانوں کے مقابلے خوشحال اور پڑھے لکھے ہیں) 3۔۔۔ اسرائیلیوں کی ہلاکت سے اسلامی دنیا کے خلاف نفرت کو مزید ابھارنا (حالانکہ اس کی کوئی ضرورت نہیں۔۔)
جبکہ نیشنل ازم ایک بے تکی چیز ہے ۔۔یہ ایک قسم کی بیماری ہے بھائی ۔ ملک کی اہمیت تب ہی ہے جب وہ دین کے تابع ہو۔۔مجھے پاکستان اور پاکستانیوں‌ سے محض اس لئے محبت ہے کیونکہ وہاں مسلماں بستے ہیں‌ ۔۔بس ۔۔ورنہ کوئی دوسری وجہ نہیں‌۔۔
نیشنل ازم بری چیز نہیں اگر اعتدال پر قائم ہو ۔۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
پھر تو میرا حال بھی بی بی جیسا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔
کیوں‌جائے ہمارا ڈی جی انڈیا۔وہ کوئی انڈیا کا ملازم ہے کہ منموہن بلائے اور وہ دوڑا دوڑا ہاضری دے دے۔اچھا ہوا گیلانی کی پریس ریلیز کے بعد ہی کہ آئی ایس آئی کے ڈی جی جایئں گے انڈیا۔۔۔۔ پاکستانی میڈیا میں گیلانی کی چھترول ہو گئی اور اسے فیصلہ بدلنا پڑا ۔۔۔
آپ اتنی خوش نہ ہوں وہ شہیدوں کی کوئی اور ہی بستی ہے جہاں آپ کا جانا تو دور کوئی جھانکنے بھی نہ دے ۔۔۔

اجی بلایا ہے تو حکم نہیں دیا درخواست کی ہے کہ حضور تشریف لائیے ، دہشت گردوں سے کراچی کے اخبار ، پاکستانی پاسپورٹوں کے علاوہ "ماموں پان شاپ" کے پان بھی نکلے ہیں ، میں سوچتا ہوں کہ کیوں نہ آپ کو بھیج دیا جائے تاکہ یہ روز روز کی چوں چوں چاں چاں ہی ختم ہو۔۔:)
وسلام
 
نیشنل ازم بری چیز نہیں اگر اعتدال پر قائم ہو ۔۔۔
وسلام

میرے اندر نیشنل ازم کے جراثیم خاصی تعداد میں پائے جاتے ہیں ۔۔

اس جملے میں مجھے اعتدال نظر نہیں‌ آیا۔۔اسی لئے کہا تھا بھائی ۔۔ورنہ فطری محبت تو ہوتی ہی ہے اپنے ملک سے وطن سے ۔۔پر دین اسلام سے محبت ان تمام محبتوں‌ پر غالب آجاتی ہے ۔۔اور آجانی چاہئے ۔۔تب ہی ہم اپنے آپ کو مسلمان کہنے میں‌ حق بجانب ہونگے۔۔
 
عندلیب

محفلین
جاوید چوہدری ، ان کا تو کام ہی لفظوں سے کھیلنا ہے تاہم ہم کم علموں کو اس معاملے میں تھوڑی سے رعایت دیجیے میں سمجھ پایا ہوں کہ شاید آپ نے ہندوستان کی اس طرح سے مخالفت پہلی بار دیکھی ہے ، اور پاکستانیوں کی اکثریت اور ان سے اچھے روابط کی بنا پر آپ اس سلسلے میں حصہ لینا نہیں چاہتیں اس لیے آپ محتاط لفظوں میں اپنا غصہ اس بات پر نکال رہی ہیں ، یقین کیجیے آپ اپنی بات کے ساتھ یہاں آئیے دلیل دیجیے کسی قسم کی بد تہذیبی کیی نہ تو اجازت دی جائے اور نہ ہی ایسی کوئی جرات کرے گا ۔۔ اپنے وطن سے محبت ایک فطری عمل ہے لیکن یہاں بات صرف اس انتہا پسند ذہنیت کی ہو رہی ہے جو عناصر پاکستان میں بھی پائے جاتے ہیں جن پر اس دھاگے میں ہندوستان میڈیا اور حکومت کے مقابلے کہیں زیادہ سخت الفاظ میں تنقید کی جاتی ہے ۔۔ (بلکہ بقول خوشی کم از کم تنقید کرنا میرا خصوصی مشغلہ ہے) ۔۔
یہاں ابھی ایک حیدرآبادی کولیگ سے اسی مسئلہ پر بات ہو رہی تھی اور کسی حد تک وہ میری اس بات سے متفق تھے کہ اس ڈرامے میں تین چیزیں حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے :
1۔۔ پاکستان کو مزید تنہا کرنا 2۔۔۔ حیدرآباد دکن کے مسلمانوں کے خلاف گجرات جیسے حالات پیدا کرنا اور "ہندو دہشت گردی" کے اس منظرنامے کو غائب کرنا جس کا ان دنوں ہندوستان میں خاصا چرچا تھا (کیونکہ حیدرآباد کے مسلم ہی پورے ہندوستان کے مسلمانوں کے مقابلے خوشحال اور پڑھے لکھے ہیں) 3۔۔۔ اسرائیلیوں کی ہلاکت سے اسلامی دنیا کے خلاف نفرت کو مزید ابھارنا (حالانکہ اس کی کوئی ضرورت نہیں۔۔
ظاہر ہے میں اس قسم کی بحث کو لاحاصل سمجھتی ہوں ۔۔۔۔ لیکن میری نظر میں آپ ایک اہم بات یہ بھول رہے ہیں کہ میڈیا کے سہارے نظریات بنانا اور ہوتا ہے اور خود اس جگہ رہ کر تجربہ و مشاہدہ حاصل کرنا اور۔‬‬
 
Top