منتخب اشعار برائے بیت بازی!

منہاجین

محفلین
یہ نہ تھی ہماری قسمت

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا
اگر اور جیتے رہتے یہی اِنتظار ہوتا
 
ثناءاللہ

محفلین
یہ سحر جو کبھی فردا ہے کبھی ہے امروز
نہیں معلوم کہ ہوتی ہے کہاں سے پیدا
وہ سحر جس سے لرزتا ہے شبستان وجود
ہوتی ہے بندہ مومن کی اذاں سے پیدا
 
منہاجین

محفلین
یا رب وہ نہ سمجھے ہیں ۔۔۔

یا رب وہ نہ سمجھے ہیں، نہ سمجھیں گے مِری بات
دے اور دِل اُن کو جو نہ دے مجھ کو زباں اور
 
جہانزیب

محفلین
روداد محبت کيا کہيے کچھ ياد رہي کچھ بھول گئے
دو دن کي مسرت کيا کہيے کچھ ياد رہي کچھ بھول گئے
 
منہاجین

محفلین
شعر کی گرمی

یاں تو اِک مِصرع سے پہلو میں نکل جاتا ہے دل
شعر کی گرمی سے کیا واں بھی پِگھل جاتا ہے دل
 
الف عین

لائبریرین
بھائی یہاں بھی بہت سے اشعار چل رہے ہیں جن کے اوزان خطا ہیں بقول شارق مستقیم۔ بہر حال تصحیح کرنے کی بجائے شعر عرض ہے:
لو وہ بھی کہتے ہیں کہ یہ بے ننگ و نام ہے
یہ جانتا تو آگ لگاتا نہ گھر کو میں
 
یہ جانتا اگر

اعجاز اختر نے کہا:
بھائی یہاں بھی بہت سے اشعار چل رہے ہیں جن کے اوزان خطا ہیں بقول شارق مستقیم۔ بہر حال تصحیح کرنے کی بجائے شعر عرض ہے:
لو وہ بھی کہتے ہیں کہ یہ بے ننگ و نام ہے
یہ جانتا تو آگ لگاتا نہ گھر کو میں

غالب نے صرف لٹایا تھا، آپ نے تو آگ ہی لگا دی۔

لو وہ بھی کہتے ہیں کہ یہ بے ننگ و نام ہے
یہ جانتا اگر، تو لٹاتا نہ گھر کو میں
 
Top