منتخب اشعار برائے بیت بازی!

الف نظامی

لائبریرین
انہی کے انوار سے یہ کہکشاں روشن ہوئی
کرم کا ابرِ گوہر میرا نبی سلطان ہے
اُن کا ذکر تو ہے عاصم کے لیے سرمایہ حیات
نکہت و نور کا پیکر میرا نبی سلطان ہے
 

فریب

محفلین
یہ ناز بے رخی دیکھو کہ بزم غیر میں گویا
شناسا ہوں نہ میں اُن کا نہ ہیں وہ آشنا مجھ سے
 

MANSOOR REYAAN

محفلین
یہ نشست کیا ھے راہ میں ‘ترے ذوق عشق کو کیا ھوا
ابھی چند کانٹے چبھے نہیں کہ سب ارادے بدل گےء ۔۔
۔۔۔۔ پھر۔۔ ی۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آ بھی جاو کہ زندگی کم ہے
تم نہیں ہو تو ہر خوشی کم ہے

وعدہ کر کے یہ کون آیا نہیں
شھر میں آج روشنی کم ہے
(یمینی داس)
 

الف عین

لائبریرین
یا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے
جو روح کو تڑپا دے جو قلب کو گرما دے۔
یا نعیم اختر یہ شعر دے چکے ہیں جو غالباً اقبال کے حافظ ہیں۔
 
Top