پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

ہائیں ! عبید بھائی یہ خوشگوار واقعہ کب اور کیسے ہوا؟! دن ، تاریخ اور ٹھیک ٹھیک ٹائم سے مطلع فرمائیے ۔ :):):)
یعنی ہمیں علم ہی نہیں اور ہمارے پکے دوست عبید بھائی چپکے چپکے شاعری کررہے ہیں ۔ اور وہ بھی اتنی اچھی !! دہائی ہے ، دہائی ہے !
عبید بھائی ، پہلے تو داد کے تین عدد ٹوکرے بذریعہ بلٹی وصول کیجئے اور بعد ازاں فوراً سے پیشتر اپنا دیگر کلام سیدھا سیدھا اُسی ڈاکئے کے ذریعے مزید داد کے لئے اِدھر پارسل کردیجئے ۔ تمام محفل چشم ِ براہ ہے ۔
ہاں ہاں ٹھیک ہے ٹھیک ہے۔ ہمیں سب پتہ چل رہا ہے۔ :) ہم بھی چھوٹے بچوں کو ایسے ہی شاباش دیتے ہیں جب وہ سبق صحیح سناتے ہیں:
"کمال کردیا بھائی آپ نے، بہت قابل ہو بھائی آپ تو" ۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ
:):)
بہرحال بہت شکریہ آپ کا۔ بہت حوصلہ بڑھا آپ کی داد سے۔
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

بالکل بھی ایسی بات نہیں عبید بھائی ۔بخدا بہت خوشگوار حیرت ہوئی ۔ آپ کا شعری ذوق تو معلوم تھا ہی لیکن یہ بات معلوم نہیں تھی کہ آپ شعر بھی کہتے ہیں ۔ سو اب معلوم ہوگیا ۔ان اشعار کا اندازپختہ ہے اور زبان و بیان صاف ہے ۔ سو آپ کے پیر نظر آرہے ہیں ۔

ویسے یہ بتائیے کہ یہ دن دہاڑے آپ لالٹین لے کر کیوں پھر رہے ہیں ؟ :):):)
اس بات پر ایک پرانا لطیفہ یاد آگیا ۔ اگر آپ آٹھ دس دفعہ اصرار کریں گے تو سنادوں گا ۔ :D
 
ویسے یہ بتائیے کہ یہ دن دہاڑے آپ لالٹین لے کر کیوں پھر رہے ہیں ؟ :):):)
ہمیں خود بھی نہیں پتہ کہ ہم یہ نامعقول لالٹین کیوں پکڑے کھڑے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لالٹین ہمیں لاریب مرزا نے تھمائی ہے۔ سو وہی آکر بتائیں گی کہ ہمیں اس کا کیا کرنا ہے۔ :)
اس بات پر ایک پرانا لطیفہ یاد آگیا ۔ اگر آپ آٹھ دس دفعہ اصرار کریں گے تو سنادوں گا ۔
لطیفہ ضرور سنائیں۔ ہمارا اس پر بیک وقت آٹھ دس دفعہ اصرار ہے۔ :)
 
ہمیں شعر گوئی سے کچھ خاص مناسبت نہیں اور یہاں بات ٹھہری ہے منظوم ہدیہ تبریک کی، اس لیے اصولاً تو ہمیں یہاں نہیں آنا چاہیے لیکن مبارک بادی کا موقع ہے اس لیے کچھ نہ کچھ ہونا تو بہرحال ضروری ہے۔ یہ سوچ کر شعر کہنے جو بیٹھے ہیں تو اسپ تخیل ٹھس کا ٹھس کھڑا ہے۔ ہرچند کہ ہم نے اس کی ہزار منتیں کی، مگر وہ چل کے نہیں دے رہا۔ اسی مشکل میں گرفتار سوچ رہے تھے کہ شعر کہنا کتنا مشکل ہوتا جارہا ہے دفعۃً خیال آیا کہ اسی بات کو آپ کے سامنے عرض کردیا جائے۔ سو ناظرین! ہماری اس مشکل کا حال ملاحظہ ہو:
شعر کہنے کی بات آئی ہے
شعر کہنا حضور مشکل ہے
شعر کہہ لیں پہ اس کو پڑھ کر پھر
مسکرانا ضرور مشکل ہے

