منفرد نام

عفنان کے معانی شاید درخت کی شاخوں کے ہیں، میرے ذہن میں بھی نہیں آرہے پوچھا بھی تھا دوبارہ پوچھنا پڑے گا۔ عفاف کے معنی پارسائی کے ہیں۔
بجا ارشاد! عربی میں عفاف، فارسی میں پارسا۔
سورۃ الرحمٰن میں عفنان کے معانی دیکھ لیجئے۔ کل بتا دوں گا، ان شاء اللہ۔

لفظیاتی سطح پر عفنان ’’تثنیہ‘‘ ہے۔ اگر اس کے معنی شاخ یا ٹہن ہیں تو عفنان کا معنی ہوا : دو شاخیں، دو ٹہنیاں، درخت کا تنہ جو اوپر جا کر دو تنوں میں بٹ جائے۔
 
ایک اور سابقہ کولیگ جو کہ پاکستانی تھے اور غالباً آزاد کشمیر کے اطراف سے تھے۔ ان کا نام تھا : نقاش
یہ نام میں نے سنا ہوا ہے۔
ایک پاکستانی کرکٹر ہوتے تھے۔طاہر نقاش
اور میرے شہر میں ایک فوٹوگرفر کی دکان تھی جس کا نام تھا "نقاش فوٹو سٹوڈیو"
 
کچھ کچھ مجھے اندازہ ہے۔
عفاف، عفت، عفیفہ: ان کی اصل ایک ہی ہے، ع ف ف۔ عرفِ عام میں عفت اور عصمت قریب المعانی ہیں۔
مروہ: صفا اور مروہ نام کی پہاڑیاں جنہیں اللہ کریم نے اپنی نشانیاں فرمایا ہے۔
عفنان ۔۔ اس کے لغوی معنی فوری طور ذہن میں نہیں آ رہے۔ سورۃ الرحمٰن میں ہے ’’ذواتا عفنان‘‘۔
جی یہ سورۃ الرحمٰن کی آیت نمبر 48 ہے۔اور میرے پاس موجود ڈیجیٹل "مدنی پیج سورہ" کے مطابق اس آیت کا ترجمعہ "بہت سی ڈالوں والیاں" بنتا ہے
 

زبیر مرزا

محفلین
میرے ایک دوست کا نام اُسید (شیرکا بچہ یا چھوٹا شیر ایسا ہی کچھ مطلب تھا)
ایک اورپُرانے ہم جماعت کا نام قعانت ( مطلب یاد نہیں اس نام کا)
 
ایک بہت ضروری وضاحت ۔۔۔
سورہ الرحمٰن: آیت نمبر 48 ۔۔
ذَوَاتَا أَفْنَان
’’افنان‘‘ ہمزہ کے ساتھ ہے

عین کے ساتھ (عفنان) نہیں

و ما توفیقی الا باللہ
 
علمی سطح پر کوئی غلطی سرزد ہو جائے تو اس کا درست کر دینا اولیٰ۔

’’افنان‘‘ اور ’’عفنان‘‘ کے حوالے سے ضروری وضاحت میرے ذمے آتی ہے، سو، عرض کرتا ہوں:
افنان جمع ہے فنن کی معنی: سیدھی شاخ۔ سورۃ الرحمٰن میں لفظ ’’افنان‘‘ آیا ہے۔ سابقہ آیات کے تسلسل میں اس کا مفہوم گھنی شاخیں بنتا ہے۔ ۔۔۔ ۔ عفنان (یہ تثنیہ ہو سکتا ہے)، اس کا مادہ ’’ع ف ن‘‘ ہے معنی بدبو۔ اردو میں لفظ تعفن اور عفونت معروف ہیں۔

ان معروضات کے تناظر میں کسی شخص کا نام ’’افنان‘‘ ہو سکتا ہے ’’عفنان‘‘ نہیں۔

بہت آداب۔

جناب عثمان ، جناب قیصرانی ، جناب محسن وقار علی ، جناب عمر سیف ۔
 
جناب زبیر مرزا

ایک اورپُرانے ہم جماعت کا نام قعانت ( مطلب یاد نہیں اس نام کا)

’’قعانت‘‘ ممکنہ طور پر یہ اصلاً ’’قعانہ‘‘ ہے۔ معانی دیکھ لیجئے:
قَعِن قَعَناً (الاَنف) ناک کا چپٹا ہونا، پانسہ بلند ہونا۔ صفت: اقعَن، مؤنث: قعناء، جمع: قُعن، تصغیر: قُعَین۔
القعان: ناک کا چپٹا پن
القعن: آٹا گوندھنے کا بڑا برتن۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ذوالنون سنا ہے بھیا
باقی دونوں تو بہت مشکل ہیں۔ ان کا مطلب کیا ہے بھیا؟
آدر کا مطلب تو میوہ ہوتا ہے۔ اور ضحاک کا مطلب ہنسے والا۔۔۔ :)
ذوالنون حضرت یونس کا لقب ہے۔ :)
سر محمد یعقوب آسی بہت عمدہ وضاحت فرما چکے ہیں سب ناموں کی :)

تفصیل سے بتائیں۔
یہ بھی بتائیں کہ آپ کے خاندان میں ایسے منفرد نام رکھنے کا رواج کیوں ہے۔ :)
اور کیا نیرنگ آپ کا اصل نام ہے ؟
تفصیل سے کیا بتاؤں عثمان بھائی۔ :)
میری خاندان میں تو نام رکھنے کا یہ رواج امی ابو نے ہی ڈالا ہے۔ ابو اور امی دونوں کو شوق ہے کہ بچوں کے نام چن کر ایسے رکھے جائیں جن کے مطالب خوبصورت ہوں اور سننے میں بھلے معلوم ہوں۔ ہم سب بہن بھائیوں کے نام اس بات کے غماز ہیں۔ :)
نیرنگ خیال میرا محفلی نام ہے۔۔۔ اس کا مطلب خیال کی لہر اور موج بھی ہے۔ طلسماتی خیال بھی ہے۔ :) اس کے علاوہ آپ اسے میرا قلمی نام بھی سمجھ سکتے ہیں کہ جو بےتکی تحریر میں لکھتا ہوں۔ اسکے لیئے اس نام کا استعمال کرتا ہوں۔ :)

