عبدالقیوم چوہدری
محفلین
محفل میں تو انھیں سپر پاورز کہہ کر یاد نہیں کیا جاتا!!!خلائی مخلوق کی سازش؟
محفل میں تو انھیں سپر پاورز کہہ کر یاد نہیں کیا جاتا!!!خلائی مخلوق کی سازش؟
آپ کی پرائیوسی پالیسی اتنی سخت کیوں ہے ہر معاملے میں ؟ اب آپ جا بھی رہے ہیںالسلامُ علیکم!
معزز محفلین کے علم میں لانا ضروری ہے کہ بعض ذاتی وجوہ کی بناء پر ہم ادارت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ہم منتظمین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی جانب سے ہمیں اس منصب کے قابل گردانا گیا۔ منصبِ ادارت سنبھالنے کے بعد سے لے کر اب تک اگر ہماری ذات سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں۔
ایک اچھی خبر یہ ہے کہ نئے سپرموڈ کی تقرری بھی کی گئی ہے جن کے نام کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ہمارے علم میں نئے سپر موڈ کا نام ہے تاہم، ہم فی الحال اسے ایک سرپرائز رہنے دیتے ہیں۔ یقینی طور پر، اُن کا نام سُن کر آپ کے چہرے کھِل اٹھیں گے۔
آخر میں ہم اراکینِ عملہ محترم نبیل بھیا، محترم ابنِ سعید، محترم خلیل بھیا اور محترم تابش صدیقی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ہم کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ بہت شکریہ، آپ ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھتی ہیں۔اب آپ جا بھی رہے ہیں
شکریہ، آپ کے مراسلے کا مجموعی رنگ دوستانہ ہے۔تاہم، سچ بات یہ ہے کہ ہم نے زیادہ طعنے وغیرہ نہ سہے۔منتظمین اور معزز محفلین نے بھی ہمیشہ ہماری رہنمائی فرمائی۔ اصل حوصلہ تو منتظمین کا ہوتا ہے کہ پیچیدہ معاملات اُن کے سپرد کر دیے جاتے ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ آپ نے فیصلہ کرنے میں دیر نہیں کی. جب انسان کسی کام سے انصاف نہ کر پا رہا ہو تو اسے چھوڑ دینا چاہیے. زبردستی لٹکانا بالکل غلط ہے. ویسے بھی یہ کوئی پیڈ جاب تو ہے نہیں کہ انسان اس میں اپنا وقت لگائے اور پھر لوگوں کے تانے تشنے بھی سنے. ادارت وغیرہ کے لئے صرف volunteers ہی کام کرسکتے ہیں. مگر جب جاب اور ادارت ٹکرائے تو جاب بہرحال فوقیت رکھتی ہے.
خدا آپ کو اپنے مقاصد میں کامیاب کرے. امید ہے آپ کچھ علمی اور فکری کام سنجیدگی سے کرپائیں گے اور اس سے محفلین کو مستفید فرمائیں گے. جہاں رہیں خوش رہیں. ویسے بھی آپ محفل میں تو موجود ہی ہیں لہٰذا بات چیت تو ہوتی ہی رہے گی
شکریہ، وارث بھیا! آپ کے الفاظ نہایت قیمتی ہیں۔افسوس ہوا یہ جان کر فرقان صاحب لیکن بہرحال آپ نے فیصلہ کر ہی لیا ہے تو کیا کہا جا سکتا ہے۔
آپ نے اپنی ذمہ داریاں عمدہ طریقے سے نبھائیں اور بہترین جا رہے تھے۔
ایک خدشہ یہ کہ عام طور پر جب کوئی منتظم یا مدیر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوتا ہے تو پھر مستقل یا عارضی طور پر یہاں سے غائب ہو جاتے ہیں، امید ہے آپ یہی رہیں گے اور محفل کی آن بان شان کا حصہ رہیں گے۔
باقی آپ نے ایک سپر موڈ کی تقرری کا سسپنس بھی ڈال دیا ہے، بہرحال جو بھی ہیں میرا ابھی سے احتجاج ہے ان کے خلاف کہ میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا۔
ایک نام میرے ذہن میں گونج رہا ہے بار بار لیکن بات آپ کی صحیح ہے کہ تجسس برقرار رہنا چاہیئے۔شکریہ، وارث بھیا! آپ کے الفاظ نہایت قیمتی ہیں۔
سپرموڈ کا تجسس برقرار رہنا چاہیے۔ نام سُن کر آپ یقینی طور پر بہت خوش ہوں گے، محترم!
عدالتی احکامات۔۔؟ یا خواب میں بابے کی زیارت۔۔؟؟نامعلوم افراد ؟
محترم فرقان بھائیہم ادارت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔
آپ نے تو خرید لیا تابش بھیا! ہم کہاں اس قابل تھے، یہ تو محض آپ کا بڑا پن ہے۔ بہت شکریہ!عزیزم
اگرچہ یہ خبر شاید کسی اور سے زیادہ میرے لیے صدمہ کا باعث ہے۔ آپ کی صورت میں ایک متحمل مزاج اور معاملہ فہم فرد کا ساتھ میرے لیے اطمینان اور سہولت کا باعث تھا۔
بہرحال یہ ہر فرد کا اختیار ہے کہ اپنی ترجیحات کا تعین اپنی ضروریات کے مطابق کرے۔ جب تک آپ کا ساتھ رہا، بہترین رہا۔ امید ہے کہ آئندہ بھی آپ کی جانب سے محفل پر مفید شراکت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سلامت رہیے۔
تو آپ معطل کروا دیں ۔آپ کے نام کے ساتھ "محفلین" بالکل اچھا نہیں لگ رہا۔۔