اردو محفل ہماری محفل ہے
اردو محفل کا ہم پہ احساں ہے
اردو محفل میں ایک بار آکر
دور جانا کہاں کو آساں ہے
:):):)
وا وا۔ کیا کہنے
ہم ہوئے مصروف تو موصوف شاعر ہو گئے :p
 
لاریب مرزا

محفلین
ہمیں خود بھی نہیں پتہ کہ ہم یہ نامعقول لالٹین کیوں پکڑے کھڑے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لالٹین ہمیں لاریب مرزا نے تھمائی ہے۔ سو وہی آکر بتائیں گی کہ ہمیں اس کا کیا کرنا ہے۔ :)
حیرت ہے. صاحب علم لوگوں کو وضاحت دینی پڑ رہی ہے. بہرحال ہم کوشش کرتے ہیں کہ سورج کو چراغ دکھا سکیں. ہمارے نزدیک یہ استعاراتی لالٹین (علم کی روشنی پھیلانے کا استعارہ) ہے یعنی عبید انصاری صاحب کی امام مسجد ہونے اور علم کی روشنی دوسروں تک پھیلانے کا استعارہ ہے. اگر نامعقول لگ رہی ہے تو ہم تو پہلے ہی یہ آفر کر چکے ہیں کہ اپنا اوتار مناسب لگے تو لگائیے ورنہ کوئی زبردستی تھوڑی نہ ہے. :)
 
لاریب مرزا

محفلین
محترم ظہیراحمدظہیرصاحب اور منتظمین و محفلین

آداب
مندرجہ بالا الفاظ بلاشبہ ہم کو ہی دعوتِ خاص دے رہے ہیں تو ہماری قابلیت کے مطابق کچھ اشعار اس خوبصورت محفل کی نظر ۔ ۔
ہماری اپنے اساتذہِ کرام سے التجا ہے کہ ان اشعار کو صرف "ہماری نظر" سے دیکھیں ۔ ۔ ۔ :D:D:D

اگر W-11 ڈوڑتی پھرتی نظر نہ آئے تو کہیئے گا ۔ ۔ ۔:LOL::LOL::ROFLMAO::ROFLMAO:

آپ سب کی اجازت سے آپ سب کے لیئے ۔ ۔ ۔

تخیل کے خزانوں کو قلم سے تول سکتے ہیں
زباں پرجو لگا ہے قفل اس کو کھول سکتے ہیں

زبانِ میر کے صدقے سبھی اہلِ زباں لوگو
دہن سے ذہن کے سب موتیوں کو رول سکتے ہیں

زمانہ برملا کہتا ہے اس محفل کے بارے میں
" ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں "

اردو زبان زندہ باد ۔ ۔ !!!!:redheart:
اردو محفل پائندہ باد ۔ ۔ ۔ !!!:applause: :applause: :applause: :applause:
زبردست!! محفل کے لیے خوبصورت منظوم تحفہ ہے!!
ہمیں خاصی حیرت ہو رہی ہے :)
 
حیرت ہے. صاحب علم لوگوں کو وضاحت دینی پڑ رہی ہے. بہرحال ہم کوشش کرتے ہیں کہ سورج کو چراغ دکھا سکیں. ہمارے نزدیک یہ استعاراتی لالٹین (علم کی روشنی پھیلانے کا استعارہ) ہے یعنی عبید انصاری صاحب کی امام مسجد ہونے اور علم کی روشنی دوسروں تک پھیلانے کا استعارہ ہے. اگر نامعقول لگ رہی ہے تو ہم تو پہلے ہی یہ آفر کر چکے ہیں کہ اپنا اوتار مناسب لگے تو لگائیے ورنہ کوئی زبردستی تھوڑی نہ ہے. :)
جی آپ ٹھیک کہتی ہیں۔ اسی لیے تو ہم نے فورا یہ اوتار لگایا ہے۔ البتہ ظہیر بھائی نے دوسرے زاویے سے اس پر نکتہ اٹھایا ہے اور وہ ہے "دن دیہاڑے لالٹین اٹھائے پھرنے کا" اور ظاہر ہے کہ ان کی بات بھی ٹھیک ہے۔ دن دیہاڑے لالٹین اٹھائے پھرنا کچھ سمجھ داری کا کام نہیں لگتا۔
البتہ ہم فریقین کے احترام میں یہاں "تاویل" کا سہارا لیتے ہوئے یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہ دن دہاڑے کا وقت نہیں ہے بلکہ اندھیری رات ہے اور جو روشنی دکھائی دے رہی ہے وہ اس لالٹین کا فیضان ہے۔
اور
"غریب اگرچہ ہیں رازی کے نکتہ ہائے دقیق"
لیکن اس تاویلِ رازیانہ سے ظہیر صاحب کا اعتراض بھی رفع ہوجاتا ہے اور لالٹین کی معقولیت بھی ثابت ہوجاتی ہے۔ :)
 
