منفرد نام

عمر سیف

محفلین
ضحاک اور ذوالنون تو بہت معروف ہیں۔

ضحاک ۔۔ قہقہہ مار کر ہنسنا ۔ حضرت اسحاق علیہ السلام کا نام بھی اس نسبت سے ہے کہ جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آپ کی ولادت کی نوید سنائی گئی تو، آپ کی والدہ بے ساختہ ہنس پڑیں کہ میں بانجھ بڑھیا اور یہ بڈھا میرا شوہر ۔۔۔ یہ واقعہ اختصار کے ساتھ قرآن شریف میں موجود ہے۔
انگریزی نام (جو کسی اور زبان سے آیا ہے) ۔ ISSAC اس کی اصل بھی اسحاق یا ضحاک ہے۔ سر آئزک نیوٹن آج بھی عالمی سطح مشہور سائنس دان ہے۔
اور ضحاک ہی سے شاید ضحک نام بھی ہے جو ایک لڑکی کا سنا تھا میں نے۔
 
آپ بتاؤ آپ نے کبھی آدر، ضحاک اور ذوالنون وغیرہ جیسے نام سنے ہیں۔

ضحاک اور ذوالنون تو بہت معروف ہیں۔​

ذوالنون: لفظی ترجمہ ’’مچھلی والا‘‘ ۔ یہ نام حضرت یونس علیہ السلام کے لئے بھی استعمال ہوا ہے۔ آپ کا مچھلی کے پیٹ میں رہنا ۔۔ تفصیلات تفسیر کی جملہ معروف کتب میں دستیاب ہیں۔
شیخ ذوالنون مصری رحمہ اللہ عالمی سطح پر معروف شخصیت ہیں۔
 
اور ضحاک ہی سے شاید ضحک نام بھی ہے جو ایک لڑکی کا سنا تھا میں نے۔

جناب عمر سیف صاحب سے متفق ہوں۔ ایک ہی اصل پر مبنی ناموں میں تذکیر و تانیث کی ہزاروں مثالیں ہیں۔
Joseph, Josef, Jo ان سب کی اصل ’’یوسف‘‘ ہے۔ قرآن شریف میں ایک پوری سورۃ آپ کے نام پر ہے۔
تانیث میں یہ نام جوزف سے جوزفینا بنا۔ الیگزینڈر (سکندر) اور الیگزینڈرا (مؤنث نام) بہت معروف ہیں۔
 
الیگزینڈر (سکندر) اور الیگزینڈرا (مؤنث نام) بہت معروف ہیں۔​
سکندرِ اعظم کے نام پر بسایا جانے والا شہر ہماری لغت میں اسکندریہ اور اُن کی لغت میں الیگزینڈریا ہے۔​
و علیٰ ہٰذا القیاس۔​
 
ان ناموں کے معانی ظاہر ہے ان بچوں کے والدین تو ضرور جانتے ہیں۔
یہ میرے کزن کے بچوں کے نام ہیں۔
ان کے معانی مجھے نہیں پتہ۔
ان کے دادا نے رکھے ہیں یہ نام۔ ان کی خود کی زندگی سعودی عرب میں گزری ہے۔
شاید عربی نام ہیں۔
 
بہت سارے فارسی نام ایسے ہیں کہ ان میں تذکیر اور تانیث دونوں چلتے ہیں۔ مثلاً خورشید خان اور خورشید جان۔

میرے ایک دوست کی بیٹی کا نام شایان اور بیٹے کا نام شاداب ہے،
دوسرے دوست ہیں ان کے بیٹے کا نام شایان اور بیٹی کا نام شاداب ہے۔

میں نے اپنی پوتی کا نام ’’وردہ‘‘ رکھا۔ کچھ ہی دنوں میں پتہ چلا کہ یہاں گرد و نواح میں کم از کم پانچ بچیاں اس نام کی ہیں۔
وردہ کے معنی جان لیجئے:۔
زعفران کا رنگ، زعفرانی، زعفران کا پھول،
آتشی رنگ والا،
شعلے کی صورت دمکتا ہوا،
کوئی بھی پھول؛
وغیرہ۔
 
عفاف​
مروا​
عفنان​

کچھ کچھ مجھے اندازہ ہے۔
عفاف، عفت، عفیفہ: ان کی اصل ایک ہی ہے، ع ف ف۔ عرفِ عام میں عفت اور عصمت قریب المعانی ہیں۔
مروہ: صفا اور مروہ نام کی پہاڑیاں جنہیں اللہ کریم نے اپنی نشانیاں فرمایا ہے۔
عفنان ۔۔ اس کے لغوی معنی فوری طور ذہن میں نہیں آ رہے۔ سورۃ الرحمٰن میں ہے ’’ذواتا عفنان‘‘۔
 

عمر سیف

محفلین
کچھ کچھ مجھے اندازہ ہے۔
عفاف، عفت، عفیفہ: ان کی اصل ایک ہی ہے، ع ف ف۔ عرفِ عام میں عفت اور عصمت قریب المعانی ہیں۔
مروہ: صفا اور مروہ نام کی پہاڑیاں جنہیں اللہ کریم نے اپنی نشانیاں فرمایا ہے۔
عفنان ۔۔ اس کے لغوی معنی فوری طور ذہن میں نہیں آ رہے۔ سورۃ الرحمٰن میں ہے ’’ذواتا عفنان‘‘۔
عفنان کے معانی شاید درخت کی شاخوں کے ہیں، میرے ذہن میں بھی نہیں آرہے پوچھا بھی تھا دوبارہ پوچھنا پڑے گا۔ عفاف کے معنی پارسائی کے ہیں۔
 
جناب عثمان کی بات پر
مطلب بھلے مناسب ہی ہو۔ بس برا نہ ہو۔ مطلب کی اہمیت بنیادی نہیں ہونی چاہیے۔ بعض لوگ مطلب کو اولین رکھتے ہوئے ، مشکل اور طویل ناموں کی طرف چلے جاتے ہیں۔
ایک حدیث کا مفہوم ذہن میں تازہ ہو گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کچھ صحابہ کے نام (جن میں سختی یا تلخی کے معانی تھے) تبدیل فرما دئے، ایک کا نام عبداللہ رکھا اور دوسرے کا عبدالرحمٰن۔ علمائے سیر کا کہنا ہے کہ یہ دونوں نام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت پسند تھے۔

مشکل اور طویل والی بات آپ کی بہت مناسب ہے۔ مشکل اور طویل ناموں کے بگڑنے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ اور اخلاقِ حسنہ کسی کا نام بگاڑنے کی اجازت نہیں دیتے۔
 
Top