پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

یہاں سے ہم سب نے ہی بہت کچھ حاصل کیا ہے ۔ یہ بزم ہی سیکھنے سکھانے کی ہے ۔
سوفیصد متفق
بلاشبہ اردو محفل آغوش مادر کی درسگاہ کی طرح ہے۔ جو اس کی آغوش میں آجاتا ہے اس کے اسلوب کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ بس سیکھنے کا جذبہ ہونا ضروری ہے۔ ہر محفلین ایک شفیق استاد کے مانند نو آموز کی تربیت میں لگ جاتے ہیں۔ عزت و احترام کے ساتھ تمام بانیان، منظمین و مدیر اکرام اور محفلین کی بارگاہ میں ہمارا عاجزانہ سلام
 
محمد وارث

لائبریرین
وہ فارسی میں کہتے ہیں کہ"داشتہ آید بکار" یعنی رکھی ہوئی چیز کام آ ہی جاتی ہے، یہی معاملہ میرے ان دو قطعوں کے ساتھ ہے، تیرہ برس بیت گئے اس بات کو، اردو محفل کی دوسری سالگرہ تھی، میں نے دو قطعے سالگرہ کے لیے لکھے تھے، اب جب کبھی ایسی صورتحال ہوتی ہے تو یہی "بکار" آتے ہیں۔ :)

قطعہ
محفِلِ اردو تجھے میرا سلام
اے دِلِ اردو تجھے میرا سلام
اس جہانِ برق، صد جاں سوز میں
تُو گِلِ اردو، تجھے میرا سلام

قطعہ
زینتِ اردو ہے تُو اور شان بھی
رونقِ اردو ہے تُو اور جان بھی
فرض کیجے' ویب' کو گر دنیا تو پھر
کعبۂ اردو ہے تُو، ایمان بھی
 
ظہیراحمدظہیر

بہت اعلیٰ ! بہت ہی خوب ! آپ کے اس پیام و سلام میں ہم سب ہی دل سے شریک ہیں ۔

ویسے کیا بات تھی اسد صاحب کی ۔ :):):)
 
فاخر رضا

محفلین
ا
ر
د
و
م
ح
ف
ل
اردو محفل

***

اک شمع جل رہی ہے کتابوں کے درمیان
تہذیبِ نو کے تیرہ نصابوں کے درمیان

روشن ہے اک دریچۂ تسکینِ ذوقِ ناب
تعبیر گاہِ شوق ہے خوابوں کے درمیان

دنیائے ویب گاہ کے پُرخار دشت میں
گلش مہک رہا ہے خرابوں کے درمیان

ورثہ ہے ایک خندۂ یارانِ بزم کا
ایامِ پُرفتن کے عذابوں کے درمیان

مرکز نشان پرچمِ عالی وقارِ حرف
ہے خیمۂ سخن کی طنابوں کے درمیان

حاسب سجارہے ہیں طلسمات کی طرح
اعدادِ رنگ و نور حسابوں کے درمیان

فیضِ کرم اٹھانے کو آتے ہیں تشنہ کام
سرچشمۂ ہنر ہے سرابوں کے درمیان

لایا ہے جشنِ سالگرہ میں ظہیربھی
خوشبو کا ایک تحفہ گلابوں کے درمیان

***​

صاحبانِ ذوق کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ اس کلام میں ایک قدیم صنعت استعمال کی گئی ہے جو عصری شاعری میں کہیں نظر نہیں آتی ۔ اس نظم کے ذریعے میں نے اس قدیم روایت کو زندہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس صنعت کو پہچاننے کے لئے ہر شعر کا پہلا حرف لے کر ترتیب وار جمع کریں اور نتیجہ ملاحظہ فرمائیں ۔​

سید عاطف علی

لائبریرین
بہت خوب، لاجواب
اور محبتوں کا شکریہ

بہت ہی خوب! کیا بات ہے راحل بھائی ! بہت اچھے!
ہدیہء سپاس پر شکریہ اور دعائوں پر آمین !