وا وا۔ کیا کہنے
ہم ہوئے مصروف تو موصوف شاعر ہو گئے :p
دیکھا نا تابش بھائی چھٹیوں کا نقصان۔ یہ شاعرانہ خیال بھی ذہن میں رکھیے گا کہ "ایڈمن" بھی شاعر کے وزن پر ہی ہے۔ زیادہ چھٹیاں آپ کی کرسیِ صدارت کو بھی دھکا لگا سکتی ہیں۔:)
اس لیے مسلسل حاضری کو یقینی بنائے رکھیں۔
 
تمام احباب کو محفل کی سالگرہ پر دلی مبارک باد
اگرچہ شاعری کے رموز و اوقاف سے واقف نہیں ہوں پھر بھی چند اشعار محفل کی سالگرہ پر بطورِ ہدیہ پیش کیے ہیں امید ہے کہ آپ احباب کو پسند آئیں گے

جس کے دم سے ہوئی تشہیرِ زبانِ اردو
بزمِ اردو ہے وہ شمشیرِ زبانِ اردو
ہے یہی اہلِ سخن کیلئے تسکیں کا سبب
ہے یہی باعثِ توقیرِ زبانِ اردو
یوں ہی نازاں نہیں اس بزمِ پہ سب اہلِ سخن
یہی محفل تو ہے جاگیرِ زبانِ اردو
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

بہت خوب ۔ ۔!!!
 
سیما علی

لائبریرین
اردو محفل

***

اک شمع جل رہی ہے کتابوں کے درمیان
تہذیبِ نو کے تیرہ نصابوں کے درمیان

روشن ہے اک دریچۂ تسکینِ ذوقِ ناب
تعبیر گاہِ شوق ہے خوابوں کے درمیان

دنیائے ویب گاہ کے پُرخار دشت میں
گلش مہک رہا ہے خرابوں کے درمیان

ورثہ ہے ایک خندۂ یارانِ بزم کا
ایامِ پُرفتن کے عذابوں کے درمیان

مرکز نشان پرچمِ عالی وقارِ حرف
ہے خیمۂ سخن کی طنابوں کے درمیان

حاسب سجارہے ہیں طلسمات کی طرح
اعدادِ رنگ و نور حسابوں کے درمیان

فیضِ کرم اٹھانے کو آتے ہیں تشنہ کام
سرچشمۂ ہنر ہے سرابوں کے درمیان

لایا ہے جشنِ سالگرہ میں ظہیربھی
خوشبو کا ایک تحفہ گلابوں کے درمیان

***​

صاحبانِ ذوق کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ اس کلام میں ایک قدیم صنعت استعمال کی گئی ہے جو عصری شاعری میں کہیں نظر نہیں آتی ۔ اس نظم کے ذریعے میں نے اس قدیم روایت کو زندہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس صنعت کو پہچاننے کے لئے ہر شعر کا پہلا حرف لے کر ترتیب وار جمع کریں اور نتیجہ ملاحظہ فرمائیں ۔​

