منتخب اشعار برائے بیت بازی!

سیفی

محفلین
سلام دوستاں !!

بڑی اچھی چوپال بنائی ہے نبیل بھائی نے۔۔۔۔۔ابتدا میں کرتا ہوں۔۔۔۔

وہ وقت بھی دیکھے ہیں تاریخ کی گھڑیوں نے
لمحوں نے خطا کی صدیوں نے سزا پائی
 

منہاجین

محفلین
نہ کر نہیں نہیں

نہ کر نہیں نہیں، یہ وقت نہیں نہیں کا
تیری اِس نہیں نے مجھے چھوڑا نہیں کہیں کا
 

منہاجین

محفلین
دھاندلی منع ہے۔

شارق بھائی! یہ دھاندلی نہیں چلے گی۔ پہلے آپ نے کوئی اور شعر لکھا، اور جتنی دیر میں میں جواب لایا آپ نے اُسے تبدیل کر دیا۔ بہت بری بات ہے یہ تو۔ :x

- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
موصوف کا پہلا شعر یہ تھا:

نہ چھیڑ اے نکہتِ بادِ بہاری راہ لگ اپنی
تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں
 
دھاندلی

واقعی دھاندلی تو ہوگئی۔ یہ نہیں پتہ تھا آپ شعر کے انتظار میں ہوں گے۔ چلیں میں پرانی پوسٹ بحال کردیتا ہوں۔
 

طاہر اقبال

محفلین
اسلام عليکم دوستو
يہ ميرا يہاں پہلا پيغام ہے۔ اور ميں نے آج ہي اپني رجسٹريشن کروائي ہے اور ميں آپ کو مبارک باد دينا چاہتا ھوں کہ آپ لوگوں نے اتني اچھي سائٹ ترتيب دي ہے۔اللہ آپ کو خوش رکھے۔
تو مجھے آخري شعر کے مطابق "ا" سے شعر کا آغاز کرنا ہے۔

اگر کج رو ہے انجم، آسماں تيرا ھے يا ميرا؟
مجھے فکر جہاں کيوں ہو، جہاں تيرا ھے يا ميرا؟
اسے صبح ازل انکار کي جرات ہوئ کيوں کر
مجھے معلوم کيا؟ وہ رازداں تيرا ہے يا ميرا؟
محمد بھي تيرا ، جبرائيل بھي ، قرآن بھي تيرا
مگر يہ حرفِ شيريں ترجماں تيرا ہے يا ميرا؟

شکريہ
 

جہانزیب

محفلین
اوہ نبیل بھائی اور باقی احباب میں معذرت خواہ ہوں الف سے شعر حاضر خدمت ہے۔۔۔
آج تو وہ بھی کچھ خاموش سا تھا
میں نے اس سے کوئی بات نا کی
 

سیفی

محفلین
بھئی “م“ پہ آکے گل مک گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مقابلے کی ضد جو ٹھہری تو آؤ فیصلہ کرلیں
ہم نے کئی بار زمانے کا بھرم توڑا ہے
 
وہ ہاتھوں میں پھول وہ بند کتابیں
وہ تیر مسکرہٹیں وہ پیار کی باتیں
وہ محبت کے دن چاہت کی شامیں
یاد کرو روشن دن وہ چاندنی راتیں
 

منہاجین

محفلین
چاہت میں۔۔۔

چاہت میں کیا دنیاداری، عشق میں کیسی مجبوری
لوگوں کا کیا سمجھانے دو، اُن کی اپنی مجبوری
 
Top