راحل بھائی آپ نے تو اپنا پرخلوص دل نکال کے رکھ دیا ۔ ماشاء اللہ ۔زبردست ۔ سدا سلامت رہیں آپ اور سب محفلین و متعلقین ۔

جزاکم اللہ برادران عظام، یہ میری خوش نصیبی ہے کہ آپ جیسے صاحبان علم کی صحبت کا فیض حاصل ہوا.

دعاگو،
راحل.
 
صابرہ امین

لائبریرین
تمام محفلین کو دعوتِ عام دی جاتی ہے کہ کسی نظم یا شعر کی صورت میں اس پُرمسرت موقع پر ہدیہء تبریک پیش کریں ۔ اپنی ذاتی شاعری کی قید نہیں بلکہ آپ چاہیں تو اپنی پسند کا کوئی بھی شعر یا نظم موقع کی مناسبت سے پیش کرسکتے ہیں ۔ "بلبل کی چونچ میں ہے گچھا انگور کا" سے لے کر "تم سلامت رہو ہزار برس" تک کسی بھی قسم کا شعر قابلِ قبول ہے ۔(ہم کراچی والوں کی آسانی کے لئے) یوں کہئے کہ 2K سے لیکرW18 تک ہر روش کا شعر چلے گا بلکہ دوڑے گا۔ :):):)
۔

محترم ظہیراحمدظہیرصاحب اور منتظمین و محفلین

آداب
مندرجہ بالا الفاظ بلاشبہ ہم کو ہی دعوتِ خاص دے رہے ہیں تو ہماری قابلیت کے مطابق کچھ اشعار اس خوبصورت محفل کی نظر ۔ ۔
ہماری اپنے اساتذہِ کرام سے التجا ہے کہ ان اشعار کو صرف "ہماری نظر" سے دیکھیں ۔ ۔ ۔ :D:D:D

اگر W-11 ڈوڑتی پھرتی نظر نہ آئے تو کہیئے گا ۔ ۔ ۔:LOL::LOL::ROFLMAO::ROFLMAO:

آپ سب کی اجازت سے آپ سب کے لیئے ۔ ۔ ۔

تخیل کے خزانوں کو قلم سے تول سکتے ہیں
زباں پرجو لگا ہے قفل اس کو کھول سکتے ہیں

زبانِ میر کے صدقے سبھی اہلِ زباں لوگو
دہن سے ذہن کے سب موتیوں کو رول سکتے ہیں

زمانہ برملا کہتا ہے اس محفل کے بارے میں
" ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں "

اردو زبان زندہ باد ۔ ۔ !!!!:redheart:
اردو محفل پائندہ باد ۔ ۔ ۔ !!!:applause: :applause: :applause: :applause:
 
ماشاء اللہ ! بہت خوب! بہت اچھے!
آپ کے اشعار اردو اور اردو محفل سے آپ کی وابستگی کا پرزور اظہار کررہے ہیں ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ !
یہ آپ نے ہنڈرڈ پرسنٹ بالکل ٹھیک بولا ۔ بیشک ابھی بھی بہت سارے لوگ ایگزسٹ کرتے ہیں جو بہت ہائی کلاس اردو اسپیک کرسکتے ہیں ۔ اللہ انہیں سلامت رکھے ۔ :):):)

مذاق برطرف ، بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنے کلام سے نوازتی رہیں گی ۔
ایک ادنیٰ سی گزارش یہ ہے کہ اگر آپ اپنا نام اردو میں لکھوالیں تو آپ کے ذوقِ سخن کے شایانِ شان ہوگا ۔ مدیر حضرات اس سلسلے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
ماشاء اللہ ! بہت خوب! بہت اچھے!
آپ کے اشعار اردو اور اردو محفل سے آپ کی وابستگی کا پرزور اظہار کررہے ہیں ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ !

آداب

آپ کی فراخ دلانہ تعریف نے ہمیں کسی اور ہی دنیا میں پہنچا دیا ہے ۔ ۔ !! بڑے لوگوں کی بڑی باتیں ۔ ۔ دعاؤں کا شکریہ۔ ۔ ۔ جزاک االلہ:):):)

جی اردو محفل نے ہمیں ہماری توقع سے بڑھ کر مالامال کیا ہے۔ ۔ اللہ منتظمین و محفلین کو سلامت رکھے اور اس محفل کو قائم و دائم ۔ ۔ آمین

یہ آپ نے ہنڈرڈ پرسنٹ بالکل ٹھیک بولا ۔ بیشک ابھی بھی بہت سارے لوگ ایگزسٹ کرتے ہیں جو بہت ہائی کلاس اردو اسپیک کرسکتے ہیں ۔ اللہ انہیں سلامت رکھے ۔ :):):)
جی ہماری بھی یہی کنڈیشن ہوتی ہے جب گوگل ٹرانسلیٹر کو یوز کرنے کا ٹائم نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔ :)

مذاق برطرف ، بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنے کلام سے نوازتی رہیں گی ۔

بہت نوازش، شکریہ
جی کلام سے توضرور نواز دیں گے ۔ ۔ بس ایک معصومانہ گذارش ہے کہ ہمارے اساتذہِ کرام سے ہماری "شاعرانہ صلاحیتوں" پر گفتگو نہ کیجیئے گا ۔ ۔ (ہمارے دھکا اسٹارٹ ہونے کا پتہ چل سکتا ہے) اور اصلاحِ سخن میں ہماری "شاندار پلس جاندار" لڑیوں کو بالکل نہ دیکھیئے گا ۔ ۔ (مایوسی کا "شدید" احتمال ہے):ROFLMAO::ROFLMAO:

ایک ادنیٰ سی گزارش یہ ہے کہ اگر آپ اپنا نام اردو میں لکھوالیں تو آپ کے ذوقِ سخن کے شایانِ شان ہوگا ۔ مدیر حضرات اس سلسلے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں ۔

یقین کیجیئے بہت شرمندگی ہو رہی ہے ۔ ۔ حکم کیجیئے ۔ ۔ اندازہ تو ہو چکا ہے کہ آپ ایک بہت صاحب علم ہیں ۔ ۔ (تمام محفلین کا آپ کے لیئے حد درجہ احترام دیکھ چکے ہیں اور آپ کا کلام پڑھ کر)
کاش آپ کی ہماری شاعری کے بارے میں غلط فہمی دور ہو سکے ۔ ۔ ہمیں جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں شاعری کرتے ہوئے ۔ ۔ اور اس کا "ش" بھی نہیں آتا ۔ ۔ کاش آپ ہمارے بہتے آنسو دیکھ سکتے ۔ ۔ !!!
آپ سے درخواست ہے کہ ہمیں کوئ دعا دے دیجیئے کہ ہمارے فہم اور ادراک میں اللہ خاطر خواہ اضافہ کر دے ۔ ۔ اور ہمیں عروض بھی ٹھیک سے سمجھ آ جائے ۔ ۔ آمین
نام کے سلسلے میں استادِ محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب سے کاروائ کی درخواست ہے ۔ ۔

آپ کی بے حد نوازش اور شکریہ
 
آخری تدوین:
ہمیں شعر گوئی سے کچھ خاص مناسبت نہیں اور یہاں بات ٹھہری ہے منظوم ہدیہ تبریک کی، اس لیے اصولاً تو ہمیں یہاں نہیں آنا چاہیے لیکن مبارک بادی کا موقع ہے اس لیے کچھ نہ کچھ ہونا تو بہرحال ضروری ہے۔ یہ سوچ کر شعر کہنے جو بیٹھے ہیں تو اسپ تخیل ٹھس کا ٹھس کھڑا ہے۔ ہرچند کہ ہم نے اس کی ہزار منتیں کی، مگر وہ چل کے نہیں دے رہا۔ اسی مشکل میں گرفتار سوچ رہے تھے کہ شعر کہنا کتنا مشکل ہوتا جارہا ہے دفعۃً خیال آیا کہ اسی بات کو آپ کے سامنے عرض کردیا جائے۔ سو ناظرین! ہماری اس مشکل کا حال ملاحظہ ہو:
شعر کہنے کی بات آئی ہے
شعر کہنا حضور مشکل ہے
شعر کہہ لیں پہ اس کو پڑھ کر پھر
مسکرانا ضرور مشکل ہے