جناب ظہیر صاحب!!!
السلام علیکم،
ماشاءاللہ لاجواب ، بے حد کمال
خوش رہیے،سلامت رہیے ۔۔۔۔:flower:
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
آج صبح دم جو یہ رسالہء جانفزا دیکھا تو سمند فکر کو گویا ایک زور دار تازیانہ ہوا ۔ طبیعت ،جو مدت سے اس پوسٹ قرنطینہ اضمحلال کی صورت حال میں بوجھل تھی ، اس میں یک بھونچال سا آیا اور رسالے کے ساتھ جو منظوم خراج تحسین محفلینِ معصومین کی شان میں دیکھا تو ۔۔"در جواب ِآں غزل"۔۔ پر دل کو جرأت آزما پایا ۔ ذیل کی جرأت اگرچہ خلاف ادب ہے اور سورج کو چراغ دکھانے کی مصداق ہے لیکن ہمارے استاد ظہیر بھائی کی خندہ جبینی اور وسعت قلبی اس جرأت پر حوصلہ افزا رہی ۔

پیش انبساط ِ ہدیہء مرقوم کیجیئے
تبریک میں بھی شرط کہ منظوم کیجئے :)

ہم سے نہ اٹھ سکے گا محبت کا بار یہ
اک عرض آپ سے بھی کہ مفہوم کیجیئے

خدمت میں جان فشاں یہ سب محفلین یوں
خادم کے سامنے اسے مخدوم کیجیئے

گاتا ہے آبشار جبالِ بلند پر
محفل سے ذوق ِعلو کو معلوم کیجیئے

پندرھواں جو سن یہ لگا محفلین کو
محفل ہوئی جوان یہ مختوم کیجیئے

گہنا دیا محافل دیگر کو اس نے یوں
اس کو شباب ِ تام سے موسوم کیجیئے

----------------------
خاکسارِ خیر اندیش

سید صاحب !!!!!!
کمال است
 
سیما علی

لائبریرین
سوفیصد متفق
بلاشبہ اردو محفل آغوش مادر کی درسگاہ کی طرح ہے۔ جو اس کی آغوش میں آجاتا ہے اس کے اسلوب کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ بس سیکھنے کا جذبہ ہونا ضروری ہے۔ ہر محفلین ایک شفیق استاد کے مانند نو آموز کی تربیت میں لگ جاتے ہیں۔ عزت و احترام کے ساتھ تمام بانیان، منظمین و مدیر اکرام اور محفلین کی بارگاہ میں ہمارا عاجزانہ سلام
بھیا !
بالکل درست فرمایا آپ نے اردو محفل آغوش مادر کی درسگاہ کی طرح ہے ۔ہم جیسے جاہل مطلق بھی روز آپ سب سے کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہیں۔کیونکہ مجھے بینک میں رہتے ہوئے لگنے لگا تھا کہ میں اردو بالکل بھول گئی ہوں دوبارہ سے یادداشت واپس آ رہی ہے اور سب آپ لوگوں کی مرہون منت ہے ۔
سلامت رہیے ۔ڈھیروں دعائیں ۔
 
سیما علی

لائبریرین
جی آپ ٹھیک کہتی ہیں۔ اسی لیے تو ہم نے فورا یہ اوتار لگایا ہے۔ البتہ ظہیر بھائی نے دوسرے زاویے سے اس پر نکتہ اٹھایا ہے اور وہ ہے "دن دیہاڑے لالٹین اٹھائے پھرنے کا" اور ظاہر ہے کہ ان کی بات بھی ٹھیک ہے۔ دن دیہاڑے لالٹین اٹھائے پھرنا کچھ سمجھ داری کا کام نہیں لگتا۔
البتہ ہم فریقین کے احترام میں یہاں "تاویل" کا سہارا لیتے ہوئے یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہ دن دہاڑے کا وقت نہیں ہے بلکہ اندھیری رات ہے اور جو روشنی دکھائی دے رہی ہے وہ اس لالٹین کا فیضان ہے۔
اور
"غریب اگرچہ ہیں رازی کے نکتہ ہائے دقیق"
لیکن اس تاویلِ رازیانہ سے ظہیر صاحب کا اعتراض بھی رفع ہوجاتا ہے اور لالٹین کی معقولیت بھی ثابت ہوجاتی ہے۔ :)
جناب عبید صاحب!!!
بہت خوب جواب۔
سلامت رہیے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
جناب محترم ظہیر احمد صاحب ،تمام منتظمین اور محفلین کو پندرہویں سالگرہ مبارک!!!!!!
اس پرُ مسرت موقع پر آپ سب کی نذر؀

