مبارکباد منگنی مبارک ہو فہیم بھیا۔۔

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ، بہت ہی اچھی خبر ہے یہ تو۔۔۔۔!

بہت بہت مبارک ہو فہیم بھیا۔۔۔۔! :)

خوش رہیے ۔ شاد آباد رہیے۔
 

کاشفی

محفلین
:) منگنی مبارک ہو فہیم بھائی۔۔ جیتے رہیں اور خوش و خرم رہیں سدا۔ آمین

ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ ایک لڑکے کے شادی نہیں ہورہی تھی۔ لڑکا بہت خوبصورت اور خوب سیرت تھا۔ نماز روزے کا پابند تھا۔
وہ کافی صبر کر رہا تھا۔ لیکن شادی ہوکے نہیں دے رہی تھی۔ کسی نے اُسے مشورہ دیا کہ تم صلوت حاجات پڑھو۔ تو اس نے یہ پڑھنا شروع کریا۔ کچھ عرصے بعد اس کی سنی گئی اور اللہ رب العزت کے کرم سے اس کی شادی ہوگئی۔۔۔
پھر کچھ عرصے بعد اس کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور وہ صلوت توبہ پڑھتے ہوئے اللہ رب العزت کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگنے لگا۔ :)
یہ صرف مذاق ہے۔۔خوش رہیں۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ارے واہ!​
بہت بہت مبارک ہو بھیا!​
congratulations1.gif
 

مقدس

لائبریرین
اصل میں فہیم بھیا کا نیٹ نہیں چل رہا۔۔ اس لیے وہ یہاں پر نہیں ہیں
اس لیے ان کے بی ہاف ساری مبارکیں میں ہی لیتی ہوں ابھی :)
 

مقدس

لائبریرین
وعلیکم السلام
لیں جی ہم نے پاکستان جانے کا ارادہ کیا اور شادیانے بجنے لگے :) پانچ لوگوں کی شادی کے دعوت نامے مل چکے ہیں
بھانجے کے بھی ہاتھ پیلے ہونے جارہے ہیں تو ہماری خوشی تو پوچھیں مت - اوے بلے بلے منڈا ساڈا گھوڑی چڑھیا
bhangra-dancers-from-punjab-QM43_l.jpg

ارے واہ۔۔ یعنی بھیا آپ کو اتنی ڈھیر ساری خوشخبریاں مل رہی ہیں آج کل
بھانجے کی شادی کی آپ کو بھی مبارک ہو بھیا
 

مقدس

لائبریرین
مبارک ہو فہیم بھائی۔۔
اتني سستی مٹهائیاں مقدس بہن

ہائے بھیا آپ کو سستی مٹھائی نظر آ گئی اور اس میں میرا خلوص اور پیار نظر نہیں آیا
ہی ہی ہی ہی
ویسے ہمیں مٹھائیوں کی اتنی سمجھ بھی نہیں آتی کہ کون سی والی اچھی ہے اور کون سی والی نہیں
ذرا آپ ہی نکڑ والی دوکان سے کچھ مٹھائی لے آئیے ناں :p
 

پپو

محفلین
بہت بہت مبارک ہو فہیم بھائی جلدی ہی ہماری برداری میں شامل ہو جاؤ گے
کہیں کوئی یہ خبر پاکستانی بھائی کو دے شائد کوئی علاج ہوجائے ابھی مرض دوا سے نہیں گیا :)
 
Top