محترم ظہیراحمدظہیرصاحب اور منتظمین و محفلین
آداب
مندرجہ بالا الفاظ بلاشبہ ہم کو ہی دعوتِ خاص دے رہے ہیں تو ہماری قابلیت کے مطابق کچھ اشعار اس خوبصورت محفل کی نظر ۔ ۔
ہماری اپنے اساتذہِ کرام سے التجا ہے کہ ان اشعار کو صرف "ہماری نظر" سے دیکھیں ۔ ۔ ۔
اگر W-11 ڈوڑتی پھرتی نظر نہ آئے تو کہیئے گا ۔ ۔ ۔
آپ سب کی اجازت سے آپ سب کے لیئے ۔ ۔ ۔
تخیل کے خزانوں کو قلم سے تول سکتے ہیں
زباں پرجو لگا ہے قفل اس کو کھول سکتے ہیں
زبانِ میر کے صدقے سبھی اہلِ زباں لوگو
دہن سے ذہن کے سب موتیوں کو رول سکتے ہیں
زمانہ برملا کہتا ہے اس محفل کے بارے میں
" ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں "
اردو زبان زندہ باد ۔ ۔ !!!!
اردو محفل پائندہ باد ۔ ۔ ۔ !!!