سب زبانوں کی جان ہے اردو
کتنی پیاری زبان ہے اردو
سارے الفاظ قیمتی گوہر
جوہری کی دکان ہے اردو
یہ تراشے ہوئے حسیں جملے
جیسے ہیروں کی کان ہے اردو
ایک اک لفظ مثل شیر و شکر
کتنی میٹھی زبان ہے اردو
ساری دنیا میں جس کی شہرت ہے
فخر ہندوستان ہے اردو
خواہ ہندو ہو سکھ ہو یا مسلم
ہر بشر کی زبان ہے اردو
حیدرآباد و لکھنؤ ہی نہیں
ہر جگہ کی زبان ہے اردو
کتنی صدیاں گزر چکیں لیکن
آج تک نوجوان ہے اردو
کیفؔ اردو کے جو مخالف ہیں
ان کے گھر کی زبان ہے اردو​

کیف احمد صدیقی
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
حیرت ہے. صاحب علم لوگوں کو وضاحت دینی پڑ رہی ہے. بہرحال ہم کوشش کرتے ہیں کہ سورج کو چراغ دکھا سکیں. ہمارے نزدیک یہ استعاراتی لالٹین (علم کی روشنی پھیلانے کا استعارہ) ہے یعنی عبید انصاری صاحب کی امام مسجد ہونے اور علم کی روشنی دوسروں تک پھیلانے کا استعارہ ہے. اگر نامعقول لگ رہی ہے تو ہم تو پہلے ہی یہ آفر کر چکے ہیں کہ اپنا اوتار مناسب لگے تو لگائیے ورنہ کوئی زبردستی تھوڑی نہ ہے. :)
نہیں یہ بات نہیں لاریب ۔ باریش آدمی کے ہاتھوں میں لالٹین اور کتاب کی علامت تو فوراً ہی سمجھ میں آگئی تھی ۔ میں تو بس ویسے ہی عبید بھائی کو چھیڑتا رہتا ہوں ۔ علما اور ائمہ حضرات سے ایک خاص انسیت ہے مجھے اور ان کی صحبت و معیت کو اللہ کا کرمِ خاص سمجھتا ہوں ۔ اللہ کریم عبید بھائی اور ان کے اہلِ خانہ پر ہمیشہ اپنا فضل و کرم فرمائے اور دین و دنیا کی تمام نعمتیں نازل فرمائے ۔ آمین ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جی آپ ٹھیک کہتی ہیں۔ اسی لیے تو ہم نے فورا یہ اوتار لگایا ہے۔ البتہ ظہیر بھائی نے دوسرے زاویے سے اس پر نکتہ اٹھایا ہے اور وہ ہے "دن دیہاڑے لالٹین اٹھائے پھرنے کا" اور ظاہر ہے کہ ان کی بات بھی ٹھیک ہے۔ دن دیہاڑے لالٹین اٹھائے پھرنا کچھ سمجھ داری کا کام نہیں لگتا۔
البتہ ہم فریقین کے احترام میں یہاں "تاویل" کا سہارا لیتے ہوئے یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہ دن دہاڑے کا وقت نہیں ہے بلکہ اندھیری رات ہے اور جو روشنی دکھائی دے رہی ہے وہ اس لالٹین کا فیضان ہے۔
اور
"غریب اگرچہ ہیں رازی کے نکتہ ہائے دقیق"
لیکن اس تاویلِ رازیانہ سے ظہیر صاحب کا اعتراض بھی رفع ہوجاتا ہے اور لالٹین کی معقولیت بھی ثابت ہوجاتی ہے۔ :)
ہا ہا ہا ہا ہا ہ!!!! لالٹین معقول ہو یا نہ ہو ثابت ہوا کہ صاحبِ لالٹین انتہائی معقول ہیں ۔ :):):)
عبید بھائی ، اس تاویل کی رو سے تو پھر یہ نیوکلیئر لالٹین ہوئی ۔ تو گویا اب آپ کے تابکاری اثرات سے بچ کر رہنا پڑے گا ۔ :D
 
Top