اردو محفل ہماری محفل ہے
اردو محفل کا ہم پہ احساں ہے
اردو محفل میں ایک بار آکر
دور جانا کہاں کو آساں ہے
:):):)
 
آخری تدوین:

لاريب اخلاص

لائبریرین
اردو محفل

***

اک شمع جل رہی ہے کتابوں کے درمیان
تہذیبِ نو کے تیرہ نصابوں کے درمیان

روشن ہے اک دریچۂ تسکینِ ذوقِ ناب
تعبیر گاہِ شوق ہے خوابوں کے درمیان

دنیائے ویب گاہ کے پُرخار دشت میں
گلش مہک رہا ہے خرابوں کے درمیان

ورثہ ہے ایک خندۂ یارانِ بزم کا
ایامِ پُرفتن کے عذابوں کے درمیان

مرکز نشان پرچمِ عالی وقارِ حرف
ہے خیمۂ سخن کی طنابوں کے درمیان

حاسب سجارہے ہیں طلسمات کی طرح
اعدادِ رنگ و نور حسابوں کے درمیان

فیضِ کرم اٹھانے کو آتے ہیں تشنہ کام
سرچشمۂ ہنر ہے سرابوں کے درمیان

لایا ہے جشنِ سالگرہ میں ظہیربھی
خوشبو کا ایک تحفہ گلابوں کے درمیان
بہت بہت ہی عمدہ!
ایک ادنیٰ سا نذرانہ ہماری جانب سے

عظمتِ عہدِ گزشتہ کی روایت کی امین
سرِ اردو پہ رکھا تاج ہے اردو محفل

نگہباں وارثؔ و تابشؔ ہیں یاں اور بھائی خلیلؔ
کب کسی اور کی محتاج ہے اردو محفل

ہیں الف عینؔ بھی، عاطفؔ بھی یہاں اور ظہیرؔ
کہکشاؤں سی سجی آج ہے اردو محفل!

’’نہ ستائش کی تمنا، نہ صلے کی پروا!‘‘
عشقِ بےلوث کی معراج ہے اردو محفل
واہ!
پیش انبساط ِ ہدیہء مرقوم کیجیئے
تبریک میں بھی شرط کہ منظوم کیجئے :)

ہم سے نہ اٹھ سکے گا محبت کا بار یہ
اک عرض آپ سے بھی کہ مفہوم کیجیئے

خدمت میں جان فشاں یہ سب محفلین یوں
خادم کے سامنے اسے مخدوم کیجیئے

گاتا ہے آبشار جبالِ بلند پر
محفل سے ذوق ِعلو کو معلوم کیجیئے

پندرھواں جو سن یہ لگا محفلین کو
محفل ہوئی جوان یہ مختوم کیجیئے

گہنا دیا محافل دیگر کو اس نے یوں
اس کو شباب ِ تام سے موسوم کیجیئے

----------------------
خاکسارِ خیر اندیش
خوب سے بھی خوب!
آپ سب سلامت رہیں سر محفل کی عزت شان آپ سب سے ہے!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ آپ نے ہنڈرڈ پرسنٹ بالکل ٹھیک بولا ۔ بیشک ابھی بھی بہت سارے لوگ ایگزسٹ کرتے ہیں جو بہت ہائی کلاس اردو اسپیک کرسکتے ہیں ۔ اللہ انہیں سلامت رکھے ۔ :):):)
جی ہماری بھی یہی کنڈیشن ہوتی ہے جب گوگل ٹرانسلیٹر کو یوز کرنے کا ٹائم نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔ :)