اپنے اصل نام کا مطلب میں یہاں کافی تفصیل سے بتا چکا ہوں۔ احباب کی سہولت کے لیئے وہاں سے یہاں پر تفصیلات دوبارہ نقل کر رہا ہوں :)

میرا نام ذوالقرنین ہے۔ قرآن پاک میں سورۃ کہف میں آیات 83 سے 101 تک ذوالقرنین کا واقعہ بیان ہوا ہے۔ یہ اک بہت قدیم نام ہے۔ اور مؤرخین کی اک لمبی بحث آپکو ملے گی اس پر۔ کہ یہ کونسا بادشاہ تھا؟ کس دور سے تعلق تھا۔ کچھ اسے اسکندر اعظم بھی کہتے ہیں۔ پر قرآن پاک میں اسکی جو صفات بیان ہوئی ہیں وہ اسکندر پر پوری نہیں اترتیں۔ یہ تمہید اس لیئے باندھی کی گرچہ تمام احباب واقف ہونگے مگر پھر بھی اک بار یہ ذہن میں تازہ ہو جائے:)
ذوالقرنین کے مطلب تو دو سینگوں والا کے ہیں۔ اس سے ظاہراً طاقت اور قوت سے تشبیہ دی گئی ہے۔​
قرن زمانہ کو کہتے ہیں۔ اور قرنین دو زمانوں کو۔ تو بعض کے نزدیک اس مراد ایسا شخص ہے جسکی حکومت مشرق و مغرب میں ہو۔ اور قرآن پاک میں بیان واقعہ سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ اس نے مشرق و مغرب تک کے سفر کیئے اور فتوحات حاصل کیں۔ تو بھی مطلب تو ایسا شخص ہی ہے جو قوت اور طاقت رکھتا ہو۔​
 
اردو، فارسی، عربی سے ہٹ کر کچھ نام کل ذہن میں آئے تھے۔

یونان کا ایک بادشاہ تھا یا دیوتا تھا، ’’برُوٹَس‘‘۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ اس نے اپنے باپ کو قتل کر کے تخت و تاج پر قبضہ کیا۔ قتل ہوتے ہوئے بروٹس کے باپ نے حیرت سے کہا تھا ’’اے تو بروتو‘‘ (بروتو یہ تو ہے؟ یعنی میرا قاتل میرا اپنا بیٹا!)۔ یہ روایت اتنی مضبوط ہے کہ انگریزی زبان میں الفاظ brutal, brutality (وحشیانہ پن) معروفِ عام ہیں۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
اردو محفل پر ہی انتہائی منفرد نام رکھنے والے(اگر یہ سچ میں ان کا نام ہے اور یوزر نیم نہیں تو) فارقلیط رحمانی انکل بھی موجود ہیں اور ان کے مطابق فارقلیط کا مطلب یہ ہوتا ہے۔​
اسی محفل میں ہم سے قبل کوئی ’’فارقلیط‘‘ کے نام سے رجسٹرڈ ہو چکا ہے۔ اسی لیے اردو محفل کے سرور نے تنہا فارقلیط قبول نہیں کیا مجبورا ہمیں رحمانی کا اِضافہ کرنا پڑا۔ لہذا آپ سمجھ سکتے ہیں کہ یہ Unique تو نہیں ہے۔ دوسرے یہ کہ بچپن میں جب ہم نے دارلعلوم دیوبند سے شائع ہونے والے ماہنامہ ترجمان کا مطالعہ شروع کیا تھا تب اُس میں دو Unique نام ہماری نظر سے گزرے تھے: ایک تو یہی فارقلیط اور دوسرا علقمہ شبلی(علقمہ جنت کی ایک نہر کا نام ہے)
فارقلیط رحمانی ہمارا یوزر نیم ہے۔ ویسے ہمارا اصلی نام بھی Unique ہی ہے، کہ کم از کم ہمارے شہر میں اس نام کا دوسرا فرد موجود نہیں۔ اور حال یہ ہے کہ اگر کوئی ہمارا پتا بھول جاتا ہے اور صرف ہمارا نام اور شہر کا نام لکھ کر خط ڈاک کے حوالے کر دیتا ہے تب بھی ڈاک ہمیں مل جاتی ہے۔ہمارے اصلی نام کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ تاریخی نام ہے جس کے حروف کے اعداد کا مجموعہ 1379 ہے۔ یہ وہ سن ہجری ہے جس سال ہم اس دُنیا میں وارِد ہوئے تھے۔
 
افلاطون کے ہم عصروں میں ’’ناطقوں‘‘ کا ایک پورا کلچر تھا۔ اُن لوگوں کو انگریزی ہجوں کے مطابق sophisticians اور عربی ہجوں کے مطابق ’’سوفسطائی‘‘ کہا جاتا ہے۔ وہ لوگ مناظروں اور مباحثوں میں بات کو گھما پھرا کر اور منطقی پیچیدگیوں میں الجھا کر مدمقابل کو زیر کرنے کے لئے مشہور تھے۔ آج کی انگریزی لغت میں sophistication & sophisticated کے الفاظ پیچیدگی اور پیچیدہ کے معانی میں مستعمل ہیں۔
 
Top