منتخب اشعار برائے بیت بازی!

حجاب

محفلین
یہی انداز ہے میرا سمندر فتح کرنے کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری کاغذ کی کشتی میں کئی جگنو بھی ہوتے ہیں
 

حجاب

محفلین
تم آگئے ہو تو کیوں انتظارِ شام کریں
کہو تو کیوں نہ ابھی سے کچھ اہتمام کریں
جدا ہوئے ہیں بہت لوگ ایک تم بھی سہی
اب اتنی سی بات پر کیا زندگی حرام کریں۔
 

تیشہ

محفلین
نہ سوال ِ وصل، نہ غرض ِ غم ،نہ حکایتیں نہ شکایتیں ۔ ۔
تیرے عہد میں دلِ ِزار کے سب ہی اختیار چلے گئے ۔
 

حجاب

محفلین
یہ تو سچ ہے چپ رہنے سے پاگل پن بڑھ جاتا ہے
لیکن پتھر کے شہر میں آخر کس سے بات کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
ذرا مختلف ردیفوں کے اشعار ڈھونڈھ رہا ہوں۔
ناکامیوں کا منہہ تو کبھی دیکھنا ہی تھا
وہ بھی تو آندھیوں میں جلانے چلا چراغ
حیات لکھنوی
 

الف عین

لائبریرین
کیا ہوا بھئ، غ نے دھوکا دے دیا کیا؟ غالب کے مقطعوں میں ہی اشعار ممکن تھے۔ لیکن میں مقطعے کی جگہ یہ پیش کرتا ہوں۔
غنچہ پھر لگا کھلنے، آج ہم نے اپنا دل
خوں کیا ہوا دیکھا، گم کیا ہوا پایا
غالب
 

حجاب

محفلین
ادب کی حد میں ہوں بے ادب نہیں ہوتا
تمہارا تذ کرہ اب روزو شب نہیں ہوتا
کبھی کبھی تو چھلک پڑتی ہیں یونہی آنکھیں
اداس ہونے کا کوئی بھی سبب نہیں ہوتا
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


یہی ہے ناں تمہیں ہم سے بچھڑ جانے کی جلدی ہے
کبھی ملنا تمہارے مسئلے کا حل نکالیں گے !
ابھی تو پاؤں کے نیچے زمیں محسوس ہوتی ہے
جہاں پہ ختم ہو جائے وہیں پہ گھر بنا لیں گے !


 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید شگفتہ یہاں:
یہ تو کہو کبھی عشق کیا ہے ؟ جگ میں ہوئے ہو رُسوا بھی؟
اس کے سِوا ہم کُچھ بھی نہ پوچھیں، باقی بات فضول میاں
ابنِ انشاء
 

تیشہ

محفلین
:) ہاں شگفتہ کو ادھر دیکھ کر مجھے بھی بہت اچھا لگا ، خوشی ہوئی ،


نقش دیوار ہوئی میں یا تو
بن گیا ہے کوئی چہرہ گھر میں ، ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز اختر صاحب اور بوچھی بہت شکریہ !




نہ کہ یہ تیر و تبر مجھ پہ چلائے جاتے
میں تو وہ ہوں کہ مرے ناز اٹھائے جاتے

شاعر: احمد نوید
 

تیشہ

محفلین
ویلکم ، شگفتہ ،۔



یہ دل ملول بھی کم ہے اُداس بھی کم ہے
کئی دنوں سے کوئی آس پاس بھی کم ہے ، ۔۔
 
Top