منور حسن نے شہداء کی توہین کی، معافی مانگیں: پاک فوج

منصور مکرم

محفلین
اس دو کوڑی سے بھی سستے جانور نما انسان کے لئے بہتر ہے کہ وہ انہی دہشت گردوں کے ساتھ جا کر مرے اور جہنم واصل ہو۔ آمین
میں صرف یہی کہونگا کہ ایسے الفاظ استعمال کرنا مناسب نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:shameonyou::shameonyou:
اور ہاں آپ بھی منور حسن کی طرح فتویٰ لگا گئے یعنی واصل جھنم۔۔۔۔
 

فلک شیر

محفلین
مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ منور حسن کیا کہتے ہیں مگر افسوس جماعت اسلامی کی شعورٰی پر ہے کہ یہ بندہ کیوں ابھی تک امیر ہے ۔
لیکن پاکستان فوج کی طرف سے اس طرح کا بیان و مطالبہ آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ڈرون حملے انکی مرضی سے ہورہے ہیں ۔
اور نواز شریف کی حکومت کے ہوتے ایک دفعہ پھر حکومت ایک سمت چل رہی ہے اور فوج دوسری سمت ۔
پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے ۔
شورٰی
 

قیصرانی

لائبریرین
میں صرف یہی کہونگا کہ ایسے الفاظ استعمال کرنا مناسب نہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔:shameonyou::shameonyou:
اور ہاں آپ بھی منور حسن کی طرح فتویٰ لگا گئے یعنی واصل جھنم۔۔۔ ۔
آپ کی بات بجا کہ میں نے واقعی سخت الفاظ استعمال کئے۔ تاہم آپ یہ سوچئے کہ ایک ادارہ اپنے افراد کو اس بات کے لئے تیار نہیں کرتا کہ چند ہزار روپے ماہوار کے عوض وہ اپنی جان بیچ رہے ہیں۔ انہیں ان کی تربیت اور ان کی حاضری کا معاوضہ چند ہزار روپے ملتا ہے نہ کہ یہ ان کی جان کی قیمت ہوتی ہے۔ منور حسن جیسے بندے اور پھر وقار عظیم (شاید یہی نام ہے نا) انہیں کہہ رہے ہیں کہ وہ شہید نہیں یا پھر وہ محض ملازم ہیں، تو میں انہیں ایک فوجی جتنی تنخواہ دیتا ہوں، کیا یہ میرے حکم پر اپنی جان دینے کو تیار ہو جائیں گے؟
 
لیکن یہ بات بھی تو کھل چکی ہے کہ پاکستان اعلانیہ طور پر کرزئی حکومت کی حمایت و مدد کر رہا ہے،اور کرزئی کی مدد بھارت(ہمارا بہترین قرار دیا گیا پڑوسی) اور امریکہ(جس کے ہم نان نیٹو اتحادی ہیں) کر رہا ہے ۔

اور ہاں یہ بھی کہ ہم بھارت کے ساتھ تجارت کرنے کی کوشش میں بھی ہیں،اور رہا امریکہ تو اسکی امداد کے بغیر ہم جی ہی نہیں سکتے۔
تو جب حکومت پاکستان اور طالبان ایک جیسا کام کر رہی ہیں ،تو پھر یہ چوہے بلی کا کھیل ملک میں کیوں جاری ہے؟؟؟
کرزئی کی طالبان کو امداد پاکستانیوں کو قتل کرنے کے لئے ہے۔ پاکستان کی کرزئی کو حمایت پاکستانیوں کے قتل کے لئے نہیں اور بھارت کے ساتھ بھی دوستی امن کرنے کی کوشش ہے اور امریکہ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔
 

arifkarim

معطل
اگر اب بھی کوئی ان نام نہاد "علماء" کیساتھ ہے تو پھر اس میں علما کا کوئی قصور نہیں۔ یہ قوم ہے ہی اس قابل کہ اسمیں اس قسم کے علما مسلط ہو جائیں
 

قیصرانی

لائبریرین
حقانی کا بیٹا اسلام آباد میں ہلاک ہو گیا۔ معاملہ مذید گھمبیر ہو گیا ہے۔
ایک بات واضح ہو رہی ہے کہ آرمی اب ہر سطح پر ان دہشت گردوں کے خلاف ہو رہی ہے، چاہے وہ ہمارے ہوں یا دوسروں کے۔ انہیں الجھانے کا کام حکومت کر رہی ہے۔ یعنی گریٹ گیم کا لوکل ورژن ریلیز ہونے والا ہے :)
 

