منور حسن نے شہداء کی توہین کی، معافی مانگیں: پاک فوج

ظفری

لائبریرین
جماعتِ اسلامی نےاپنے مجلسِ شوریٰ کے اجلاس کے بعد معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ فوج سیاست سے دور رہے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جماعتِ اسلامی نےاپنے مجلسِ شوریٰ کے اجلاس کے بعد معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ فوج سیاست سے دور رہے ۔
یہی سمجھ نہیں آتی کہ فوج نے صرف اتنا کہا ہے کہ ملک کے دفاع کے لئے مارے جانے والے فوجیوں کو شہید اور دہشت گردوں کو شہید نہ کہا جائے۔ اس میں کون سی سیاست آ گھسی ہے؟ جیسا کم عقل منور حسن، ویسے ہی کم عقل اس کے پیروکار کہ اس کی بات پر آنکھیں بند کر کے یقین کرنا ہے
 
یہ رائےصرف منور حسن کی نہیں ، بلکہ پوری جماعتِ اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کی ہے ۔ سیاست سے متصل جس منطق کو انہوں نے وجہ بتائی ہے ۔ اس سے آج کی نسلوں کو معلوم ہوجاتا ہے کہ اس جماعت کے علماؤں کی ذہنی اور مذہبی سطح کیا ہے اور انہوں نے پاکستان کی مخالفت کیوں تھی ۔ نیزیہ کہ بنگلہ دیش نے جماعتِ اسلامی پر پابندی کیوں لگائی ۔
 
آخری تدوین:

حسینی

محفلین
سیدمنورحسن نے درست فرمایا ہے کہ امریکی فوج کا ساتھ دینے والا کیسے شہید ہوسکتا ہے
مگر اس کو عجیب معنی پہنائے جارہے ہیں۔
بہتر ہے کہ اس بحث کو بند کیا جائے اور یہ سوچا جائے کہ امریکہ کی جنگ سے نکل کر کس طرح پاکستان کو بچایاجاوے

تو وہ طالبان ظالمان کیسے شہید ہو سکتے ہیں جو امریکہ کے ہی بنائے ہوئے پٹھو ہیں۔۔۔ اور انہی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔
وہ جو بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرتے ہیں۔۔۔ سکولوں کو بموں سے اڑاتے ہیں۔۔۔ فوجیوں کو مارتے ہیں۔۔۔ خودکش حملے کرتے ہیں۔۔۔ معصوموں کا خون بہاتے ہیں۔۔ وہ تو شہید ہے۔۔۔ جبکہ اپنا دفاع
کرنے "مردار"؟؟؟
پاک فوج کی جنگ دفاعی جنگ ہے۔۔۔ اور یہ بہت مقدس جنگ ہوا کرتی ہے۔۔۔ آپ اگر آج پاکستان میں تھوڑا بہت سکون اور امن کا سانس لیتے ہیں تو وہ پاک فوج کی مرہون منت ہے۔۔۔ ورنہ یہ ظالم ہم سب کو کھا چکے ہوتے۔۔۔
سوات کی مثال سامنے رکھ لیجیے۔۔۔ آج الحمد للہ وہاں امن ہے۔۔ اور لوگ سکھ کی سانس لے رہے ہیں ورنہ ظالمان تو قبضہ کر چکے تھے۔
 
بات یہی ہے کہ امریکی فوج کی درندگی کا ساتھ دینے اچھی بات نہیں ہے
یہی جناب سید منور حسن صاحب نے کی ہے

باقی یار لوگ تو ہر بات کا بتنگڑ بناتے ہی رہتے ہیں
 
یہ بھی حقیقت ہے کہ ڈرون حملے دراصل پاکستانی فوج کےلیے بےغیرتی کی بات ہے
ایک دوسرا ملک اپ کے ملک پر فضائی حملے کررہا ہے اور فوج منہ تک رہی ہے۔ کس بات کی فوج ہے؟
 
درندگی میں شاید آپ بھول رہے ہیں کہ امریکی فوج واحد فوج نہیں جس نے یہ "کارنامہ" سر انجام دیا۔ تقریباً ہر ملک بشمول مسلمانوں نے بھی حصہ بقدر جثہ حصہ لیا تھا

امریکی فوج کی اس درندگی کے سامنے ہلاکو کی درندگی بھی ماند ہے۔ یہ تاریخ کی بدترین کلنگ مشین ہے
 
