رہا گردشوں میں ہر دم میرے عشق کا ستارہ کبھی ڈگمگائی کشتی کبھی کھو گیا کنارہ
شمشاد لائبریرین دسمبر 29، 2005 #301 رہا گردشوں میں ہر دم میرے عشق کا ستارہ کبھی ڈگمگائی کشتی کبھی کھو گیا کنارہ
الف نظامی لائبریرین دسمبر 29، 2005 #302 ہے مرے باغِ سخن کے لیے تو بادِ بہار میرے بیتاب تخیل کو دیا تو نے قرار
ماوراء محفلین دسمبر 29، 2005 #303 رات یوں دل میں تیری کھوئی ہوئی یاد آئی جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آئی
فریب محفلین دسمبر 29، 2005 #304 یہ مقتضائے رابطہءِ حُسن و عشق تھا ہم بدگماں اِدھر، وہ اُدھر بدگماں رہے
شمشاد لائبریرین دسمبر 29، 2005 #305 یاد کیا دستِ ہنر ہے کہ سنوارتا گیا میں اسکو سوچا تو اُسے یاد ہی کرتا گیا میں (پیرزادہ قاسم)
افتخار راجہ محفلین دسمبر 29، 2005 #306 نہ جانے مقدر کے سمندر میں کس کو کیا ملے کسی کو فقط سیپ ملےکسی کو گوہر ہویدا ملے
الف عین لائبریرین دسمبر 30، 2005 #307 یہ کشت غم ہے خدایا پری بھری رکھنا جہاں بھی جائے نظر، سبز ہی نظر آئے
MANSOOR REYAAN محفلین دسمبر 30، 2005 #308 یا رب ہجوم درد کو دے اور وسعتیں دامن تو کیا ابھی میری آنکھیں بھی نم نہیں ۔۔۔ ن۔۔۔۔
شمشاد لائبریرین دسمبر 30، 2005 #309 نہیں رہی اب جنوں کی زنجیر پر وہ پہلی اجارہ داری گرفت کرتے ہیں کرنے والے خرد پہ دیوانہ پن سے پہلے (فیض احمد فیض)
نہیں رہی اب جنوں کی زنجیر پر وہ پہلی اجارہ داری گرفت کرتے ہیں کرنے والے خرد پہ دیوانہ پن سے پہلے (فیض احمد فیض)
الف نظامی لائبریرین دسمبر 30، 2005 #310 یہ زائرانِ حریمِ مغرب ہزار رہبر بنیں ہمارے ہمیں بھلا ان سے واسطہ کیا جو تجھ سے ناآشنا رہے ہیں
ت تیشہ محفلین دسمبر 30، 2005 #312 نفع تو خیر، محبت میں تجھے کیا ہوگا؟ بس خسارے ہی کا امکان تجھے سوچنا ہے ،
فریب محفلین دسمبر 30، 2005 #313 یہ مسائلِ تصوف ! یہ ترا بیان غالب تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
شمشاد لائبریرین دسمبر 30، 2005 #314 بوچھی صاحبہ آپکو حرف ‘ی‘ سے شعر دینا تھا مگر آپ نے ‘ن‘ سے شعر دیا ہے - آنگن میں گھنے پیڑ کے نیچے تیری یادیں میلہ سا لگا دیتی ہیں ، اچھا نہیں کرتیں
بوچھی صاحبہ آپکو حرف ‘ی‘ سے شعر دینا تھا مگر آپ نے ‘ن‘ سے شعر دیا ہے - آنگن میں گھنے پیڑ کے نیچے تیری یادیں میلہ سا لگا دیتی ہیں ، اچھا نہیں کرتیں
فریب محفلین دسمبر 30، 2005 #315 نہ تھا کچھ تو خدا تھا، کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتے میں تو کیا ہوتا
شمشاد لائبریرین دسمبر 30، 2005 #316 جناب دوسرا مصرا گڑبڑ ہے - اندھیرے میں تھے جب تلک زمانہ سازگار تھا چراغ کیا جلا دیا ، ہوا ہی اور ہو گئی
جناب دوسرا مصرا گڑبڑ ہے - اندھیرے میں تھے جب تلک زمانہ سازگار تھا چراغ کیا جلا دیا ، ہوا ہی اور ہو گئی
ت تیشہ محفلین جنوری 3، 2006 #317 یہ کیکٹس کہ جیسے مسافر ہوں دور کے یہ ریگ زار زیرِقدیم ، رات اور چاند ، کہنے کو تیرے پاس، نہ سننے کی مجھکو تاب چپ چاپ کنجِ ِگل میں ہیں ہم، رات اور چاند، ‘د،
یہ کیکٹس کہ جیسے مسافر ہوں دور کے یہ ریگ زار زیرِقدیم ، رات اور چاند ، کہنے کو تیرے پاس، نہ سننے کی مجھکو تاب چپ چاپ کنجِ ِگل میں ہیں ہم، رات اور چاند، ‘د،
شمشاد لائبریرین جنوری 3، 2006 #318 داغ دنیا نے دیئے، زخم زمانے سے ملے ہم کو یہ تحفے تمہیں دوست بنانے سے ملے (کیف بھوپالی)
شمشاد لائبریرین جنوری 4، 2006 #319 کیا بات ہے اس تھریڈ پر کوئی آ ہی نہیں رہا۔ یارو کسی قاتل سے کبھی پیار نہ مانگو اپنے ہی گلے کے لیئے تلوار نہ مانگو گِر جاو گےاپنے مسیحا کی نظر سے مر کر بھی علاجِ دلِ بیمار نہ مانگو (قتیل شفائی)
کیا بات ہے اس تھریڈ پر کوئی آ ہی نہیں رہا۔ یارو کسی قاتل سے کبھی پیار نہ مانگو اپنے ہی گلے کے لیئے تلوار نہ مانگو گِر جاو گےاپنے مسیحا کی نظر سے مر کر بھی علاجِ دلِ بیمار نہ مانگو (قتیل شفائی)
ت تیشہ محفلین جنوری 4، 2006 #320 و‘ وہ اور دل فریب سا، پیارہ سا ہوگیا اسکا حال جب سے ہمارا سا ہوگیا نزدیک تھا تو جیسے دریچے کا چاند تھا وہ دور کیا ہوا کہ ستارہ سا ہوگیا ،
و‘ وہ اور دل فریب سا، پیارہ سا ہوگیا اسکا حال جب سے ہمارا سا ہوگیا نزدیک تھا تو جیسے دریچے کا چاند تھا وہ دور کیا ہوا کہ ستارہ سا ہوگیا ،