سید ذیشان

محفلین
ایک بات واضح ہو رہی ہے کہ آرمی اب ہر سطح پر ان دہشت گردوں کے خلاف ہو رہی ہے، چاہے وہ ہمارے ہوں یا دوسروں کے۔ انہیں الجھانے کا کام حکومت کر رہی ہے۔ یعنی گریٹ گیم کا لوکل ورژن ریلیز ہونے والا ہے :)

مجھے تو ایسے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے تو ایسے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ :)
اسلام آباد میں حقانی کے بیٹے کا مارا جانا اور پھر اس کی لاش کو فوری طور پر وزیرستان منتقل کر دینا یہی ظاہر کر رہا ہے کہ اب آرمی خود سامنے آئے بناء قبائلیوں کو ان طالبان کے خلاف اٹھانا چاہ رہی ہے :)
 

سید ذیشان

محفلین
اسلام آباد میں حقانی کے بیٹے کا مارا جانا اور پھر اس کی لاش کو فوری طور پر وزیرستان منتقل کر دینا یہی ظاہر کر رہا ہے کہ اب آرمی خود سامنے آئے بناء قبائلیوں کو ان طالبان کے خلاف اٹھانا چاہ رہی ہے :)

صرف ایک واقعے سے اتنا بڑا نتیجہ نکالنا قبل از وقت لگتا ہے۔ خاص طور پر جب امریکہ اگلے سال افغانستان سے جا رہا ہے، اس وقت میں ان کی پشت پناہی ختم کرنا بعید از قیاس ہے۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
صرف ایک واقعے سے اتنا بڑا نتیجہ نکالنا قبل از وقت لگتا ہے۔ خاص طور پر جب امریکہ اگلے سال افغانستان سے جا رہا ہے، اس وقت میں ان کی پشت پناہی ختم کرنا بعید از قیاس ہے۔ :)
ایک واقعہ نہیں، چین آف ایونٹس لگ رہا ہے۔ جس طرح آرمی کے سابقہ دائیں ہاتھ یعنی جماعت اسلامی نے یہ بیان دیا ہے، اس پر آرمی کا ری ایکشن، چیف جسٹس اور آرمی چیف کی روانگی، عمران خان کا ردِ عمل، ان سب سے قبل فضل الرحمان کا بیان، پاکستان کے روس سے بڑھتے فوجی روابط، چین سے بڑھتی سیاسی ہم آہنگی، کافی منطقی نتیجہ لگ رہا ہے مجھے :)
 
سیدمنورحسن نے درست فرمایا ہے کہ امریکی فوج کا ساتھ دینے والا کیسے شہید ہوسکتا ہے
مگر اس کو عجیب معنی پہنائے جارہے ہیں۔
بہتر ہے کہ اس بحث کو بند کیا جائے اور یہ سوچا جائے کہ امریکہ کی جنگ سے نکل کر کس طرح پاکستان کو بچایاجاوے
 

قیصرانی

لائبریرین
حقانی کا بیٹا اسلام آباد میں ہلاک ہو گیا۔ معاملہ مزید گھمبیر ہو گیا ہے۔
میرے دیئے ہوئے لنک کو دیکھیئے گا۔ وہاں یہ لکھا ہے
امریکہ کے مطابق وہ سراج الدین حقانی کے بھائی ہیں اور زیادہ تر وقت حقانی نیٹ ورک کے نمائندۂ خصوصی کے طور پر گزارتے تھے اور فنڈز جمع کرتے تھے۔
نصیرالدین حقانی نے کم از کم 2005 سے 2009 تک حقانی نیٹ ورک کے لیے فنڈز جمع کیے۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے 2008 میں خلیجی ممالک کا دورہ کیا۔ وہ متحدہ عرب امارات تواتر سے آتے جاتے رہتے تھے۔
امریکی وزارتِ خزانہ کے مطابق سنہ 2007 میں نصیرالدین حقانی نے خلیجی ممالک سے عطیات اکٹھے کیے۔ سنہ 2004 میں وہ فنڈ اکٹھے کرنے کے لیے طالبان کے ایک اور ساتھی کے ہمراہ سعودی عرب گئے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ویت نا م کی جنگ میں صرف 58 ہزار امریکی ہلاک ہوئے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ امریکی فوجی کی درندگی کی کیا حالت رہی ہوگی
 

قیصرانی

لائبریرین
درندگی میں شاید آپ بھول رہے ہیں کہ امریکی فوج واحد فوج نہیں جس نے یہ "کارنامہ" سر انجام دیا۔ تقریباً ہر ملک بشمول مسلمانوں نے بھی حصہ بقدر جثہ حصہ لیا تھا
 
Top