یہی سمجھ نہیں آتی کہ فوج نے صرف اتنا کہا ہے کہ ملک کے دفاع کے لئے مارے جانے والے فوجیوں کو شہید اور دہشت گردوں کو شہید نہ کہا جائے۔ اس میں کون سی سیاست آ گھسی ہے؟ جیسا کم عقل منور حسن، ویسے ہی کم عقل اس کے پیروکار کہ اس کی بات پر آنکھیں بند کر کے یقین کرنا ہے
بالکل اسی طرح یہ بات بھی تو سمجھ نہیں آرہی کہ جب کوئی امریکی فوج کا ساتھ دے تو وہ کیسے شہید ہوگا ؟؟؟؟ کوئی فتویٰ کوئی دلیل کچھ بھی تو نہیں ۔۔۔
میں جماعتی نہیں لیکن اتنا کہونگا کہ منور صاحب نے یہی کہا ہے کہ امریکی فوج سے تعاون اور ساتھ دینے والا شہید نہیں ۔۔۔۔
اس پر فوج کو یہ کہنے کی بجائے کہ فوج کی توہین ہوئی ہے فوج منور صاحب سے پوچھتی کہ آپ کس جنگ کی بات کررہے ہیں ؟؟ وہ والی جو ہم ان خوارجی دہشتگردوں سے لڑرہے ہیں یا وہ جنگ جو آپ سمجھتے ہیں کہ ہم امریکہ کہ کہنے پر لڑرہے ہیں ۔۔۔۔
پھر فوج یوں کہتی کہ نہیں جناب ۔۔ہم ان خواجیوں سے لڑرہے ہیں اور اس میں مارے جانا والا فوجی شہید ہے
لیکن فوج تو واضح کچھ نہیں کہہ رہی ، بلکہ امریکی جنگ میں حصہ لینے والا کو شہید کہنے پر مصر ہے۔۔

پر اس بات کو گول کر کے سب میڈیا پر چلارہے ۔۔۔فوج کو شہید نہ کہا ، فوج کو شہید نہ کہا ۔۔۔۔پوری بات کوئی نہیں کررہا ۔۔۔
اس شھ سات دن کے بے ہودہ ہنگامہ میں پتے کی بات کوئی نہیں کررہا ۔۔۔فوج اپنے امریکی تعاون سے تردید بھی نہیں کررہی
نقارخانے میں طوطی کی آواز کون سنتا ہے

مشرف میاں ، ہم کو پھنسا کر چلے گئے ہیں ، اس جنگ میں جھونک کر ۔۔۔
ہماری حیثیت دھوبی کے ۔۔۔ کی سی ہے ، گھر کے نہ گھاٹ کے ۔۔۔
طالبان سے مذاکرات کرو تو امریکہ ڈرون مارتا ہے ، امریکہ سے بات کرو تو طالبان کا خودکش حملہ ۔۔۔
حمکرانوں کے مزے ہیں ، انہیں کچھ بھی نہیں ہوتا
 
اوشو

لائبریرین
بنگلہ دیش والے تو جو کر رہے ہیں جماعتِ اسلامی کے ساتھ وہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ لیکن میرے خیال میں معافی نہ مانگنے یعنی چوری اور سینہ زوری والے بیان کے بعد پاکستان میں ان کے ساتھ اس سے بھی سخت طریقے سے نپٹنا چاہیے۔
 
اوشو

لائبریرین
اور تو اور وزیر اعظم کو جماعت اسلامی کی طرف سے خط لکھا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کے بیان پر سخت نوٹس لیں کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔
الو کے پٹھے
الٹا چور کوتوال کو
خود فوج کو اور اس کے معاملات کے بارے میں جو مرضی بکتے پھریں۔ فوج نے نوٹس لیا تو مرچیں لگ گئیں۔
 
اوشو

لائبریرین
اور تحریک ظالمان کی طرف تازہ بیان آیا ہے کہ "حق بات" کہنے پر ہم منور حسن کے مشکور ہیں۔
 
حسینی

محفلین
اور تحریک ظالمان کی طرف تازہ بیان آیا ہے کہ "حق بات" کہنے پر ہم منور حسن کے مشکور ہیں۔
1102013527-1.gif

http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102013527&Issue=NP_LHE&Date=20131112
 
اور تو اور وزیر اعظم کو جماعت اسلامی کی طرف سے خط لکھا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر کے بیان پر سخت نوٹس لیں کہ وہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔
الو کے پٹھے
الٹا چور کوتوال کو
خود فوج کو اور اس کے معاملات کے بارے میں جو مرضی بکتے پھریں۔ فوج نے نوٹس لیا تو مرچیں لگ گئیں۔

حضرت یہ معاملہ اس وقت صاف ہوگا جب فوج ثابت کرے کہ یہ امریکہ کی جنگ ہے نہ امریکہ سے کوئی مدد یا تعاون حاصل ہے ،
فوج کی اس بارے میں خاموشی حیرت انگیز کے ساتھ ساتھ تشویشناک ہے ۔۔۔فوج کھل کر بات کیوں نہیں کررہی ؟؟
کنفیوژن تو فوج کی وجہ سے ہے ۔۔

بالفرض کل کلاں کو کوئی پاکستانی فوجی ، پلید بھارتی فوجی کے ساتھ ملکر اپنے ہی لوگوں کو مارے تو آپ اس فوجی کو کیا خطاب دینگے ؟؟؟
 
منصور مکرم

محفلین
حضرت یہ معاملہ اس وقت صاف ہوگا جب فوج ثابت کرے کہ یہ امریکہ کی جنگ ہے نہ امریکہ سے کوئی مدد یا تعاون حاصل ہے ،
فوج کی اس بارے میں خاموشی حیرت انگیز کے ساتھ ساتھ تشویشناک ہے ۔۔۔ فوج کھل کر بات کیوں نہیں کررہی ؟؟
کنفیوژن تو فوج کی وجہ سے ہے ۔۔