ان سینٹینسز کو "اصلاح" کے سیکشن میں پوسٹ کرنا چاہیئے تھا کیونکہ اس پوسٹ کے پوسٹ مارٹم کی ضرورت ہے ۔
یہاں اگر چہ بیشک کی گنجائش ہے لیکن افضل یہ تھا کہ نو ڈاؤٹ کہا جاتا ۔ اس سے سارے سینٹینس کی ڈکشن ڈیسٹرائے ہو گئی ۔
ابھی بھی کی جگہ بہتر تھا کہ سٹل کی ترکیب لائی جاتی ۔اسی طرح سلامت کی جگہ بلیسنگ آسکتا تھا ۔
اینی وے یہ ایز سچ کوئی میجر مسٹیک نہیں پھر بھی ان پوائنٹس کو کنسڈر کرنا چاہیئے امپروومنٹ کے لحاظ سے ۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
ان سینٹینس کو "اصلاح" کے سیکشن میں پوسٹ کرنا چاہیئے تھا کیونکہ اس پوسٹ کے پوسٹ مارٹم کی ضرورت ہے ۔
یہاں اگر چہ بیشک کی گنجائش ہے لیکن افضل یہ تھا کہ نو ڈاؤٹ کہا جاتا ۔ اس سے سارے سینٹینس کی ڈکشن ڈیسٹرائے ہو گئی ۔
ابھی بھی کی جگہ بہتر تھا کہ سٹل کی ترکیب لائی جاتی ۔اسی طرح سلامت کی جگہ بلیسنگ آسکتا تھا ۔
اینی وے یہ ایز سچ کوئی میجر مسٹیک نہیں پھر بھی ان پوائنٹس کو کنسڈر کرنا چاہیئے امپروومنٹ کے لحاظ سے ۔

واہ واہ نہلے پہ دہلا ۔ ۔ مطلب نہلوں پر دہلا ۔ ۔ !!

(امید ہے کہ کوی یہ نہ بتائے گا کہ محاورہ غلط ہے ۔ ۔ ۔ بتا بھی دے تو سانوں کی ۔ ۔ !!!:D:D:D)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہمیں شعر گوئی سے کچھ خاص مناسبت نہیں اور یہاں بات ٹھہری ہے منظوم ہدیہ تبریک کی، اس لیے اصولاً تو ہمیں یہاں نہیں آنا چاہیے لیکن مبارک بادی کا موقع ہے اس لیے کچھ نہ کچھ ہونا تو بہرحال ضروری ہے۔ یہ سوچ کر شعر کہنے جو بیٹھے ہیں تو اسپ تخیل ٹھس کا ٹھس کھڑا ہے۔ ہرچند کہ ہم نے اس کی ہزار منتیں کی، مگر وہ چل کے نہیں دے رہا۔ اسی مشکل میں گرفتار سوچ رہے تھے کہ شعر کہنا کتنا مشکل ہوتا جارہا ہے دفعۃً خیال آیا کہ اسی بات کو آپ کے سامنے عرض کردیا جائے۔ سو ناظرین! ہماری اس مشکل کا حال ملاحظہ ہو:
شعر کہنے کی بات آئی ہے
شعر کہنا حضور مشکل ہے
شعر کہہ لیں پہ اس کو پڑھ کر پھر
مسکرانا ضرور مشکل ہے

اردو محفل ہماری محفل ہے
اردو محفل کا ہم پہ احساں ہے
اردو محفل میں ایک بار آکر
دور جانا کہاں کو آساں ہے
:):):)

ہائیں ! عبید بھائی یہ خوشگوار واقعہ کب اور کیسے ہوا؟! دن ، تاریخ اور ٹھیک ٹھیک ٹائم سے مطلع فرمائیے ۔ :):):)
یعنی ہمیں علم ہی نہیں اور ہمارے پکے دوست عبید بھائی چپکے چپکے شاعری کررہے ہیں ۔ اور وہ بھی اتنی اچھی !! دہائی ہے ، دہائی ہے !
عبید بھائی ، پہلے تو داد کے تین عدد ٹوکرے بذریعہ بلٹی وصول کیجئے اور بعد ازاں فوراً سے پیشتر اپنا دیگر کلام سیدھا سیدھا اُسی ڈاکئے کے ذریعے مزید داد کے لئے اِدھر پارسل کردیجئے ۔ تمام محفل چشم براہ ہے ۔
 
آخری تدوین:
Top