بالفرض کل کلاں کو کوئی پاکستانی فوجی ، پلید بھارتی فوجی کے ساتھ ملکر اپنے ہی لوگوں کو مارے تو آپ اس فوجی کو کیا خطاب دینگے ؟؟؟
شھید اور کیا۔۔۔۔۔۔۔۔کیا یہ شھادت صرف پاکستانی فوج نے ٹھیکے پر لیا ہے،انڈیا والے شھید نہیں ہوسکتے۔
میں تو کہتا ہوں انڈیا والے ڈبل شھید ہونگے۔
 
arifkarim

معطل
یہ رائےصرف منور حسن کی نہیں ، بلکہ پوری جماعتِ اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کی ہے ۔ سیاست سے متصل جس منطق کو انہوں نے وجہ بتائی ہے ۔ اس سے آج کی نسلوں کو معلوم ہوجاتا ہے کہ اس جماعت کے علماؤں کی ذہنی اور مذہبی سطح کیا ہے اور انہوں نے پاکستان کی مخالفت کیوں تھی ۔ نیزیہ کہ بنگلہ دیش نے جماعتِ اسلامی پر پابندی کیوں لگائی ۔
آج کی نسلیں؟ ہاہاہا! کیا آج کی نسلوں کو یہ معلوم ہے کہ پاکستان میں فوج کی راہ ہموار کرنے والے، پہلا مارشل لاء لگوانے والے، اسکولوں کالجوں میں دنگا فساد کرنے والے اور پہلے قادیانی اور ہندو مخالف فسادات کی جڑ کونسی مذہبی سیاسی جماعت ہے؟ اور بنگلہ دیش کو پاکستان سے الگ کرنے کیلئے بنگالیوں کا قتل عام کرنے والے پاک فوج کیساتھ کونسی سیاسی و مذہبی جماعت تھی؟
http://en.wikipedia.org/wiki/1953_Lahore_riots
http://en.wikipedia.org/wiki/1950_East_Bengal_genocide
http://en.wikipedia.org/wiki/1971_Bangladesh_genocide
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
یہ بھی حقیقت ہے کہ ڈرون حملے دراصل پاکستانی فوج کےلیے بےغیرتی کی بات ہے
ایک دوسرا ملک اپ کے ملک پر فضائی حملے کررہا ہے اور فوج منہ تک رہی ہے۔ کس بات کی فوج ہے؟
لولز! فاٹا کے قبائیلی علاقے پاکستانی فوج کی ذمہ داری نہیں ہے۔ کیا کبھی پاکستانی دستور اور آئین کا مطالعہ کیا ہے آپنے؟
 
arifkarim

معطل
بنگلہ دیش والے تو جو کر رہے ہیں جماعتِ اسلامی کے ساتھ وہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ لیکن میرے خیال میں معافی نہ مانگنے یعنی چوری اور سینہ زوری والے بیان کے بعد پاکستان میں ان کے ساتھ اس سے بھی سخت طریقے سے نپٹنا چاہیے۔
اندرونی معالمہ؟ کیا یہ بھی ایک اندرونی معاملہ ہے کہ جماعت اسلامی نے پاک فوج کیساتھ ملکر بنگالیوں کا قتل عام کیا تھا؟
According to political scientist Peter Tomsen, Pakistan's secret service, in conjunction with the political party Jamaat-e-Islami, formed militias such as Al-Badr ("the moon") and the Al-Shams ("the sun") to conduct operations against the nationalist movement.[48][49] These militias targeted noncombatants and committed rapes as well as other crimes.[50] Local collaboratorsknown as Razakars also took part in the atrocities. The term has since become a pejorative akin to the western term "Judas".[51]

Members of the Muslim league such as Nizam-e-Islam, Jamaat-e-Islami and Jamiat Ulema Pakistan, who had lost the election, collaborated with the military and acted as an intelligence organisation for them.[52] Jamaat-e-Islami members and some of its leaders collaborated with the Pakistani forces in rapes and targeted killings.[53] The atrocities by Al-Badr and the Al-Shams garnered worldwide attention from news agencies; accounts of massacres and rapes were widely reported.[49]
http://en.wikipedia.org/wiki/1971_Bangladesh_genocide#Militias
 
سید ذیشان

محفلین
جماعتِ اسلامی نےاپنے مجلسِ شوریٰ کے اجلاس کے بعد معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ فوج سیاست سے دور رہے ۔

یہ بیان تو انتہائی مضحکہ خیز ہے۔جماعت اسلامی تو ہر مارشل لاء میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور فوائد حاصل کرتی رہی ہے۔ ان کی سیاست تو یہی ہے کہ فوجی حکومتوں کیساتھ مل کر اپنے آپ کو مضبوط کیا جائے۔ جب جمہوریت کی بات آئے تو غالباً پچھلے الیکشن میں انہوں نے دو یا تین سیٹیں جیتی ہیں۔ اس سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ عوام ان ک بارے میں کیا رائے رکھتی ہے۔
 
Top